Al Hikmah Institute

Al Hikmah Institute Al Hikmah is an online educational & research institute for Quranic sciences.

20/05/2026

20/05/2026

ترجمہ:
(فطرت کی پیروی) اس طرح (کرو) کہ تم نے اسی (الله) سے لو لگا رکھی ہو اور اس سے ڈرتے رہو، اور نماز قائم کرو اور ان لوگوں کے ساتھ شامل نہ ہو جو شرک کا ارتکاب کرتے ہیں ۔ ( اور ) جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کرلیا، اور مختلف فرقوں میں بٹ گئے۔ ہر گروہ اپنے اپنے طریقے پر مگن ہے۔

القرآن سورہ الروم
آیت 31,32

19/05/2026

مسئلہ :
قربانی واجب ہونے کا نصاب وہی ہے جو صدقۂ فطر کے واجب ہونے کا نصاب ہے، یعنی جس عاقل، بالغ، مقیم، مسلمان مرد یا عورت کی ملکیت میں قربانی کے دنوں میں قرض کی رقم نکالنے کے بعد ساڑھے سات تولہ سونا، یا ساڑھے باون تولہ چاندی، یا اس کی قیمت کے برابر رقم ہو، یا تجارت کا سامان، یا ضرورت اور استعمال سےزائد اتنا سامان موجود ہو جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو، یا ان میں سے بعض یا سب کا مجموعہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہوتو ایسے مرد وعورت پر قربانی واجب ہے ۔

فتاوی شامی

19/05/2026

ترجمہ:
لہذا تم یک سو ہو کر اپنا رخ اس دین کی طرف قائم رکھو۔ الله کی بنائی ہوئی اس فطرت پر چلو جس پر اس نے تمام لوگوں کو پیدا کیا ہے۔ الله کی تخلیق میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔ یہی بالکل سیدھا راستہ ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

القرآن سورہ الروم
آیت 30

18/05/2026

ترجمہ:
رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
الله تعالیٰ کے یہاں(ذو الحجہ کے)دس دنوں کی عبادت سے بڑھ کرعظیم اور محبوب ترکوئی عبادت نہیں؛ لہٰذا ان میں لاالہ الا اللّٰہ ،اللّٰه اکبر، الحمد للّٰه“ کثرت سے پڑھا کرو۔

( مسند احمد )

18/05/2026

ترجمہ:
لیکن ظالم لوگ کسی علم کے بغیر اپنی خواہشات کے پیچھے چل پڑے ہیں۔ اب اس شخص کو کون ہدایت دے سکتا ہے جسے الله نے گمراہ کردیا ہو۔ اور ایسے لوگوں کا کوئی مددگار نہیں ہوگا۔

القرآن سورہ الروم
آیت 29

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Hikmah Institute posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Al Hikmah Institute:

Share