27/05/2022
نیوز کاسٹنگ - حصہ 8.
نیوز کاسٹر کے کامیاب چناء کے بعد بھی نیوزکاسٹر کو محنت اور دلچسپی کو جاری رکھنا ہوتا ہے۔
وقت سے پہلے پہنچنا عادت بنا دیں اور یہ ذمیداری کو ظاہر کرتی ہے جس کے باعث ایسے نیوز کاسٹر کو زیادہ موقعہ دیا جاتا ہے۔
اخبارات روزانہ دلچسپی اور توجہ سے پڑھنی چاہیے تاکہ سیاستدانوں ،کھلاڑیوں اور لوگوں کے نام صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔
ہر روز مختلف ٹی وی چینل پر خبریں دیکھیں تاکہ آپ کو خبروں کے بارے میں اچھی معلومات ہو۔
نیوز اسٹاف، اسٹوڈیو اسٹاف، کیمرہ میں اور پروڈیوسر کے ساتھ اچھا رویہ رکھیں اور سب سے اخلاق کے ساتھ پیش آئیں اور غرور مت کریں۔ خوش اخلاق اور ہنس مکھ لوگ دوسرے لوگوں میں گھل مل جاتے ہیں اور اپنے بارے میں اچھا تاثر پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے راستے میں رکاوٹیں کم اور کامیابیاں زیادہ ہوتی ہیں۔
اپنی عزت اور وقار پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔ شارٹ کٹ کا راستہ اختیار کرنے والے لوگ وقتی طور پر کامیاب ہوتے ہیں اور پیشورانہ مہارت حاصل کرنا ایسے افراد کے لیئے خاصہ مشکل ہو جاتا ہے۔
اپنی ڈریسنگ اور صحت کے ساتھ اپنا خیال رکھیں۔ روزانہ واک اور ورزش اپنی عادت بنائیں اور نیند پوری کریں تاکہ اسکرین پر آپ اچھے نظر آئیں۔
مزید اگلے آرٹیکل میں پڑھیں
سوال کمینٹ میں پوچھیں اور اپنے رائے سے آگاہ کریں تاکہ یہ پوسٹ زیادہ طالب علموں اور میڈیا سے وابستہ افراد تک پہنچ سکے۔
شکریہ
علی اصغر ارباب
نیوز ایڈیٹر
پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کراچی۔