Federal Urdu University of Arts, Sciences And Technology - Fuuast

Federal Urdu University of Arts, Sciences And Technology - Fuuast │█║▌║▌║█║ ©FUUAST OFFICIAL FACEBOOK PAGE® █║▌│▌║│█ President Pervez Musharraf was the university's first chancellor.
(3)

The Federal Urdu University of Arts, Sciences and Technology is a coeducational public university with its main campus located in Gulshan Town, Karachi, Sindh, Pakistan. It has two satellite campuses; Abdul Haq Campus at Baba-e-Urdu Road, Karachi and Islamabad Campus near Zero Point, Islamabad. Approximately 13,500 students are pursuing degrees primarily in technical fields, such as electrical en

gineering, computer science, Urdu, management science and economics

The Federal Urdu University was established on 13 November 2002 by presidential order, and is the first university in Pakistan to teach primarily in the Urdu language. It was established by merging the Federal Urdu Arts College and the Federal Urdu Science College, both in Karachi. Currently President Asif Ali Zardari and Professor Muhammad Qaiser are the chancellor and vice-chancellor of the university respectively.

25/04/2026



*وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کی نو منتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری؛ اساتذہ کا بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر احت...
23/04/2026

*وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کی نو منتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری؛ اساتذہ کا بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج، وائس چانسلر کے احتساب کا مطالبہ*

*اردو یونیورسٹی شدید مالی و انتظامی بحران کا شکار، اساتذہ دو ماہ کی تنخواہ اور 25 ماہ کی ہاؤس سیلنگ سے محروم ہیں، میڈیکل پینل کی سہولت بند کر کے یونیورسٹی میں حکیم بٹھا دئے گئے ہیں۔

*وائس چانسلر کی دو سالہ کارکردگی مایوس کن ہے، متنازعہ اشتہار اور مطالعہ پاکستان و سندھی جیسے شعبوں میں نئے داخلوں پر پابندی ملک کی نظریاتی بنیادوں پر حملہ ہے۔ صدر روشن علی سومرو و دیگر عہدیداران*

**کراچی (پریس ریلیز):** انجمنِ اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کے نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی جس میں صدر روشن علی سومرو، نائب صدر ڈاکٹر اصغر دشتی، جنرل سیکرٹری سید اقبال حسین نقوی، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عرفان عزیز اور فنانس سیکرٹری خرم شاہ نواز نے رکن قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم کی رکن **محترمہ مہتاب اکبر راشدی** سے اپنے عہدوں کے لئے حلف لیا۔
جامعہ کی ابترصورتحال کے پیشِ نظر تمام نومنتخب عہدیداران نے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر حلف اٹھایا اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مہتاب اکبر راشدی نے اساتذہ کے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اردو یونیورسٹی کے بحران کو قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی میں بھرپور طریقے سے اٹھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات حل کیے بغیر تعلیمی معیار برقرار رکھنا ممکن نہیں۔

انجمن اساتذہ کے جنرل سیکرٹری **سید اقبال حسین نقوی** نے جامعہ کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ اساتذہ و عمال دو ماہ کی تنخواہوں، 19 تا 25 ماہ کی ہاؤس سیلنگ اور میڈیکل سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے 12 اپریل 2026 کو جاری ہونے والے اساتذہ کی بھرتی کے اشتہار کو "جانبدارانہ اور متنازعہ" قرار دیتے ہوئے فی الفور منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی منظوری کے بغیر 2022 کے اشتہار کی منسوخی اور نئے اشتہار میں پروفیسر کی اسامیوں کو نظر انداز کرنا سینیئر اساتذہ کی حق تلفی اور میرٹ کا قتل ہے۔ انہوں نےمطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور اس میں اساتذہ نمائندے شامل کئے جائیں۔

صدر انجمن **روشن علی سومرو** نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر کی عدم دلچسپی اور دفاتر سے مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے یونیورسٹی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی کو ٹائم نہیں دیتے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے بحران میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ

12 اپریل کے متنازعہ اشتہار کو منسوخ کر کے 2022 کے اشتہار کے مطابق سلیکشن بورڈز کا انعقاد کیا جائے۔

2021کے سلیکشن بورڈ سے متعلق پروفیسر تنویر خالد صاحبہ سعید اللہ والا صاحب اور شکیل الرحمن صاحب پر مشتمل سینٹ کی تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ پر فوری عمل درامد کیا جائے

ہاؤس سیلنگ میں 20 فیصد کٹوتی کا غیر قانونی فیصلہ واپس لیا جائے اور تمام بقایاجات فوری ادا کیے جائیں۔

ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن اور واجبات کی ادائیگی کے لیے یونیورسٹی کی ایک ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کو استعمال میں لایا جائے۔

مطالعہ پاکستان، سندھی اور اسلامیات سمیت دیگر آرٹس و سائنس کے شعبہ جات میں داخلوں پر عائد غیر آئینی پابندی فوری ختم کی جائے۔

سنڈیکیٹ کے غیر ائینی (59ویں) اجلاس میں ہاؤس سیلنگ سے 20 فیصد کی کٹوتی کے غیر قانونی فیصلے کو واپس لیا جائے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی ڈاکٹر رضا چوہان کمیٹی کی رپورٹ کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے۔

تقریب میں گلشن اقبال کیمپس کی انجمن اساتذہ کی صدر سعدیہ خلیل، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر افتخار طاہری، آفیسر ویلفیئر کے عہدیداروں اورغیر تدریسی عملے کے نمائندگان اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

**جاری کردہ:**
سید اقبال حسین نقوی
جنرل سیکرٹری انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس

ی سی جامعہ اردو کو 2 ہفتوں کی مہلت، احکامات پر عمل نہ کیا تو سزا سنا دیں گے، سندھ ہائیکورٹوی سی جامعہ اردو کو 2 ہفتوں کی...
22/04/2026

ی سی جامعہ اردو کو 2 ہفتوں کی مہلت، احکامات پر عمل نہ کیا
تو سزا سنا دیں گے، سندھ ہائیکورٹ

وی سی جامعہ اردو کو 2 ہفتوں کی مہلت، احکامات پر عمل نہ کیا تو سزا سنا دیں گے، سندھ ہائیکورٹ
18 اپریل ، 2026FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے طلبی کے باوجود وائس چانسلر جامعہ اردو کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آبزرویشن میں کہا یہ رویہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے ، دو ہفتوں میں احکامات پر عمل نہ ہوا تو سزا سنا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران عدالت کے سامنے یہ معاملہ آیا کہ معزز عدالت کی جانب سے ڈاکٹر شاہین عباس (چیئرپرسن، شعبہ ریاضیاتی علوم و ایسوسی ایٹ پروفیسر) اور ڈاکٹر مہہ جبین (ڈین فیکلٹی آف فارمیسی و پروفیسر) کی بحالی کے واضح احکامات جاری کئے جا چکے ہیں تاہم جامعہ اردو انتظامیہ تاحال نہ ان کے انتظامی عہدے بحال کر رہی ہے اور نہ ہی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کی گئی ہے۔ مزید برآں درخواست گزاروں کے خلاف مبینہ طور پر انتقامی کارروائیوں اور ہراسانی کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جس پر عدالت نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ عدالت نے دوٹوک ہدایت جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ دو ہفتوں کے اندر عمل درآمد یقینی بنائی جائے جس میں درخواست گزاروں کے انتظامی عہدوں کی بحالی ، تمام واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی، اور عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد شامل ہے۔ فاضل عدالت نے خبردار کیا کہ مقررہ مدت میں عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں وائس چانسلر، رجسٹرار اور متعلقہ انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت پر سخت سزا دی جائے گی۔ عدالت نے واضح پیغام دیا کہ آئندہ سماعت پر صرف زبانی یقین دہانیاں نہیں بلکہ عملی اقدامات اور مکمل عملدرآمد ہی قابل قبول ہوگا۔

الحمدللہ، ففتھ گرینڈ گریجویشن سیرمنی نہایت کامیابی اور شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جو تعلیمی کامیابیوں کے تسلسل میں ایک...
14/04/2026

الحمدللہ، ففتھ گرینڈ گریجویشن سیرمنی نہایت کامیابی اور شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جو تعلیمی کامیابیوں کے تسلسل میں ایک اور اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔ یہ باوقار تقریب طلبہ کی چار سالہ تعلیمی محنت، لگن اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک بہترین موقع تھی، جس میں بالخصوص ٹیچر ایجوکیشن، زولوجی، کیمسٹری، بایو کیمسٹری اور بی بی اے کے طلبہ نے اپنی گریجویشن کی خوشی کو بھرپور انداز میں منایا۔ اس تقریب نے نہ صرف گریجویٹس بلکہ ان کے والدین اور اساتذہ کے لیے بھی باعثِ فخر لمحات فراہم کیے۔

اس پروقار تقریب میں معزز اساتذہ اور ممتاز شخصیات کی شرکت نے تقریب کی رونق کو مزید بڑھا دیا، جن میں سابق اسٹوڈنٹ ایڈوائزر سید مرشد رضا، سر قہرمان، سر اعجاز احمد، سر وقار علی، سر حافظ محمد احمد صدیقی، ممبر سندھ بار کونسل و سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ایڈووکیٹ سمسم علی رضا خان اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی شامل تھے، جن کی موجودگی نے تقریب کو وقار اور اہمیت بخشی۔

تقریب کی کامیاب تنظیم ایونٹ ڈائریکٹر قمر عباس اور ایگزیکٹو ہیڈ رحمت اللہ خان خوشحال کی قیادت میں عمل میں آئی، جن کی انتھک محنت، بہترین منصوبہ بندی اور ٹیم ورک نے اس ایونٹ کو ایک یادگار اور منظم تقریب بنایا۔ جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض میزبان زبیدہ خان نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔

یہ شاندار تقریب منتظمین کے عزم، محنت اور باہمی تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس نے نہ صرف ایک کامیاب ایونٹ کی صورت اختیار کی بلکہ تمام شرکاء کے لیے ناقابلِ فراموش یادیں بھی چھوڑ گئیں۔

https://www.facebook.com/share/p/18eAGRboCJ/

Wilyat Ali dedicates his academic degree to Ayatollah Syed Ali Khamenei during convocation ceremonyA significant and emo...
11/04/2026

Wilyat Ali dedicates his academic degree to Ayatollah Syed Ali Khamenei during convocation ceremony
A significant and emotional moment was witnessed at a convocation ceremony where a student, Wilyat Ali, dedicated his academic degree to Supreme Leader Ayatollah Syed Ali Khamenei as a gesture of respect and admiration for his leadership and guidance.
According to details, Wilyat Ali received his academic degree during the convocation ceremony and publicly expressed that he was dedicating this achievement to Rehbar-e-Moazzam Ayatollah Syed Ali Khamenei, acknowledging his influence on the younger generation and his role in promoting unity, resistance, and ideological awareness among Muslims.
He stated that the vision and leadership of Ayatollah Khamenei have inspired many young students to remain committed to their values, education, and service to the Muslim Ummah. He further described the dedication of his academic degree as a symbolic tribute to the Supreme Leader’s guidance and steadfast leadership.
Participants at the ceremony appreciated the gesture and described it as a reflection of loyalty, respect, and ideological commitment, noting that such actions from students highlight the influence of leadership on the youth.
The ceremony concluded with prayers for unity in the Muslim Ummah and for continued guidance and stability in the region.

آج بتاریخ 9 اپریل 2026 آرٹس کاؤنسل آف پاکستان کراچی میں احفاظ الرحمن ایوارڈ برائے جرات اظہار اور آزادی صحافت علی احمد خا...
10/04/2026

آج بتاریخ 9 اپریل 2026 آرٹس کاؤنسل آف پاکستان کراچی میں احفاظ الرحمن ایوارڈ برائے جرات اظہار اور آزادی صحافت علی احمد خان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اور ایوارڈ برائے ابلاغ عامہ طلبہ ، اردو یونیورسٹی کا انقاد کیا گیا ۔پروگرام کا آغاز نہایت باوقار انداز میں ہوا، جس میں سب سے پہلے تقریب کے میزبان، سینئر صحافی ناظر محمود نے ممتاز دانشور اور صحافی احفاظ الرحمن کی زندگی اور خدمات پر ایک جامع اور مختصر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد احفاظ الرحمن کی حیات و خدمات پر مبنی ایک دستاویزی فلم (ڈاکیومنٹری پروجیکٹ) شرکاء کے سامنے پیش کی گئی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔پروگرام کا باضابطہ آغاز ایک فکر انگیز پینل ڈسکشن سے ہوا، جس میں معروف صحافی مظہر عباس، امبر شمسی، اقبال خورشید اور فاضل جمیلی بطور مقررین شریک ہوئے، جبکہ اس نشست کی نظامت سینئر صحافی وسعت اللہ خان نے انجام دی۔مقررین نے نہایت مدلل، جامع اور مؤثر انداز میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے صحافت کے بنیادی اصولوں، پیشہ ورانہ اقدار، طریقۂ کار اور اخلاقیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس امر پر بھی تفصیل سے گفتگو کی کہ موجودہ دور میں معیاری اور ذمہ دار صحافت کیسے کی جا سکتی ہے۔ پروگرام کا مرکزی نکتہ یہ رہا کہ طاقتور قوتوں کو چیلنج کرنے کے لیے صحافی برادری کو ہر قسم کے نسلی، لسانی اور ظاہری امتیازات سے بالاتر ہو کر متحد ہونا ہوگا۔
پینل ڈسکشن کے بعد شیما کرمانی گروپ کی جانب سے ایک خوبصورت اور معنی خیز رقص پیش کیا گیا، جس نے محفل کو مزید چار چاند لگا دیے۔ بعد ازاں اسٹیج پر آنے والے معزز مہمانوں کو گل دستے اور اجرک کے تحائف پیش کیے گئے۔ تقریب کے اختتامی مرحلے میں علی احمد خان نے خطاب کیا، جنہیں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے بعد فیڈرل اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے آٹھویں سمسٹر کے نمایاں پوزیشن ہولڈر طلبہ کو پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر انعامات سے نوازا گیا اور ان سے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا حلف بھی لیا گیا۔
آخر میں چائے و طعام کے اہتمام کے ساتھ اس بامقصد اور یادگار پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

سمن لطف
اسٹوڈنٹ ، ساتواں سیمیسٹر ، ماس کمیونیکیشن
فیڈرل اردو یونیورسٹی ، عبدالحق کیمپس ، کراچی ۔

Ya University ha ki Straight of Harmuz Jo on off horaha ha 😂👀 fans Federal Urdu University of Arts, Sciences And Technol...
09/04/2026

Ya University ha ki Straight of Harmuz Jo on off horaha ha 😂👀

fans Federal Urdu University of Arts, Sciences And Technology - Fuuast

I R A N 💕
06/04/2026

I R A N 💕

02/04/2026
Down with USA 👎
02/04/2026

Down with USA 👎

29/03/2026

تمام شعبہ ہائے زندگی معمول پر صرف تعلیمی ادارے بند اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی تعلیمی ڈگریاں بھی فارم 47 والی ہیں

Address

Main Gulshan Campus: BSC Block, Block 9, University Road, Gulshan-e-Iqbal
Karachi
75300

Opening Hours

Monday 09:00 - 05:00
Tuesday 09:00 - 05:00
Wednesday 09:00 - 05:00
Thursday 05:00 - 02:00
Friday 05:00 - 01:00

Telephone

+923242634713

Website

https://www.fuuastisb.edu.pk/, https://whatsapp.com/channel/0029Vb04qVd7YSd0QIcAiX1E, http://htt

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Federal Urdu University of Arts, Sciences And Technology - Fuuast posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Federal Urdu University of Arts, Sciences And Technology - Fuuast:

Share