08/08/2025
MDCAT 2025 کے لیے پبلک نوٹس جاری
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیسٹ اتوار، اکتوبر 2025 کو صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔
رجسٹریشن کا شیڈول:
• آن لائن رجسٹریشن کا آغاز: 8 اگست 2025
• آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 25 اگست 2025
• لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 1 ستمبر 2025
رجسٹریشن فیس کی تفصیل:
• پاکستان میں ٹیسٹ سینٹرز کے لیے رجسٹریشن فیس: PKR 9,000
• لیٹ فیس کے ساتھ پاکستان میں رجسٹریشن: PKR 13,000
• انٹرنیشنل سینٹرز کے لیے رجسٹریشن فیس: PKR 45,000
• لیٹ فیس کے ساتھ انٹرنیشنل رجسٹریشن: PKR 55,000
یہ فیس ناقابلِ واپسی اور ناقابلِ منتقلی ہے۔
یہ ٹیسٹ درج ذیل یونیورسٹیز کے ذریعے منعقد کیا جائے گا:
1. یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، لاہور (پنجاب)
2. سکھر آئی بی اے یونیورسٹی (سندھ)
3. خیبر میڈیکل یونیورسٹی، پشاور (خیبر پختونخوا)
4. بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ (بلوچستان)
5. شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی، اسلام آباد (آزاد کشمیر، جی بی، ریاض، سعودی عرب)