25/04/2023
آپ انتہائی تعلیم یافتہ اور مہذب طلباء و طالبات ہیں۔
لیکن کھا پی کر کچرہ اس طرح پھینکنا بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ ہر جگہ کوڑا دان لگے ہوئے ہیں۔ لیکن یوں راستوں میں کچرا پھینک کر ماحول کی خرابی میں اپنا حصہ نہ ڈالیں بلکہ ماحول کی خوبصورتی میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہ کیمپس آپ سب کا کیمپس ہے۔ آج آپ پڑھ رہے ہیں کل آپ کے بھائی بہن یا بچے یہاں پڑھنے آئیں گے ۔
آنے والے دور کے لئے صاف ، خوبصورت اور سرسبز ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
امید ہے طلباء و طالبات اس بات کا خصوصی خیال رکھیں گے۔ انشاء اللہ