Federal Urdu University of Arts, Science and Technology, Karachi.

Federal Urdu University of Arts, Science and Technology, Karachi. Federal Urdu University of Arts, Science and Technology, Karachi.

The FUUAST page is a social media platform dedicated to providing information and updates about the Federal Urdu University of Arts, Science and Technology (FUUAST) in Pakistan. The page aims to connect students, faculty, staff and alumni of the university and to promote the university's academic, research and cultural activities. The page also serves as a platform for students to share t

heir experiences and connect with their peers. It serves as a source of information for prospective students, parents and other interested parties, providing information about the university's programs, admissions, events, and other important news and updates.

وفاقی اردو یونیورسٹی کے 5ویں کانووکیشن کی بھرپور میڈیا کوریج! 🎓✨ہمارے کانووکیشن کی شاندار کوریج ملک کے مختلف اخبارات میں...
30/01/2025

وفاقی اردو یونیورسٹی کے 5ویں کانووکیشن کی بھرپور میڈیا کوریج! 🎓✨

ہمارے کانووکیشن کی شاندار کوریج ملک کے مختلف اخبارات میں! یہ تقریب ہمارے طلبہ کی کامیابیوں، اساتذہ کی محنت، اور یونیورسٹی کی علمی ترقی کا اعتراف ہے۔

28/01/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم
تاریخ:28 جنوری 2025

محترم جناب کامران خان ٹیسوری
گورنر سندھ
گورنر ہاؤس، کراچی

عنوان:جامعہ اردو کے مسائل اور حالیہ کانووکیشن میں آپ کے فرمودات پر ایک کھلا خط

محترم گورنر صاحب،

السلام علیکم!

حالیہ کانووکیشن میں آپ کے بیانات نے جامعہ اردو کے طلبا، اساتذہ، اور محبانِ تعلیم کو گہرے صدمے میں مبتلا کیا ہے۔ جامعہ اردو، جو پاکستان کی قومی زبان کے فروغ کا علمبردار اور اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے، طویل عرصے سے حکومتی عدم توجہی، مالی بحران، اور سازشوں کا شکار ہے۔ آپ نے اپنی تقریر میں جامعہ کی زبوں حالی کا تذکرہ کر کے اہم مسائل اجاگر کیے لیکن جس انداز میں جامعہ کے مسائل کو پیش کیا گیا وہ جامعہ کے طلبا و اساتذہ کی تذلیل کے مترادف تھا۔

جامعہ اردو کے طلبا اور اساتذہ اپنی صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی بھی بڑے تعلیمی ادارے سے کم نہیں۔ یہاں سے فارغ التحصیل افراد ملک کے اعلیٰ تعلیمی و انتظامی اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایسے میں جامعہ اردو کے مسائل کا مذاق اڑانا یا اس کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگانا افسوسناک ہے۔ مجھے آج پہلی دفعہ یہ بات برملا کہنے میں کوٸی عار نہیں ہے کہ جامعہ اردو جیسے ممتاز ادارے کو بچانے کا واحد حل کیا ہوسکتا ہے ?

جامعہ اردو پاکستان کی ایک قدیم اور معیاری وفاقی جامعہ ہے جس نے اردو زبان کے فروغ اور اعلیٰ تعلیم کے میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں بدانتظامی، مالی بحران اور حکومتی اداروں کی عدم توجہی نے جامعہ کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے۔

جامعہ اردو کے کراچی اور اسلام آباد کیمپسز کے درمیان انتظامی مشکلات اور حکومتی مسائل نے تعلیمی ماحول کو متاثر کیا ہے۔ ان حالات میں فوری طور پر دو علیحدہ جامعات کے قیام کی ضرورت ہے تاکہ جامعہ اردو کو درپیش مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے۔

ہماری تجاویز:

1. دو علیحدہ ادارے:

کراچی کے کیمپسز:
کراچی میں موجود دونوں کیمپسز کو "عبد الحق یونیورسٹی" کا درجہ دے کر سندھ حکومت کے ماتحت کیا جائے۔

اسلام آباد کیمپس:
اسلام آباد کے کیمپس کو "وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد" کے نام سے ایک علیحدہ وفاقی جامعہ کے طور پر چلایا جائے۔

2. قانون سازی:
آپ سے گزارش ہے کہ اس معاملے کو فوری طور پر سندھ اسمبلی اور قومی اسمبلی میں زیر بحث لا کر دو علیحدہ جامعات کے قیام کے لیے قانون سازی کی جائے۔

3. زمین کی مختصی:
کراچی میں جامعہ کے نئے کیمپس کے لیے زمین مختص کی جائے تاکہ تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو بہتر بنایا جا سکے۔

4. مالی خود مختاری:
جامعہ اردو کے دو اداروں کی تجویز پر عملدرامد کے بعد اس کو مالی طور پر خود مختار بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری اقدامات کرنے ہونگے تاکہ تعلیمی و تحقیقی معیار میں بہتری آئے۔

5. انتظامی خود مختاری:
دونوں جامعات کو انتظامی اور مالی خود مختاری دی جائے تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں۔


6. انتظامی اصلاحات:
وائس چانسلرز کے عہدوں پر دیانت دار، تجربہ کار، اور تعلیمی میدان کے ماہر شخص کی تقرری یقینی بنائی جائے تاکہ جامعہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
اہم انتظامی عہدوں پر مستقل تعیناتیاں عمل میں لاٸیں جاٸیں اور اساتذہ کرام کو تدریس و تحقیق کے علاوہ کوٸی انتظامی زمہ داری نہ دیں ماسواٸے چیرمین شپ و ڈین شپ کے۔

7. اساتذہ اور طلبہ کے مسائل:
جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ کو تحقیقی و تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

5. وفاقی حکومت کی ذمہ داری:
وفاقی وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو جامعہ اردو کی ترقی میں سنجیدہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

6. پنشن کی فوری ادائیگی:
ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے پنشن کے واجبات جلد از جلد فراہم کیے جائیں تاکہ وہ معاشی سکون حاصل کر سکیں۔

7. بقایا جات کی کلیئرنس:
موجودہ و سابق اساتذہ و ملازمین کے تمام بقایا جات کی فوری ادائیگی کے لیے جامعہ کو خصوصی فنڈز فراہم کیے جائیں۔

8. وفاقی حکومت سے تعاون:
وفاقی وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مالی معاونت حاصل کرنے کے لیے آپ اپنی ذمہ داری ادا کریں تاکہ جامعہ کے مالی بحران کا خاتمہ ہو سکے۔

آپ سے گزارش
محترم گورنر صاحب، بحیثیت وفاق کے نمائندے آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جامعہ اردو کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں۔ جامعہ اردو کی موجودہ حالت کسی سازش کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے جسے فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس قومی اثاثے کے بقا اور ترقی کے لیے مثبت اقدامات کریں گے اور جامعہ اردو کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ انصاف کریں گے۔

والسلام،
ڈاکٹر محمد الیاس خاکی المنائی
وفاقی اردو یونیورسٹی
Muhammad Ilyas Khaki

28/01/2025

*جناب کامران خان ٹیسوری*
*گورنر سندھ*
*سندھ گورنر ہاؤس ،کراچی*

عنوان: *وفاقی مجبور یونیورسٹی*

جناب،
وفاقی اردو یونیورسٹی کے حالیہ کانووکیشن میں میڈیا کے ذریعے آپ کے فرمودات سننے کو ملے۔ آپ نے اردو یونیورسٹی کی مالی بدحالی کا تذکرہ جس پیرائے میں کیا وہ یقیناً لائق تحسین ہے۔ لائق تحسین اس لیے کہ آپ نے اردو یونیورسٹی کی بدحالی کا ذکر کر کے تقریب میں موجود صدرِ مجلس، یونیورسٹی کے پرو چانسلر اور وفاقی وزیر تعلیم جناب خالد مقبول صدیقی کو شرمندہ کیا۔ اور کرتے بھی کیوں نہ؟ آخرکار وفاقی وزارت کے منصب پر جو براجمان ہیں، بحیثیت وفاقی وزیرِ تعلیم یہ ان کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وفاق کے ماتحت تعلیمی ادارے دن دگنی رات چگنی ترقی کریں۔ لیکن آپ نے تو انہیں دن میں تارے دکھا دیے۔ ویسے میں سوچ رہا ہوں کہ وفاقی وزیرِ تعلیم جو بظاہر اردو کے نام لیوا ہیں اور جس جماعت کے وہ سربراہ ہیں، ان کے ہاں بھی اردو ایک خاص مقام و مرتبہ رکھتی ہے کو آپ نے خوب شرمندہ کیا۔
ویسے گمان غالب ہے کہ آپ کی یہ تقریر جناب چانسلر آصف علی زرداری تک بھی ان کے ہرکاروں نے پہنچا دی ہوگی۔ اور میں تصور کر سکتا ہوں کہ چانسلر صاحب ایوانِ صدر کے سنگھاسن پر بیٹھ کر اردو یونیورسٹی کی بے بسی، بدحالی اور مجبوری پر زیرِ لب مسکرا رہے ہوں گے اور دل ہی دل میں یا چند خاص مصاحبوں سے کہہ رہے ہوں گے، " *دیکھو یہ ہے ان اردو (گورنر، وفاقی وزیرِ تعلیم) والوں کا حال۔"*
محترم جناب گورنر صاحب،
میں محسوس کر سکتا ہوں کہ آج کانووکیشن کے بعد فیڈرل HEC اور اسلام آباد کی بیوروکریسی کے دلوں میں لڈو پھوٹ رہے ہوں گے۔ خوب جگتیں لگ رہی ہوں گی، ٹھٹھے مارے جا رہے ہوں گے اور کہا جا رہا ہوگا *"اور رکھو اردو یونیورسٹی کو کراچی میں!"*
آج کا منعقدہ کانووکیشن اسلام آباد کے اقتدار کے ایوانوں میں گرما گرم موضوع بنا ہوگا۔ لیکن مجھے اس بات کا بھی یقین ہے کہ اس تمام طنز و مزاح میں زوال اردو یونیورسٹی کے اسباب ڈھونڈنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جائے گی اور نہ ہی مسائل کے حل کے لیے مستقل نوعیت کے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ کانووکیشن میں آپ کی گفتگو کے مخاطب عام اور کمزور افراد تھے۔ مجھے بہت خوشی ہوتی اگر آپ اردو یونیورسٹی کی بربادی اور بدحالی کا نوحہ پڑھتے وقت جناب چانسلر کی کارکردگی کو بھی یاد کر لیتے۔ پرو چانسلر جو آپ کے ساتھ اسٹیج پر تھے، ان سے کچھ استفسار کر لیتے۔ چلیں، اور کچھ نہ سہی، وائس چانسلر کو ہی تاکید کرتے۔ کسی مدد کا سچا یا جھوٹا دلاسہ دیتے۔
جناب گورنر!
آپ بھی تو وفاق کے نمائندے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ ہمارے اساتذہ آپ کے در پر بھی اپنے مسائل کا حل لینے آئے تھے، آپ کے دربار پر بھی حاضری دی تھی۔ مجھ سمیت متعدد اساتذہ وفاقی وزیر تعلیم سے بھی ملاقات کر چکے تھے اور صورتحال ان کے گوش گزار کی جا چکی تھی۔ آپ کو میڈیا کے ذریعے بھی اردو یونیورسٹی کی خبریں ملتی ہوں گی، تو پھر کہاں گئی وہ زنجیر عدل؟ جس کا بہت شور سنتے تھے۔
اردو یونیورسٹی آج اگر بدحال ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری پاور سینٹر (صدر، وزیراعظم، وفاقی وزیر تعلیم، چیئرمین HEC، وزارت خزانہ) اور دیگر فیصلہ سازوں پر ہے اور بحیثیت نمائندہ وفاق آپ کی بھی ہے۔ اپنی ناکامی قبول کیجئے۔

*ڈاکٹر اصغر علی دشتی*
*شعبہ بین الاقوامی تعلقات*
*وفاقی اردو یونیورسٹی، کراچی*
Asghar Dashti

28/01/2025

گورنر ہاؤس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے کانووکیشن کی فوٹیج

گورنر ہاؤس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے کانووکیشن کا انعقاد ہوا، جس میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، اراکین سینٹ، ...
28/01/2025

گورنر ہاؤس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے کانووکیشن کا انعقاد ہوا، جس میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، اراکین سینٹ، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین شریک تھے۔

تقریب میں تمام فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی کامیابیوں کا خیر مقدم کیا گیا۔ یہ دن طلبہ کے لیے فخر اور خوشی کا دن قرار دیا گیا۔
fans

27/01/2025
By the Grace of Allah 1st meeting of ORIC Steering Committee FUUAST, held on 23 January 2025  ORIC Director Dr Hina Muda...
27/01/2025

By the Grace of Allah 1st meeting of ORIC Steering Committee FUUAST, held on 23 January 2025
ORIC Director Dr Hina Mudassir greeted the members
● Mr Shahzaib Raees(Founder & CEO SPARK Visa Consulting Deputy Convener Of Industry-Academia Partnerships plus Co-Opted Director Pak- USA Business Council FPCCI),
● Mr Qazi Noman Mujahid (CEO Digitech Infra),
● Dr Masood Javed (Director Medical Affairs PharmEvo(Pvt) & Associate Editor of PJMS),
● Dr Maheen Salman (CEO Global Innovatrix Director postponed Enterprise & Convener FPCCI HES committee, past president of KATI),
● Dr Shamim A Qureshi (Professor Karachi University & Secretary (UKAA) Selection Committee),
● Hafiz Muhammad Ahmed Siddiqui (Maneger IR Indus Univerity) attended as external members.
Dr Faisal Javed, Dr Azizuddin Shaikh Dr Khuram Khan Alvi
& Dr Yousuf Hameed represented FUUAST, all concluded to develop Academia-Industry partnership for innovative research projects in future.
Special thanks to Mr Abid, Mr Shabbar & Danyal (IT)

**وفاقی اردو یونیورسٹی میں ایم فل/ایم ایس پروگرام کا آغاز!**  وفاقی اردو یونیورسٹی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی گریجویٹ ایجو...
24/01/2025

**وفاقی اردو یونیورسٹی میں ایم فل/ایم ایس پروگرام کا آغاز!**

وفاقی اردو یونیورسٹی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی (HEC GEP 2023) کے تحت **شعبہ ابلاغ عامہ (عبدالحق کیمپس)** میں بین الشعبہ جاتی اور تحقیقی مقالہ یا پروجیکٹ کے ذریعے **ایم فل/ایم ایس پروگرام** کا آغاز کر رہی ہے۔

**اہلیت:**
معاشیات، سیاسیات، شہریت، انسانی حقوق، بین الاقوامی تعلقات، پیس اینڈ کونفلیکٹ، پبلک پالیسی، نفسیات، سوشیالوجی، کرمنالوجی، پاپولیشن، جینڈر اسٹڈیز، لائبریری سائنس، صحافت اور میڈیا میں بی ایس کی سند رکھنے والے طلبہ داخلے کے اہل ہوں گے۔

**داخلہ فارم:**
داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ وزٹ کریں:
http://www.fuuast.edu.pk

**مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:**
شعبہ ابلاغ عامہ
Email: [email protected]

**ڈاکٹر محمد راشد تنویر**
ڈائریکٹر ایڈمیشن

FUUAST MSC Block, Block 9, Gulshan-e-Iqbal, Karachi – 75300, Pakistan. Phone: (0092-21) 99244141-44 Email: [email protected]

جمیل الدین عالی: ایک ہمہ جہت شخصیت   شیخ الجامعہ وفاقی اردو یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے جمیل الدین عالی...
23/01/2025

جمیل الدین عالی: ایک ہمہ جہت شخصیت

شیخ الجامعہ وفاقی اردو یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے جمیل الدین عالی کی صد سالہ سالگرہ کی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمیل الدین عالی ایک ہمہ جہت شخصیت اور اردو زبان کے محسن تھے، جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالی جی کے پرستار پوری دنیا میں موجود ہیں اور اردو یونیورسٹی کے قیام میں ان کا مرکزی کردار رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین، جن میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین، معروف سیاستدان جاوید جبار، جمیل الدین عالی کے فرزند ذوالقرنین جمیل، گلشنِ اقبال کیمپس کے انچارج و ڈین سائنس ڈاکٹر محمد زاہد، رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر سعدیہ خلیل، اور دیگر شامل تھے، نے کہا کہ پاکستانی شعروادب میں جمیل الدین عالی جیسی چند شخصیات نے اپنی انفرادیت اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔

عالی جی کی تخلیقی شخصیت کے کئی پہلو ہیں۔ وہ صحیح معنوں میں ایک ہمہ جہت اور ہمہ صفت شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے نہ صرف کئی مقبول اور یادگار ملی نغمات تحریر کیے بلکہ دوہے جیسی مترنم اور نغمگی سے بھرپور صنف کو بھی اپنی تخلیقی قوت کے ذریعے نئی زندگی دی۔

عالی جی نے ادب کے ساتھ ساتھ علمی اور انتظامی میدانوں میں بھی نمایاں کارنامے انجام دیے۔ ان کی علمی قابلیت، دانش وارنہ شخصیت اور غیر معمولی انتظامی صلاحیتوں نے انہیں زندگی ہی میں ایک لیجنڈ بنا دیا تھا۔ انجمن ترقی اردو سے طویل وابستگی، پاکستان کی پہلی وفاقی اردو یونیورسٹی کے قیام میں اہم کردار، اور رائٹرز گلڈ جیسے ادارے کی قیادت ان کے غیر معمولی کارنامے ہیں۔

تقریب کے آخر میں جمیل الدین عالی کی زندگی پر مبنی ایک فلم دکھائی گئی اور صد سالہ سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر تقریب کی نظامت ڈاکٹر عطیہ حسن نے کی۔

جامعہ اردو یونیورسٹی کراچی کے طلباء کے لئے خوشخبری
21/01/2025

جامعہ اردو یونیورسٹی کراچی کے طلباء کے لئے خوشخبری

شعبہ امتحانات کی جانب سے  بی اے / بی کام (پرائیوٹ) (ناکام ) (طلباء و طالبات) کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسی...
17/01/2025

شعبہ امتحانات کی جانب سے بی اے / بی کام (پرائیوٹ) (ناکام ) (طلباء و طالبات) کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان۔

امتحانی فارم 16 جنوری 2025 تا 24 جنوری 2025 تک جامعہ ہذا کے ویب سائٹ پر آنلائن پُر کئے جاسکتے ہیں۔

16/01/2025

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے داخلہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ انٹر بورڈ کے نتائج کے معاملات کی جانچ پڑتال اور نتائج میں تصحیح کے بعد جامعہ اردو ، انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی سے انٹرپاس کرنے والے طلبہ کو داخلے کا خصوصی موقع فراہم کرے گی ، داخلہ کمیٹی کی میٹنگ میں انہوں نے مزید کہا کہ اردو یونیورسٹی کسی بھی طالب علم کا تعلیمی سال ضائع نہیں ہونے دے گی ایسے تمام طلبہ کو داخلے کا موقع دیا جائے گا اور ایڈمیشن سیل میں اس کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے گا۔

Address

FUUAST BSC Block, Block 9, Gulshan-e-Iqbal, Karachi –
Karachi
75300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923113611978

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Federal Urdu University of Arts, Science and Technology, Karachi. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Federal Urdu University of Arts, Science and Technology, Karachi.:

Share