14/05/2024
نورالحراء کا تعلق لاہور سے ہے اور آپ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ اردو سے بی ایس آنرز کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ آپ شاعری میں نظم اور اردو فکشن نگاری میں افسانہ لکھنے کے اعتبار سے اپنے فن کا لوہا کئی ادبی مقابلہ جات اور ادبی حلقوں میں منوا چکی ہیں۔ حال ہی میں آپ نے پاکستان کے سب سے بڑے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی پر نشر ہونے والی خصوصی رمضان نشریات کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے آل پاکستان لائیو بیت بازی میں فتح کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
آپ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی ادبی مجلس مجلسِ اقبال میں اس وقت نائب صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ ہم "جشن ریختہ، مقابلہ بیت بازی 2024" میں آپ کو بطور منصف خوش آمدید کہتے ہیں-