Raunaq.e.Islam School Network - RIS

Raunaq.e.Islam School Network - RIS Official page for Raunaq-e-Islam Schools

*ہڈیوں اور مسلز (پٹھوں) کے مسائل کا فری اسکریننگ کیمپ*بچوں سے لیکر بزرگوں تک، مرد و خواتین، ،ہر عمر کے افراد کے لئے۔*اس ...
11/11/2025

*ہڈیوں اور مسلز (پٹھوں) کے مسائل کا فری اسکریننگ کیمپ*
بچوں سے لیکر بزرگوں تک، مرد و خواتین، ،ہر عمر کے افراد کے لئے۔

*اس کیمپ میں درج ذیل مسائل اور دیگر معاملات میں فزیوتھراپی کے ماہرین فری اسکریننگ کریں گے:*

* مہروں کا درد (Slip Disc)
* کندھے کا جام ہونا
* گردن اور کمر کے درد
* چلنے میں دشواری
* ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف
* آپریشن کے بعد کے مسائل
* فالج کے بعد کے مسائل
* ہڈیوں اور مسلز (پٹھوں ) کے مسائل
* بچوں کے چلنے کے مسائل
* ہڈیوں اور پٹھوں (مسلز) سے متعلق دیگر معاملات

✅ فری فزیو اسکریننگ
✅ علاج کے بارے میں رہنمائی
✅ بہتر دیکھ بھال کے مشورے

📌 *کیمپ کی تفصیلات*
📅 بروز ہفتہ ، 15 نومبر 2025
🕘 صبح 9:30 تا 1:30
📍 السلامہ ہسپتال، 8C, نیو سعید آباد، بلدیہ، کراچی۔ نذد فیصل بیکری، متصل احمد رضا مسجد

*(تمام سہولیات مکمل طور پر مفت)*
رجسٹریشن لازمی ہے

*A joint venture of*
- Dept of Rehabilitation and Health Sciences, Nazir Hussain University
- All Pakistan Pysician and Surgeon UK Foundation (APPSUKF)
- Alsama Hospital
- IHRI

رجسٹریشن کے لیے واٹس ایپ میسج کریں:
نام، عمر، اور مسئلہ کی تفصیل بھیجیں
0332 7863390

*شعیب غازیانی*

WXM7+88G, Khan Liaqat Ali Khan Rd, Sector 8-C Sector 8 Baldia, Karachi, Pakistan

10/09/2025

بچوں کا کینسر – اہم حقائق

ہر سال تقریباً چار لاکھ (400,000) بچے اور نو عمر (0 سے 19 سال) کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں۔

سب سے عام اقسام:

خون کا کینسر (لیوکیمیا)
دماغی رسولیاں
لمف گلینڈ کا کینسر (لیمفوما)
نیوروبلاسٹوما اور ولمز ٹیومر جیسی سخت رسولیاں

زندگی بچانے کی شرح:
امیر ممالک: 80٪ سے زیادہ بچے صحتیاب ہو جاتے ہیں۔
کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک صرف 30٪ سے کم بچے صحتیاب ہوتے ہیں۔

کم آمدنی والے ممالک میں بنیادی رکاوٹیں:

دیر سے تشخیص یا غلط تشخیص
علاج تک محدود رسائی
علاج ادھورا چھوڑ دینا
ادویات کے مضر اثرات
کینسر کا دوبارہ لوٹ آنا
ضروری ادویات کی کمی

صرف 29٪ غریب ممالک میں کینسر کی ضروری ادویات عام طور پر دستیاب ہیں، جبکہ امیر ممالک میں یہ شرح 96٪ ہے۔

جائزہ
کینسر بچوں اور نو عمروں میں اموات کی وجوہات میں شامل ہے۔
زیادہ تر بچوں کے کینسرز کی روک تھام یا اسکریننگ ممکن نہیں لیکن ان کا علاج عام ادویات، سرجری اور ریڈیوتھراپی کے ذریعے کامیابی سے کیا جا سکتا ہے۔

علاج کے نتائج بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے:
جلد اور درست تشخیص
سستی اور مؤثر ادویات کی فراہمی
مکمل اور مربوط علاج کے نظام کی دستیابی

وجوہات
بچوں میں کینسر عام طور پر کسی خاص وجہ کے بغیر ہوتا ہے۔
ماحولیاتی یا طرزِ زندگی کے عوامل ش*ذ و نادر ہی اس کی وجہ بنتے ہیں۔
تقریباً 10٪ کیسز میں کینسر موروثی (جینیاتی) وجوہات سے جڑا ہوتا ہے۔
کم آمدنی والے ممالک میں، دائمی انفیکشنز (مثلاً ایچ آئی وی، ایپسٹین بار وائرس، ملیریا) بچوں کے کینسر کے خطرات کو بڑھا سکتے ہیں۔

کچھ ویکسینز مستقبل میں کینسر کے خطرات کم کرنے میں مدد دیتی ہیں:
ہیپاٹائٹس بی ویکسین → جگر کے کینسر سے بچاؤ
ایچ پی وی ویکسین → سروائیکل کینسر سے بچاؤ

نتائج بہتر بنانے کے اقدامات
ابتدائی تشخیص
جلد تشخیص سے کینسر کے علاج کے امکانات زیادہ اور اخراجات کم ہوتے ہیں۔

ابتدائی تشخیص کے تین مراحل:
1. علامات کا شعور، خاندان اور بنیادی صحت فراہم کرنے والے عملے میں آگاہی۔
2. درست اور بروقت تشخی، کینسر کی قسم اور اس کے پھیلاؤ کا تعین۔
3. فوری علاج تک رسائی
بچوں کے کینسر کے لیے عام اسکریننگ کی ضرورت نہیں ہوتی، البتہ کچھ کیسز میں اس کی ضرورت پیش آ سکتی ہے

علاج
علاج ہمیشہ درست تشخیص پر مبنی ہونا چاہیے۔
معیاری علاج میں شامل ہیں:
کیموتھراپی
سرجری
ریڈیوتھراپی

بچوں کے علاج کے لیے ماہرین کی کثیر الشعبہ ٹیم ضروری ہے، جو جسمانی، ذہنی، غذائی اور نفسیاتی پہلوؤں کا خیال رکھے۔
* اگر مناسب علاج دستیاب ہو تو 80٪ سے زائد بچے مکمل صحتیاب ہو سکتے ہیں۔

تکلیف کو کم کرنا یا معاون علاج (Palliative Care)

جن بچوں کا علاج ممکن نہیں ہوتا، ان کی تکلیف کو کم کرنا بہت اہم ہے۔
درد میں کمی
بہتر معیارِ زندگی
نفسیاتی و سماجی معاونت
یہ علاج تشخیص کے وقت سے شروع ہونا چاہیے اور علاج کے پورے دورانیے میں جاری رہنا چاہیے۔

اہم نکات
زیادہ تر بچوں میں کینسر روک تھام کے قابل نہیںلیکن علاج کے قابل ہے۔
ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان علاج اور صحتیابی میں واضح فرق ہے۔
WHO HEALTH ALERT 3 SEPT 2025

04/09/2025

*مفت فزیوتھراپی کیمپ برائے بزرگ افراد* (40 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے)

ڈپارٹمنٹ آف ری ہیبیلی ٹیشن اینڈ ہیلتھ سائنس، *نذیر حسین یونیورسٹی* اور *IHRI* کے تعاون سے

*اس کیمپ میں فزیوتھراپی ماہرین کی جانب سے:*

* مہروں کا درد (Slip Disc)
* کندھے کا جام ہونا
* گردن اور کمر کے درد
* چلنے میں دشواری
* فالج کے بعد کے مسائل
* دیگر عمر ہڈیوں اور مسلز کے مسائل پر مفت اسکریننگ اور رہنمائی

✅ فزیوتھراپی اسکریننگ
✅ علاج کے بارے میں رہنمائی
✅ بزرگوں کی بہتر دیکھ بھال کے مشورے

📌 *کیمپ کی تفصیلات*
📅 منگل، 9 ستمبر 2025
🕘 صبح 9:30 تا 1:30
📍 رونقِ اسلام اسکول، بلاک 3، فیڈرل بی ایریا، کراچی

*(تمام سہولیات مکمل طور پر مفت)*

📲 **رجسٹریشن کے لیے واٹس ایپ میسج کریں:
نام، عمر، اور مسئلے کی تفصیل بھیجیں
0311-4955221

شعیب غازیانی
-

11/05/2025

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایک ایٹمی طاقت بنادیا، جس میں بھٹو سے لیکر نواز شریف تک، فوج، بیوروکریٹ اور سیاستدانوں نےبھر پور کردار انجام دیا ہے، بعد کے حکمرانوں نے میزائیل اور دیگر ٹیکنالوجی کی طرف توجہ دی، ہماری فوج آج ان کرداروں کی وجہ سے دنیا میں سرخرو ہے۔

پاک فوج کے حالیہ جنگ میں لاجواب کارنامے نے فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کا بہترین اور عملی سدباب کردیا اور زہریلی پوسٹ کرنے والوں کو سیاہ رو کردیا۔

یاد رہے کہ دنیا کے کسی ملک نے انڈیا کو حملہ کرنے سے روکنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ ہر ملک دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر چل رہا تھا۔ اگر انڈیا کے اولین حملے کامیاب ہوجاتے تو کیا کوئی ملک انڈیا کو روک پاتا۔

*تصور کریں، اگر ہماری فوج پروفیشنل اور تربیت یافتہ نہ ہوتی اور ملک میں ایٹمی و میزائیل ٹیکنالوجی نہ ہوتی تو شاید اس ملک کا عراق و شام جیسا حشر ہوجاتا۔*

حالیہ جنگ نےنے سکھا دیا مضبوط اور پروفیشنل فوج ہی دشمنوں میں گھرے ہوئے ملک کے لئے اولین دفاع ہے

اس جنگ نے اس بات کی بھی توثیق کردی کہ طاقتور فضائیہ ہی دفاع کا بہتری عنصر پے۔

حالیہ ہندوپاک جنگ کا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ نتیجہ

- پاکستان، ترنوالہ نہیں ہے۔
- پاکستان، شام و عراق نہیں ہے۔
- جنگ کا فیصلہ سامان حرب نہیں، مہارت کرتی ہے۔
- جنگ کا فیصلہ تعداد نہیں جذبہ کرتا ہے۔
- پاکستانی فوج کی اعلی قیادت جذباتی فیصلوں کے بجائے مکمل پروفیشنل فیصلے کرتی ہے۔
- شور کرنے کے بجائے انتہائی خاموشی سے فیصلے کرتی ہے۔
- اعلی ترین ہتھیار گر غیر ماہر کو دے دیا جائے تو ہتھیار بھی اس کو اپنی بے عزتی سمجھتا ہے اور کام کرنے سے انکار کردیتا ہے۔
- اس علامتی جنگ کی وجہ سے کئی دہائیوں کے بعد کسی مسلم ملک نے جنگی و اخلاقی فتح حاصل کی، ورنہ مسلم ممالک تو غیر مسلموں سے مکمل شکست کی وجہ سے مایوسی کا شکار تھے۔

*شعیب غازیانی*

21/04/2025
21/04/2025
*دعوت نامہ**بلدیہ ٹاؤن میں خصوصی بچوں کے لئے مختص باغیچہ (گارڈن) کا افتتاح*الحمدللہ، خصوصی بچوں کے لئے ایک اور منفرد سہو...
24/02/2025

*دعوت نامہ*
*بلدیہ ٹاؤن میں خصوصی بچوں کے لئے مختص باغیچہ (گارڈن) کا افتتاح*
الحمدللہ، خصوصی بچوں کے لئے ایک اور منفرد سہولت، ایک جدت، ایک نئی ابتدا۔

بروز بدھ 26 فروری 2025 دوپہر 12 بجے تا 6 بجے تک۔
السلامہ ہسپتال، 8C, سعید آباد، بلدیہ ٹاؤن۔ متصل احمد رضا مسجد، نذد فیصل بیکری، بلدیہ ٹاؤن، کراچی

https://maps.app.goo.gl/ernyXTjD3sUNzdiW6

تمام احباب اس منفرد پروجکٹ کے افتتاح پر اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکال کر ضرور شرکت فرمائیں۔

a joint project of
*IHRI, Raunaq-e-Islam, and Ahsas-e-Insaniyat Foundation*

Shoaib Ghaziani

WXM7+88G, Khan Liaqat Ali Khan Rd, Sector 8-C Sector 8 Baldia, Karachi, Pakistan

31/01/2025

*FREE 3 MONTHS IT COURSES AT NHU, BLOCK 4, F.B.AREA*
Back side Habib Medical.

*Last date 2nd Feb 2025*

*For Bachelors in IT/CS/SE*
1. Artificial Intelligence - Machine Learning
2. Artificial Intelligence - Robotics
3. Advance Python Programming & Application
4. Internet of Thingsj

*For Intermediate*
1. Digital Marketing and Search Engine Optimization (SEO)

[email protected]
021-36362046 - 54
0332-3636204

06/11/2024

Vacancies For Females

IHRI Muslimabad Campus
New M.A.Jinnah Road,
Near Islamia College,

*Front Counter Officer*

*Public Relation Officer / Adminstrator*

- At least intermediate
- Computer Knowledge
- 2 years experience
- Residence near the office

Send resume to
0307-0428882

25/10/2024
22/10/2024

SPEECH THERAPIST REQUIRED

FOR IHRI,
AT ALSALAMA HOSPITAL, SECTOR 8C, SAEEDABAD, BALDIA TOWN,

ADJACENT AHMED RAZA MASJID, NEAR FAISAL BAKERY

PLEASE WHATSAPP CV TO
0309 0428882
0331 0290188

14/10/2024

PHYSIOTHERAPIST (DPT) (HOME BASED) REQUIRED FOR BALDIA AND ORANGI TOWN
PLEASE WHATSAPP CV TO 0309 0428882 OR 0331 0290188
IHRI

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raunaq.e.Islam School Network - RIS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Raunaq.e.Islam School Network - RIS:

Share