ZTECH

ZTECH The ZTECH is World-Renowned School of Professionals That, Fulfill Your Desire.We Deal The Passion, Perfection And Creation.

  DIN AZADI KA🇵🇰💚💚💚Happy 73 Years Of  Independence💚💚💚
14/08/2020

DIN AZADI KA🇵🇰
💚💚💚Happy 73 Years Of Independence💚💚💚

26/05/2020

Eid Mubarak to you and your Family🌺

24/04/2020

Mubarak to all 😇 kareem❤️

30/03/2020

کرونا وائرس سے گھر کو محفوظ کیسے بنائیں: جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی تحقیق

کرونا وائرس پر سب سے زیادہ تحقیق کرنے والے واشنگٹن کے معروف تحقیقی و تدریسی ادارے جانز ہاپکینز یونیورسٹی نے گھروں کو کرونا وائرس سے پاک رکھنے اور خود کو محفوظ بنانے کے لئے ایک گائیڈ لائن جاری کی ہے۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے پرفیسر کے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کوئی جان دار چیز نہیں بلکہ ایک لحمیاتی سالمہ یا پروٹین مالیکول یعنی ڈی این اے ہے، جس پر چربی یا لیپڈ کی حفاظتی تہ چڑھی ہوئی ہے جو انسانی انکھوں، منھ یا ناک کی رطوبت یا میوکس کے خلیوں میں مل جانے سے اپنی تولیدی یا افزائش نسل کی خصوصیت حاصل کرکے جارحانہ تیزی سے بڑھنے والا خلیہ بن جاتا ہے۔

(1) کیا کورونا وائرس کو ختم کیا جاسکتا؟

کوئی زندہ چیز کی بجائے ایک لحمیاتی سالمہ ہونے کی وجہ سے اسے مارا نہیں جا سکتا، بلکہ ریزہ ریزہ ہو کر یہ ازخود ختم ہوتا ہے۔ تاہم، ریزہ ریزہ ہونے کے عرصے کا دار و مدار اس کے اطراف کے درجہ حرارت، نمی اور جہاں یہ موجود ہو اس کی نوعیت پر ہوتا ہے۔

(2) اسے ریزہ ریزہ کیسے کرتے ہیں؟

یہ وائرس ہوتا تو بہت نحیف(کمزور) ہے۔ تاہم، چربی کی بنی ہوئی اس کی باریک حفاظتی تہ پھاڑ دینے ہی سے اسے ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس کام کے لیے صابن یا ڈٹرجنٹ کا جھاگ سب سے زیادہ موزوں ہے جسے بیس یا اس سے زائد سیکنڈ تک اس پر رگڑتے رہنے سے چربی کی تہہ کٹ جاتی ہے اور لحمیاتی سالمہ ریزہ ریزہ ہو کر ازخود ختم ہو جاتا ہے۔

(3) کیا گرم پانی کے استعمال سے یہ جلدی ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہے؟

گرمائش چربی کو جلدی پگھلاتی ہے اس لیے بہتر ہے کہ پچیس ڈگری سے زائد درجہ حرارت (نیم گرم سے تھوڑا زیادہ) تک گرم کئے ہوئے پانی سے اپنے ہاتھ، کپڑے اور دیگر اشیا صابن یا ڈٹرجنٹ کے جھاگ سے دھوئیں۔ گرم پانی جھاگ بھی زیادہ بناتا ہے اس لیے اس کا استعمال زیادہ سود مند ہے۔

(4) کیا الکحل ملے پانی سے بھی اس کی حفاظتی جھلی توڑ سکتے ہیں؟

الکحل یا ایسا آمیزہ(مکسچر) جس میں 65 فیصد الکحل ہو وہ بھی اس کی حفاظتی تہ کو پگھلادیتا ہے بس شرط یہ ہے کہ اس پر اچھی طرح سے لگایا جائے۔

(5) کیا بلیچ ملے پانی سے بھی اسے ختم کر سکتے ہیں؟

ایک حصہ بلیچ اور پانچ حصے پانی ملا کر ایسی تمام جگہوں خاص طور پر دروازوں کے ہینڈل، ریموٹ، سیل فون، ماؤس، لیپ ٹاپ کی اوپری سطح، میز کی اوپری سطح یا ایسی تمام غیر جاندار جگہیں جہاں وائرس کی موجودگی کا امکان ہو اورجنھیں لوگ معمول کی زندگی میں چھوتے ہیں ان پر اچھی طرح اسپرے کرنے سے بھی اس کی حفاظتی جھلی ٹوٹ جاتی ہے۔

(6) کیا بہت زیادہ آکسیجن ملا پانی بھی اسے مارنے میں کارگر ہوتا ہے؟

بہت زیادہ آکسیجن ملے پانی سے بھی وائرس کی حفاظتی جھلی کو توڑا تو جا سکتا ہے مگر صابن، الکحل یا کلورین جیسی طاقت کے ساتھ نہیں، اس کے علاوہ ایسا پانی آپ کی جلد کو نقصان پہنچاتا ہے اور اس کا خالص ہونا بھی ضروری ہے۔

(7) جراثیم کش اور اینٹی بائیوٹک ادویات سے کیا اس کے ٹکڑے کر سکتے ہیں؟

جراثیم کش دوا اسے ختم کرنے میں کارگر نہیں ہوتی، کیونکہ وائرس، جراثیم کے برعکس جاندار نہیں ہوتا، جبکہ جراثیم مارنے کے لیے اینٹی بائیوٹک کام کرتی ہے۔

(8) یہ کسی بھی سطح پر کب تک باقی رہتا ہے؟

استعمال شدہ یا غیر استعمال شدہ کپڑوں کو لہرائیں یا جھٹکیں مت کیونکہ یہ کسی بھی مسام دار سطح (آپ کی جلد) کے علاوہ کپڑوں پر بے حس و حرکت تین گھنٹے تک چپکا رہ سکتا ہے اس کے بعد کپڑوں اور آپ کی جلد سے ریزہ ریزہ ہو کر ختم ہوتا ہے۔ جبکہ تانبے پر چار گھنٹے، کارڈ بورڈ پر چوبیس گھنٹے، دھات پر بیالیس گھنٹے اور پلاسٹک پر بہتر گھنٹے تک چپکا رہ سکتا ہے۔

(9) کیا یہ ہوا میں بھی موجود رہ سکتا ہے؟

جن چیزوں کا اوپر ذکر کیا گیا ہے ان چیزوں کو ہلانے جلانے پر یا پروں کی جھاڑن سے ان کی صفائی کرنے پر یہ فضا میں بھی تین گھنٹے تک رہ سکتا ہے اور اس دوران آپ کی ناک کے قریب آنے پر آپ میں داخل بھی ہوسکتا ہے۔

(10) کیسا ماحول اس کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے؟

یہ وائرس قدرتی یا ائیرکنڈیشنر کی ٹھنڈک میں بہت مستحکم ہوجاتا ہے اسی طرح اندھیرے اور نمی (موائسچر) میں بھی دیر تک رہتا ہے، اس لیے خشک، گرم اور روشن ماحول اس کے خاتمے میں مدد دیتا ہے۔

(11) کیا سخت دھوپ میں بھی یہ موجود رہتا ہے؟

بالائے بنفشی شعاعیں (الٹرا وائلٹ ریز۔ یو وی ریز یعنی سخت دھوپ) اس پر براہ راست کچھ دیر پڑنے سے بھی یہ ریزہ ریزہ ہو کر ازخود ختم ہو جاتا ہے۔ اسی لیے چہرے پر لگانے والے ماسک کو بھی اچھی طرح ڈٹرجنٹ سے دھو کر اسے دھوپ میں سکھانے کے بعد دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، بالائے بنفشی شعاعوں کا بہت دیر تک آپ کی جلد پر پڑنے سے اس پر جھرئیاں اور آپکو جلدی سرطان ہو سکتا ہے۔

(12) کیا انسانی جلد سے بھی یہ ہمارے بدن میں داخل ہو سکتا ہے؟

صحت مند جلد سے یہ وائرس انسانی جسم میں داخل نہیں ہو سکتا۔

(13) کیا سرکہ ملا پانی بھی اس کے ٹکڑے کر سکتا ہے؟

سرکہ اسے ختم کرنے میں کارآمد نہیں کیونکہ وہ اس کی چربی کی بنی حفاظتی جھلی کو توڑ نہیں سکتا۔

(14) کیا گھر اچھی طرح بند رکھنے سے اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں؟

جو جگہ ہوا دار نہ ہو اس میں یہ زیادہ پنپتا ہے جبکہ کھلی جگہ پر اس کے زیادہ دیر تک رہنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

(15) کیا ہر کام کرنے سے پہلے بھی اچھی طرح ہاتھ دھونے چاہئیں؟

یہ بالکل درست کہا گیا ہے کہ منھ، ناک، آنکھ، کھانے، تالوں، چابیوں، نوٹوں، سکوں، دروازوں کے ہینڈلوں، بجلی کے بٹنوں، ریموٹ کنٹرول، موبائل فون، گھڑی، کمپیوٹر، ڈیسک، ٹی وی وغیرہ کو چھونے سے پہلے اور بعد میں جبکہ واش روم سے آنے کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھویں.

(16) ہاتھ خشک کرنے کے آلے (ہینڈ ڈرائر) میں بھی کیا رہ سکتا ہے؟

ہاتھ خشک کرنے کے آلے کو بھی اچھی طرح دھو کر نمی سے پاک رکھیں، کیونکہ یہ سالمہ(مالیکیول) اس کی درزوں میں بھی بیٹھ سکتا ہے.

(18) کیا یہ ہمارے ناخنوں میں بھی رہ پاتا ہے؟

جی بالکل، اپنے ناخن باقاعدگی سے کاٹیں تاکہ ناخنوں کے میل میں نہ بیٹھ پائے۔

( وائس آف امریکا سے استفادہ : Curtesy)

WE'R HIRING!
14/02/2020

WE'R HIRING!

Jumma Reminders1-Cute Your nails2-Take shower3-Put on good clothes4-Pray Jumma prayer5-Make a lot of Duaa6-Recite Surah ...
14/02/2020

Jumma Reminders
1-Cute Your nails
2-Take shower
3-Put on good clothes
4-Pray Jumma prayer
5-Make a lot of Duaa
6-Recite Surah Al Kahf
7-Send blessings to our Prophet (Sallallahu Alaihi Wa Sallam)
8-Seek Forgiveness
9-Do as many good Deed As Possible

Address

DHA, LAHORE
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 20:00
Sunday 11:00 - 16:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZTECH posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to ZTECH:

Share