PSF Punjab University,Lahore

PSF Punjab University,Lahore PSF Punjab University Official page

17/04/2026

پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی کے کارکنان نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں منعقدہ سندس فاؤنڈیشن کے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون عطیہ کرنے کیمپ میں بھرپور شرکت کی اور رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کیا۔

16/04/2026

کل گورنر ہاؤس لاہور میں سندس فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں اور دیگر مریضوں کی صحت یابی کے لیے ایک خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے۔

تمام پی ایس ایف اور پی وائے او کے دوستوں اور ساتھیوں سے شرکت کی درخواست ہے۔

بروز جمعہ، صبح 10 بجے
مقام: گورنر ہاؤس، انارکلی گیٹ، لاہور

جاری کردہ انفارمیشن سیکرٹری پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی
احمد جواد

پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس لاء کالج میں منعقدپیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب یونیورسٹی کی مرکزی...
15/04/2026

پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس لاء کالج میں منعقد

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب یونیورسٹی کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس آج پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی کے صدر عبدالرحمن رحمانی نے کی۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری ہشام حیدر، انفارمیشن سیکرٹری احمد جواد، نائب صدر رمشا منیر، نائب صدر رانا شعیب، نائب صدر شجاع حیات, ڈپٹی انفورمیشن سیکرٹری رافع حنیف اور حافظ سلیمان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران تنظیمی امور، طلبہ کے مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کابینہ نے متفقہ طور پر جامعہ میں طلبہ کے تعلیمی و فلاحی مسائل کے حل، اسٹڈی سرکلز کے قیام اور فکری نشستوں کے انعقاد کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا۔

آخر میں کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی طلبہ کے مسائل کے حل اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

جاری کردہ:
احمد جواد
انفارمیشن سیکرٹری
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن
پنجاب یونیورسٹی، لاہور

صدر پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی عبدالرحمن رحمانی کی ضلع اٹک میں امید وار برائے پی پی 5 عاطف شاہ پاکستان پیپلز پارٹی سے مل...
13/04/2026

صدر پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی عبدالرحمن رحمانی کی ضلع اٹک میں امید وار برائے پی پی 5 عاطف شاہ پاکستان پیپلز پارٹی سے ملاقات۔۔۔

PSF Punjab University Announce New Cabinet for Centre of High Energy Physics (CHEP)Unit. On the recommendation of the Pr...
11/04/2026

PSF Punjab University Announce New Cabinet for Centre of High Energy Physics (CHEP)Unit.
On the recommendation of the President, Peoples Students Federation Punjab University, Mr. Abdulrehman Rehmani, the new departmental cabinet for the Centre of High Energy Physics (CHEP) Unit has been notified with immediate effect.

The newly appointed office bearers will serve until 2nd April 2027 and shall perform their duties and responsibilities in accordance with the Constitution of the organization.

Newly Appointed Cabinet – CHEP Unit, PSF Punjab University:

-President: Muhammad Taha
-General Secretary: Sarmad Ahmed
-Senior Vice President: Rajab Yaseen
-Information Secretary: Muhammad Hashim
-Media Incharge: Abdullah Jabar
-Vice President (Female): Farah Ishfaq
-Deputy Information Secretary: Bisma
-Study Circle Incharge: Jam Ahmed
-Student Affairs Incharge: Hamid Bajwa

PSF Punjab University congratulates all the new office bearers and expresses confidence that the CHEP Unit cabinet will work diligently for the welfare of students and the promotion of academic and organizational activities at the departmental level.

Released by:
Ahmad Jawad
Information Secretary
Peoples Students Federation
Punjab University, Lahore

صدر پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی عبدالرحمن رحمانی کی گورنر ہاؤس میں سابق وزیر خزانہ اور سابق جنرل سیکرٹری پی پی پی پنجاب ت...
10/04/2026

صدر پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی عبدالرحمن رحمانی کی گورنر ہاؤس میں سابق وزیر خزانہ اور سابق جنرل سیکرٹری پی پی پی پنجاب تنویر اشرف کائرہ اور نائب صدر پی پی پی سنٹرل پنجاب میاں ایوب سے ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔

جاری کردہ انفارمیشن سیکرٹری پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی
احمد جواد

ہم قائدِ طلباء سید نجیب احمد شہید کو پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے انکے یومِ شہادت پر خراج تحسین پیش ک...
09/04/2026

ہم قائدِ طلباء سید نجیب احمد شہید کو پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے انکے یومِ شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور طلباء کی لیے کی گئی انکی کوششوں کو سراہتے ہیں اور یہ عزم کرتے ہیں کے انکے منشور پر عمل درآمد کرتے طلباء مسائل کی جدوجھد کے لیے کوشاں رہیں گے ۔
جاری کردہ
احمد جواد
انفورمیشن سیکریٹری پی ایس ایف پنجاب یونیورسیٹی

سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے باہر بک سٹال لگانے والے باریش بزرگ المشہور بٹ صاحب اس دنیا میں نہیں رہے۔بہت ہی اچھے انسان تھ...
07/04/2026

سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے باہر بک سٹال لگانے والے باریش بزرگ المشہور بٹ صاحب اس دنیا میں نہیں رہے۔
بہت ہی اچھے انسان تھے،خوش اخلاق
اللّٰہ کامل مغفرت فرمائے ۔۔۔۔۔آمین

پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی ذوالفقار علی بھٹو کے 47ویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتی ہے۔قائدِ عوا...
04/04/2026

پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی ذوالفقار علی بھٹو کے 47ویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتی ہے۔

قائدِ عوام ایک مدبر، دوراندیش اور عوامی رہنما تھے جن کی قربانی جمہوریت، عوامی وقار اور شعور کی لازوال علامت بن چکی ہے۔ ان کی شہادت کسی آواز کا اختتام نہیں بلکہ ایک قوم کے ضمیر کی بیداری تھی۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو 1973 کا متفقہ آئین دیا، ووٹ کو طاقت بخشی، محروم طبقات کو زبان دی، امت مسلمہ کو یکجہ کیا اور پاکستان کی خودمختاری کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ان کے خواب کو ایک مضبوط، جمہوری اور فلاحی پاکستان کی صورت میں حقیقت بنائیں گے اور ان کے نظریات کی روشنی میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

جاری کردہ انفارمیشن سیکرٹری پی ایس ایف پنجاب ینورسٹی
احمدجواد


04/04/2026

نائب صدر پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی رانا شعیب ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

04/04/2026

شہید ذوالفقار علی بھٹو، ایک نام نہیں، ایک نظریہ

وہ سوچ جس نے آئین دیا
وہ حوصلہ جس نے ایٹمی طاقت کی بنیاد رکھی
وہ عزم جس نے محنت کش کو حق دلایا
وہ خواب جس نے “روٹی، کپڑا، مکان” کو آواز دی
وہ یقین جس نے کہا: طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں

بھٹو زندہ تھا،
بھٹو زندہ ہے،
اور بھٹو زندہ رہے گا۔

بھٹو صاحب کو جس رسی سے پھانسی دی گئی تھی
پاکستان آج بھی اسی رسی سے لٹک رہا ہے.

03/04/2026

If you want to rebel, rebel from inside the system.That's much more powerful than rebelling outside the system.
President PSF Punjab University AbdulRehman Rehmani
raiwaqasaslam PP 100 Pakistan Peoples Party - PPP

Address

Punjab University
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PSF Punjab University,Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share