Government Graduate College Kahuta

Government Graduate College Kahuta Govt Graduate College Kahuta is among the prestigious institutes of Thesil Kahuta.

آج مورخہ 25 فروری 2026 بروز بدھ وائس پرنسپل پروفیسر سعود  احمد عباسی صاحب کی سربراہی میں میتھمیٹکس ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ من...
25/02/2026

آج مورخہ 25 فروری 2026 بروز بدھ وائس پرنسپل پروفیسر سعود احمد عباسی صاحب کی سربراہی میں میتھمیٹکس ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایچ او ڈی پروفیسر سرفراز ،پروفیسر قمر زمان، میڈم صدف الیاس، میڈم علینہ پرویز اور کلرک ایڈمیشن برانچ امجد اور میڈم حناء نے شرکت کی
میٹنگ میں طلباء کی کاکردگی،بہتر رہنمائی، نصاب کی بروقت تکمیل اور امتحانات میں بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے منظم حکمتِ عملی طے کی گئی۔ اضافی کلاسز کے اوقات، مضامین کی تقسیم اور اساتذہ کی ذمہ داریوں کا باقاعدہ تعین کیا گیا تاکہ طلباء کو بھرپور تعلیمی معاونت فراہم کی جا سکے

13/02/2026

پروفیسر عارف جاوید خان (صدر شعبہ اردو جی جی سی کے)ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اقبال صاحب سے اعزازی شیلڈ وصول کرتے ہوئے
28/01/2026

پروفیسر عارف جاوید خان
(صدر شعبہ اردو جی جی سی کے)
ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اقبال صاحب سے اعزازی شیلڈ وصول کرتے ہوئے

کے آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نوگراں میں تقریری مقابلے کی جھلکیاں۔ انگریزی مقابلے میں صالحہ بتول اور اردو مقابلے میں...
28/01/2026

کے آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نوگراں میں تقریری مقابلے کی جھلکیاں۔ انگریزی مقابلے میں صالحہ بتول اور اردو مقابلے میں عائزہ نے کالج کی نمائندگی کی۔ پروفیسر عارف جاوید خان اور میڈم طاہرہ اقبال نے بالترتیب اردو اور انگریزی مقابلے میں ججز کے فرائض سرانجام دیے۔انگریزی تقریری مقابلے میں صالحہ بتول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

23/01/2026

کالج ہاسٹل کی مرمت و بحال گورنمنٹ گریجویٹ کالج   کہوٹہ کے ہاسٹل کی عمارت کی حالت کچھ عرصہ قبل غالبؔ کے مکان جیسی تھی۔ بہ...
21/01/2026

کالج ہاسٹل کی مرمت و بحال

گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کے ہاسٹل کی عمارت کی حالت کچھ عرصہ قبل غالبؔ کے مکان جیسی تھی۔ بہ قول غالب ’’چھت چھلنی ہے، ابر دو گھنٹے برسے تو چھت چار گھنٹے ٹپکتی ہے۔‘‘تاہم، اب یہ خستہ حال عمارت پھر سے دلہن بننے جا رہی ہے۔ نارا سے تعلق رکھنے والے جواں سال ریاضی دان سر قمر زمان کی سرگرم کوششوں سے، علاقے کی مخیر شخصیت عبدالمجید مغل نے مارچ 2025ء میں ہاسٹل کی مکمل بحالی کے لیے 14 لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔ انہوں نے ہر سال امتیازی نمبروں سے پاس ہونے والے طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا ۔

پروفیسر شوکت رحیم نے کالج کا اختیار سنبھالنے کے بعد جن کاموں کو اولیت دی ان میں کالج ہاسٹل سرفہرست تھا۔ پروفیسر محمد آصف کھٹر کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی اورجناب سرفراز قریشی کی معاونت سے بحالی کا کام شروع ہوا۔ چھت کو لیکج، سیپج اور سیم سے محفوظ بنانے کے لیے اعلیٰ معیار کی پائیدار کوٹنگ کی گئی، جس میں کے آر ایل کے شعبہ ایم اینڈ جی ایس نے ہر طرح کا تعاون فراہم کیا۔

ہاسٹل کے اردگرد موجود جنگل اور جھاڑ جھنکار کی صفائی اور کمروں کی مرمت کا کام بڑی حد تک مکمل ہو چکا ہے۔ لکڑی اور الیکٹرک کے کام کی تکمیل کے بعد ہاسٹل مکمل طور پر بحال ہو جائے گا۔

تصویر میں سر قمر زمان ہاسٹل کی چمکتی چھت کو دیکھ کر اپنے خواب کی تعبیر پر مسرور دکھائی دے رہے ہیں۔اس منصوبے میں شریک تمام کالج اہلکاروں اور کے آر ایل کے عملے اور افسران کا شکریہ۔ خصوصاً عبدالمجید مغل کا دل سے شکریہ، جن کی دردمندی اور فیاضی اس خستہ حال عمارت میں نئی روح پھونکنے جا رہی ہے۔

08/01/2026

31/12/2025

Address

College Colony
Kahuta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Graduate College Kahuta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Government Graduate College Kahuta:

Share