13/08/2024
آزادی مبارک
وفات کے بعد جب غسل دینے کے لیے شیخ الہند کے جسم سے کپڑے اتارے گٸے تو غسل دینے والوں نے دیکھا کہ کمر پہ سیاہ رنگ کے عجیب و غریب نشانات ہیں۔غسل دینے والوں میں ایک حضرت مدنی بھی تھی حاضرین نے حضرت مدنی سے پوچھا حضرت آپ سفر میں اکثر شیخ الہند کے ساتھ رہے۔
شیخ کے جسم پہ یہ نشانات کیسے ہیں۔
حضرت مدنی نے فرمایا کہ شیخ الہند نے مجھے منع کیا تھا کہ میری زندگی میں کسی کو نہ بتانا لیکن اب چونکہ فوت ہوچکے ہیں اس لیے بتاتا ہوں کہ مالٹا کی کال کوٹھڑیوں میں سلاخیں گرم کرکے حضرت شیخ الہند کی کمر میں داغا جاتا تھا اور کہا جاتا تھا
کہ انگریزوں کے خلاف اپنا مشن چھوڑ دو۔
آج آزادی کے دن اگر جشن منانے اور باجے بجانے سے فرصت ہو تو اپنے ان اکابر کے لیے دعا بھی کرنی چاہیے جن کی قربانی کی بدولت آپکو آزاد فضاؤں میں جینا نصیب ہوا...