Institute of Islamic Studies,University of the Punjab

Institute of Islamic Studies,University of the Punjab ادارہ علوم اسلامیہ ، جامعہ پنجاب ، لاہور ۔ ادارہ علوم اسلامیہ ، جامعہ پنجاب ، لاہور-

Successful Defence of PHD thesis of Iqra Jahangir, in supervision of Dr. Sadia Gulzar at the Institute of Islamic Studie...
18/05/2026

Successful Defence of PHD thesis of Iqra Jahangir, in supervision of Dr. Sadia Gulzar at the Institute of Islamic Studies University of the Punjab Lahore

Prize Distribution Ceremony at the Institute of Islamic Studies University of the Punjab Lahore 2026
17/05/2026

Prize Distribution Ceremony at the Institute of Islamic Studies University of the Punjab Lahore 2026

بمقام کمیٹی روم شیخ زاید اسلامک سنٹر ، یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور
04/05/2026

بمقام کمیٹی روم شیخ زاید اسلامک سنٹر ، یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور

03/05/2026

سابق استاذ ادارہ علوم اسلامیہ ، پنجاب یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حمیداللہ عبدالقادر
آج تقریباً 78 سال کی عمر میں انتقال فرما گئے ہیں۔ انا للہ وانا اليه راجعون۔ آپ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے فارغ التحصیل تھے۔ پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم اسلامیہ میں طویل عرصہ تک تدریسی خدمات سر انجام دیں ۔حدیث اور سیرت النبی ﷺ کے ساتھ خصوصی لگاؤ تھا۔ اصول حدیث، مصباح الحدیث، الدعوۃ والارشاد اور اللؤلؤ والمرجان کا اردو ترجمہ کیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے آمین یارب العالمین
ان کی نمازِ جنازہ آج رات بعد از نماز عشاء
مسجد غلام رسول، کیو بلاک، ماڈل ٹاؤن، لاہور میں ادا کی جائے گی ۔

آج مورخہ 22 اپریل 2026 ادارۂ علومِ اسلامیہ میں اسپورٹس ڈے جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس موقع پر طلبہ کے اسپورٹس انچا...
22/04/2026

آج مورخہ 22 اپریل 2026 ادارۂ علومِ اسلامیہ میں اسپورٹس ڈے جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس موقع پر طلبہ کے اسپورٹس انچارج ڈاکٹر محمد عبداللہ اور طالبات کی اسپورٹس انچارج ڈاکٹر صباحت افضل نے تمام انتظامات کی نگرانی کی۔
طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور مختلف آؤٹ ڈور اور اِن ڈور کھیلوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ اس سال پہلی مرتبہ پنجاب یونیورسٹی کے جمنازیم میں طلبہ کے لیے اسپورٹس کے خصوصی انتظامات کیے گئے، جسے طلبہ نے سراہا اور خوب لطف اٹھایا۔
اس کامیاب انعقاد پر اسپورٹس انچارجز اور منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں، جن کی کاوشوں سے یہ پروگرام یادگار بن گیا۔

آج بروز منگل، مورخہ 21 اپریل 2026 کو پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کا شفوی (زبانی) امتحان ...
21/04/2026

آج بروز منگل، مورخہ 21 اپریل 2026 کو پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کا شفوی (زبانی) امتحان منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر ادارہ، پروفیسر ڈاکٹر عاصم نعیم نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض پی ایچ ڈی انچارج پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالقیوم نے انجام دیے۔

زیرِ بحث مقالے کا عنوان تھا: “علم الوجوہ والنظائر کے علمِ تفسیر پر اثرات: منتخب تفاسیر کا مطالعہ”۔ مقالہ نگار محمد اشفاق نے اپنے تحقیقی کام کا مدلل اور جامع دفاع پیش کیا۔ بیرونی ممتحنین میں پروفیسر ڈاکٹر فاروق حیدر (چیئرمین شعبہ علومِ اسلامیہ و عربی، جی سی یونیورسٹی لاہور) اور پروفیسر ڈاکٹر حافظ نعیم (شعبہ علومِ اسلامیہ و عربی، یونیورسٹی آف لاہور) شریک ہوئے، جبکہ مقالے کی نگران پروفیسر (ریٹائرڈ)ڈاکٹر شاہدہ پروین تھیں۔

مقالہ نگار نے اپنے خطاب کا آغاز موضوع کے تعارف سے کیا، جس کے بعد انہوں نے سوالاتِ تحقیق، خلاصۂ بحث اور نتائج کو واضح انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے علمِ وجوہ و نظائر کا مفصل تعارف دیتے ہوئے اسے قرآنِ حکیم کی مختلف آیات سے مثالوں کے ذریعے واضح کیا۔

ممتحنین نے مقالہ نگار سے تحقیق کے مختلف پہلوؤں پر متعدد اور متنوع سوالات کیے، مقالے کی خوبیوں کو سراہا، اور ساتھ ہی اپنی قیمتی آراء، ملاحظات، اصلاحات اور رہنمائی بھی فراہم کی۔ مقالہ نگار نے نہایت اعتماد اور علمی بصیرت کے ساتھ سوالات کے جوابات دیے اور اپنے موضوع سے گہری وابستگی کا اظہار کیا، جس سے انہوں نے حاضرین کو مطمئن کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

اختتام پر ڈائریکٹر ادارہ نے اس کامیاب اور بھرپور شفوی امتحان کے انعقاد پر تمام شرکاء، خصوصاً ممتحنین، مقالہ نگار اور ان کی نگران کو مبارکباد پیش کی اور مقالہ نگار کی کامیابی کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور علمی ماحول کو مزید وقار بخشا۔

Nazaria-i-Pakistan Trust کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان مقابلۂ حسنِ قرأت، نعت اور مضمون نویسی منعقد ہوا جس میں مختلف تعل...
12/03/2026

Nazaria-i-Pakistan Trust
کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان مقابلۂ حسنِ قرأت، نعت اور مضمون نویسی منعقد ہوا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے شرکت کی۔ اس مقابلے کا انعقاد ایوان قایداعظم جوہر ٹاؤن لاہور میں کیا گیا۔
اس بامقصد علمی سرگرمی میں یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور، ادارہ علومِ اسلامیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایم فل علومِ اسلامیہ (تخصص: اسلامی معاشیات) کے طالب علم احسن سلطان نے مضمون نویسی کے مقابلے میں حصہ لیا۔ انہوں نے “رمضان المبارک اور تعمیرِ سیرت” کے موضوع پر ایک جامع اور فکر انگیز مضمون تحریر کیا۔
مقابلے میں شریک متعدد طلبہ کے درمیان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احسن سلطان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ادارہ علومِ اسلامیہ کی طرف سے اس نمایاں کامیابی پر طالب علم کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور امید ظاہر کی جاتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی علمی و تحقیقی میدان میں اسی طرح نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

ادارۂ علومِ اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی لاہورادارۂ علومِ اسلامیہ کے طلبہ و طالبات علمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں مسلسل نمای...
07/03/2026

ادارۂ علومِ اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی لاہور

ادارۂ علومِ اسلامیہ کے طلبہ و طالبات علمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں مسلسل نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ ادارہ ہمیشہ طلبہ کی تعلیمی و فکری صلاحیتوں کو نکھارنے اور مثبت ہم نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، جس میں ڈائریکٹر ادارہ کی خصوصی سرپرستی اور اساتذہ کی رہنمائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اسی سلسلے میں ادارۂ علومِ اسلامیہ کی طالبہ خدیجہ خالد (چوتھا سمسٹر) نے 24 نیوز کے رمضان ٹرانسمیشن کے کوئز مقابلہ میں شرکت کر کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اوّل پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ادارۂ علومِ اسلامیہ اس نمایاں کامیابی پر طالبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی علمی میدان میں اسی طرح کامیابیاں حاصل کر کے ادارے اور ملک و ملت کا نام روشن کرتی رہیں گی۔

سنگتِ ادب، ادارہ علومِ اسلامیہ،جامعہ پنجاب لاہورمیں قائم ہونے والا  علمی و ادبی حلقہ ہے ،جس کا مقصد طلباء و طالبات کی تخ...
05/03/2026

سنگتِ ادب، ادارہ علومِ اسلامیہ،جامعہ پنجاب لاہورمیں قائم ہونے والا علمی و ادبی حلقہ ہے ،جس کا مقصد طلباء و طالبات کی تخیلاتی اور فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان کو تحریک دینا ہے۔اس سوسائٹی کا قیام ادارے کی درخشاں و تابندہ علمی تاریخ میں روشن باب کا اضافہ ہے۔ یہ محض ایک سوسائٹی نہیں بلکہ فکرو آگہی کا وہ چراغ ہے جس نے علمی فضا کو تازگی اور معنویت عطا کی اور اہل علم و دانش کو اظہار خیال کا موقع دیا۔
سوسائٹی کا قیام پروفیسر ڈاکٹر عاصم نعیم (ڈائریکٹر ادارہ علومِ اسلامیہ) کی زیر سرپرستی عمل میں آیا۔ ان کی بصیرت افروز رہنمائی اور علمی سرپرستی نے اس علمی عمارت میں اہم سنگ میل کا کردار ادا کیا۔ مزید برآں، ڈاکٹر سعدیہ گلزار (اسسٹنٹ پروفیسر\ڈائریکٹریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز، ادارہ علومِ اسلامیہ) کی مسلسل توجہ، خلوص اور معاونت نے اس نوخیز پودے کو تناور درخت بننے کا حوصلہ عطا کیا۔
یہ امر حقیقت ہے کہ ادارہ علومِ اسلامیہ میں اس سے قبل اس نوعیت کی کوئی باقاعدہ علمی و ادبی سوسائٹی موجود نہ تھی؛ یوں سنگتِ ادب نے ایک خلا کو پُر کرتے ہوئے تخلیقی فکر اور بامقصد مکالمے کی نئی روایت قائم کی۔
اس سوسائٹی کی صدارت ایم فل سمسٹر اوّل کی طالبہ عائشہ خان کے سپرد ہے۔ ان کا دیکھا ہوا خواب آج ایک زندہ حقیقت بن چکا ہے۔ ان کی قیادت میں سنگتِ ادب نے نہ صرف اپنی شناخت قائم کی بلکہ مختصر عرصے میں ہی وقار، نظم اور فکری سنجیدگی کی علامت بن گئی۔ ایک منظم اور متحرک کابینہ شب و روز محنت کے ساتھ ادبی نشستوں کو بامقصد اور یادگار بنانے میں کوشاں ہے۔ ہر رکن اپنی ذمہ داری کو امانت سمجھتے ہوئے خلوص اور جذبے سے اس قافلۂ علم و ادب کا حصہ بنا ہوا ہے۔
سنگتِ ادب کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی آٹھ آن لائن ادبی نشستیں اپنی نوعیت اور معیار کے اعتبار سے قابلِ تحسین رہیں۔ ان نشستوں میں بالِ جبریل (از علامہ محمد اقبال) کے منتخب متن کا عمیق اور تجزیاتی مطالعہ پیش کیا جاتا ہے۔ ان علمی و ادبی مجالس کے مقرر ڈاکٹر حافظ عثمان احمد (ایسوسی ایٹ پروفیسر، ادارہ علومِ اسلامیہ) ہیں، جنہوں نے اپنے عالمانہ اسلوب، فکری گہرائی اور شگفتہ اندازِ بیان سے متن کی تہہ در تہہ معنویت کو آشکار کیا۔ سوال و جواب کا مرحلہ ان نشستوں کا خاص وصف ہے، جہاں طلبہ کے اذہان میں اُبھرنے والے سوالات کو سنجیدگی سے سنا جاتاہے اور مدلل و تشفی بخش جوابات فراہم کیے جاتےہیں۔
اسی تسلسل میں دو فزیکل ادبی نشستیں بھی منعقد کی گئیں، جو سنگتِ ادب کی علمی سنجیدگی کا عملی مظہر ثابت ہوئیں۔ پہلی ادبی نشست بعنوان "وہ انتظار تھا جس کا، یہ وہ سحر تو نہیں" کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد عبدالقیوم (چیئرمین شعبہ تقابلِ ادیان، ادارہ علومِ اسلامیہ) تھے۔ ان کی گفتگو نے فکر و نظر کے نئے دریچے وا کیے۔ دوسری ادبی نشست بعنوان "اقبال، علامہ اقبال کیسے بنے؟" میں ڈاکٹر سعید احمد سعیدی (چیئرمین معارف اسلامی، ادارہ علومِ اسلامیہ) نے شرکت فرمائی اور اقبال کی فکری و شخصی ارتقا پر نہایت بصیرت افروز گفتگو کی۔ دونوں نشستیں سنجیدہ مکالمے، علمی وقار اور فکری رہنمائی کی عمدہ مثال بن کر ابھریں۔
مختصر یہ کہ سنگتِ ادب نے ادارہ علومِ اسلامیہ میں علم و ادب کی ایک نئی صبح کا آغاز کیا ہے۔ اس پلیٹ فارم نے طلبہ و اساتذہ کو ایک ایسی فضا میں یکجا کیا جہاں مکالمہ محض گفتگو نہیں بلکہ شعور کی آبیاری بن جاتا ہے۔ اپنی تنظیم، محنت اور خلوص کے باعث یہ سوسائٹی ادارے میں نمایاں مقام حاصل کر چکی ہے اور مستقبل میں شفیق اساتذہ اور قابل منتظمین کی سرپرستی میں، ادارے اور جامعاتی سطح پر مختلف ادبی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ (عائشہ خان ۔ ایم فل علوم اسلامیہ ، سیشن 2025)

Address

University Of The Punjab Lahore
Lahore

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

+924299231232

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Institute of Islamic Studies,University of the Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Institute of Islamic Studies,University of the Punjab:

Share