ICAN Learning Systems, Pakistan

ICAN Learning Systems, Pakistan A "Committed To Excellence" Institution With Career Focused Learning, Enriched By Prestigious Faculty With Greater Expertise In The Field.

02/12/2023

خلیفہ سلیمان بن عبدالملک بن مروان بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا- اس کی نظر ایک نوجوان پر پڑی- جس کا چہرہ بہت پُر وقار تھا- مگر وہ لباس سے مسکین لگ رہا تھا- خلیفہ سلیمان بن عبدالملک نے پوچھا، یہ نوجوان کون ھے۔ تو اسے بتایا گیا کہ اس نوجوان کا نام سالم ھے اور یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا بیٹا اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا پوتا ھے۔
خلیفہ سلیمان کو دھچکا لگا۔ اور اُس نے اِس نوجوان کو بلا بھیجا-
خلیفہ سلیمان بن عبدالملک نے پوچھا کہ بیٹا میں تمہارے دادا سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا بڑا مداح ھوں۔ مجھے تمہاری یہ حالت دیکھ کر بڑا دکھ ہوا ھے۔ مجھے خوشی ہو گی اگر میں تمھارے کچھ کام آسکوں ۔ تم اپنی ضرورت بیان کرو۔ جو مانگو گے تمہیں دیا جائے گا-
نوجوان نےجواب دیا، اے امیر المومنین! میں اس وقت اللہ کے گھر بیتُ اللّٰہ میں ھوں اور مجھے شرم آتی ھے کہ اللہ کے گھر میں بیٹھ کر کسی اور سے کچھ مانگوں۔
خلیفہ سلیمان بن عبدالملک نے اس کے پُرمتانت چہرے پر نظر دوڑائی اور خاموش ہو گیا۔
خلیفہ نے اپنے غلام سے کہا کہ یہ نوجوان جیسے ہی عبادت سے فارغ ھو کر بیتُ اللّٰہ سے باہر آئے، اسے میرے پاس لے کر آنا-
سالم بن عبداللہؓ بن عمرؓ جیسے ہی فارغ ھو کر حرمِ کعبہ سے باہر نکلے تو غلام نے اُن سے کہا کہ امیر المؤمنین نے آپکو یاد کیا ھے۔
سالم بن عبداللہؓ خلیفہ کے پاس پہنچے۔
خلیفہ سلیمان بن عبدالملک نےکہا،
نوجوان! اب تو تم بیتُ اللّٰہ میں نہیں ھو، اب اپنی حاجت بیان کرو۔ میرا دل چاہتا ھے کہ میں تمہاری کچھ مدد کروں۔
سالم بن عبداللہؓ نےکہا،
اے امیرالمؤمنین! آپ میری کونسی ضرورت پوری کر سکتے ہیں، دنیاوی یا آخرت کی؟
امیرالمؤمنین نےجواب دیا،
میری دسترس میں تو دنیاوی مال و متاع ہی ھے۔ سالم بن عبداللہؓ نے جواب دیا- امیر المؤمنین! دنیا تو میں نے کبھی اللّٰہ سے بھی نہیں مانگی۔ جو اس دنیا کا مالکِ کُل ھے۔ آپ سے کیا مانگوں گا۔ میری ضرورت اور پریشانی تو صرف آخرت کے حوالے سے ھے۔ اگر اس سلسلے میں آپ میری کچھ مدد کر سکتے ہیں ؟
خلیفہ حیران و ششدر ہو کر رہ گیا-
اور کہنے لگا- کہ نوجوان یہ تُو نہیں، تیرا خون بول رہا ھے۔
خلیفہ سلیمان بن عبدالملک کو حیران اور ششدر چھوڑ کر سالم بن عبداللہؓ علیہ رحمہ وہاں سے نکلے اور حرم سے ملحقہ گلی میں داخل ہوئے اور نظروں سے اوجھل ہو گئے۔
یوں ایک نوجوان حاکمِ وقت کو آخرت کی تیاری کا بہت اچھا سبق دے گیا۔
حیات تابعین کے درخشاں پہلو ص 443-445
اللہ آپ سے دنیا آخرت میں راضی ہو جائے آمین یارب العالمین
جزاك الله خير واحسن الجزء

28/09/2023

معاشرے میں سدھار لانے کے لیے بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے اور یہ تبدیلیاں ہمیں اپنے گھر خاندان اور پرائمری ایجوکیشن کے اداروں سے شروع کرنی ہوگی۔۔۔۔ پرائمری ایجوکیشن کے لیے ذمہ دار سکولوں کہ اساتذہ اور ذمہ داران کو میں تجویز کروں گا کہ پانچویں جماعت تک بچوں کو سوشل اور اینٹی سوشل behaviors پوری طرح سے سکھا دیے جائیں اور بچوں کی تعلیمی مانیٹرنگ سے زیادہ ان کی سوشل اور اینٹی سوشل behaviours یعنی رویوں اور رجحانات کے حوالے سے مانیٹرنگ کو انتہائی احتیاط اور باریک بینی سے یقینی بنایا جائے اس کی باقاعدہ رپورٹ مرتب کی جائے اور parent-teacher میٹنگ میں بجائے بچوں کے رپورٹ کارڈ کو ڈسکس کرنے کے بچوں کے ایسے رویوں اور رجحانات پر گفتگو کی جائے اور والدین کو اس حوالے سے اگاہی دی جائے تاکہ بچوں کی معاشرتی تربیت بہتر ہو سکے۔۔۔ تعلیمی اور سلیبس کی کمی کو بچہ اپنی زندگی کی کسی نہ کسی سٹیج پر پورا کر ہی لیتا ہے لیکن تربیت میں یہ جو خلا رہ جاتا ہے اس کو پورا کرنا بعد میں ممکن نہیں ہوتا۔۔۔ لہذا ضروری ہے کہ اس پر اسی سٹیج پر زیادہ فوکس کیا جائے کیونکہ پرائمری ایجوکیشن میں بچوں میں جو رویے اور رحجانات جنم لے لیتے ہیں یہی روزآنہ اس بچے کی انے والی زندگی کی راہ متعین کرتے ہیں۔۔۔۔

بھارتی جو امریکہ میں ہیں وہ پیچھے بھارت میں اپنے لوگوں کو پراجیکٹس میں مدد کرتے ہیں۔۔۔ لیکن پاکستانی جو امریکہ میں ہیں و...
16/09/2023

بھارتی جو امریکہ میں ہیں وہ پیچھے بھارت میں اپنے لوگوں کو پراجیکٹس میں مدد کرتے ہیں۔۔۔ لیکن پاکستانی جو امریکہ میں ہیں وہ پیچھے پاکستانیوں کے ساتھ مل کر سٹارٹ اپس نہیں کھڑے کرتے۔۔۔ اتنا اتنا کام ہو سکتا ہے. ٹرکنگ کا ، میڈیکل بلنگ کا ، کسٹمر اور ٹیکنیکل سپورٹ کا۔۔۔۔ لیکن افسوس۔۔۔
لیکن یہاں ہمارے پاکستانی لوگ بھی ہمیشہ شارٹ کٹ لگانے کے چکروں میں ہوتے ہیں جن کام ہوتا ہے یسے کام ڈھونڈنا جس میں چند دنوں میں ہزاروں ڈالرز آجائیں جس پر وہ عیش کریں عیش۔۔۔۔

23/07/2023

اس ملک کی یونیورسٹیوں کالجوں اور تعلیمی اداروں میں سب کچھ فراہم اور وقوع پذیر ہورہا ہے سوائے تعلیم و تربیت کے

20/06/2023
Youth for LeadershipYouth for EntrepreneurYouth for the Nationاس دور میں تعلیم بغیر کسی ہنر کے فائدہ مند نہیں اور ہنر بغ...
13/06/2023

Youth for Leadership
Youth for Entrepreneur
Youth for the Nation
اس دور میں تعلیم بغیر کسی ہنر کے فائدہ مند نہیں اور ہنر بغیر انسانی صلاحیتوں کو اجاگر کیے خاطرخواہ فائدہ نہیں دیتا... اس کمی کو پورا کیے بغیر اس معاشرے میں آگے بڑھنا اور ترقی کرنا ناممکن ہے.... بہترین اور کامیاب کیریئر کا حصول اور اس حوالے سے اپنے خوابوں کی تکیمل ہر انسان ہمیشہ سے چاہتا ہے...
اس سلسلے میں آپ کو ضروریات درج ذیل ہوں گی
1. Skills
a. Soft Skills
b. Hardcore Skills
2. Career Development
3. Personal Development
اور یہ سب آپ کو ایک ماہر مستند تجربہ کار ٹرینر یا مینٹور مہیا کر سکتا ہے.... ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سلسلے میں رہنمائی تجربہ کار اور پروفیشنلز سے حاصل کی جائے اور ہم آپ کو یہاں ایسا ہی ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے جارہے ہیں جہاں آپ کی رہنمائی اور ٹریننگ کیلئے ملک کے نامور ماہرین سے رابطہ کروایا جایے گا اور آپ کے کیریئر اور ٹریننگ سے متعلقہ تمام ضروریات پوری کی جائیں گی....
مزید معلومات کیلئے ہمارا وٹس ایپ گروپ جوائن کریں اور اپنے کیریئر کے خوابوں کی تکمیل کی جانب پہلا قدم بڑھائیں

WhatsApp Group Invite

31/12/2021

Some people happend to be around us all the days all the years all through our lives but unfortunately we wait to turn towards them on some occassions and moments when we feel their absence somehow. Its terrible human behaviour, but its true. Embrace your close ones unless its too late.
Greeting for the Year 2022
(Akhtar Abbas Mighyana Sial)

FullStackFrontEndWEB DEVELOPMENTOnline Classes&Physical ClassesIntroductory Week Starts15th Sep-2021REGISTER TODAY031299...
12/09/2021

FullStack
FrontEnd
WEB DEVELOPMENT

Online Classes
&
Physical Classes

Introductory Week Starts
15th Sep-2021
REGISTER TODAY
03129922993
03427900009

Address

4-C, Kachehri Chowk, Yousaf Shah Road
Jhang Sadar
33200

Opening Hours

Monday 08:00 - 18:00
Tuesday 08:00 - 18:00
Wednesday 08:00 - 18:00
Thursday 08:00 - 18:00
Friday 08:00 - 18:00
Saturday 08:00 - 18:00

Telephone

+923427900009

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ICAN Learning Systems, Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share