Ashab e Suffa

Ashab e Suffa Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ashab e Suffa, College & University, Mustafa abad, Lahore.

16/05/2026
25/12/2023

کوئی شوہر اپنی بیوی سے پاگل پن کی حد تک پیار کیسے کر سکتا ہے؟
ایک بوڑھی خاتون کا انٹرویو

جنہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ پچاس سال کا عرصہ پرسکون طریقے سے ہنسی خوشی گزارا

🍀 خاتون سے پوچھا گیا کہ اس پچاس سالہ پرسکون زندگی کا راز کیا ہے؟

کیا وہ کھانا بنانے میں بہت ماہر تھیں؟

یا پھر ان کی خوبصورتی اس کا سبب ہے؟

یا ڈھیر سارے سارے بچوں کا ہونا اس کی وجہ ہے یا پھر کوئی اور بات ہے؟

🍀 بوڑھی خاتون نے جواب دیا : پرسکون شادی شدہ زندگی کا دار و مدار اللہ کی توفیق کے بعد عورت کے ہاتھ میں ہے، عورت چاہے تو اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہے اور وہ چاہے تو اس کے برعکس یعنی جہنم بھی بنا سکتی ہے.

اس سلسلے میں مال کا نام مت لیجیے،
بہت ساری مالدار عورتیں جن کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے، شوہر ان سے بھاگا بھاگا رہتا ہے

خوشحال شادی شدہ زندگی کا سبب اولاد بھی نہیں ہے، بہت ساری عورتیں ہیں جن کے دسیوں بچے ہیں پھر بھی وہ شوہر کی محبت سے محروم ہیں بلکہ طلاق تک کی نوبت آجاتی ہے

بہت ساری خواتین کھانا پکانے میں ماہر ہوتی ہیں، دن دن بھر کھانا بناتی رہتی ہیں لیکن پھر بھی انہیں شوہر کی بدسلوکی کی شکایت رہتی ہے

🍀 انٹرویو لینے والی خاتون صحافی کو بہت حیرت ہوئی، اس نے پوچھا :
پھر آخر اس خوشحال زندگی کا راز کیا ہے ؟

🍀بوڑھی خاتون نے جواب دیا : جب میرا شوہر انتہائی غصے میں ہوتا ہے تو میں خاموشی کا سہارا لے لیتی ہوں لیکن اس خاموشی میں بھی احترام شامل ہوتا ہے، میں افسوس کے ساتھ سر جھکا لیتی ہوں.

ایسے موقع پر بعض خواتین خاموش تو ہوجاتی ہیں لیکن اس میں تمسخر کا عنصر شامل ہوتا ہے اس سے بچنا چاہیے، سمجھدار آدمی اسے فوراً بھانپ لیتا ہے

🍀 نامہ نگار خاتون نے پوچھا : ایسے موقعے پر آپ کمرے سے نکل کیوں نہیں جاتیں؟

🍀 بوڑھی خاتون نے جواب دیا : نہیں، ایسا کرنے سے شوہر کو یہ لگے گا کہ آپ اس سے بھاگ رہی ہیں،
اسے سننا بھی نہیں چاہتی ہیں.

ایسے موقعے پر خاموش رہنا چاہیے اور جب تک وہ پرسکون نہ ہوجائے اس کی کسی بات کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے.

🍀 جب شوہر کسی حد تک پرسکون ہوجاتا ہے تو میں کہتی ہوں :
پوری ہو گئی آپ کی بات ؟

پھر میں کمرے سے چلی جاتی ہوں

کیونکہ شوہر بول بول کر تھک چکا ہوتا ہے اور چیخنے چلانے کے بعد اب اسے تھوڑے آرام کی ضرورت ہوتی ہے.

میں کمرے سے نکل جاتی ہوں اور اپنے معمول کے کاموں میں مصروف ہو جاتی ہوں.

🍀 خاتون صحافی نے پوچھا : اس کے بعد آپ کیا کرتی ہیں؟ کیا آپ بول چال بند کرنے کا اسلوب اپناتی ہیں؟ ایک آدھ ہفتہ بات چیت نہیں کرتی ہیں؟

🍀 بوڑھی خاتون نے جواب دیا : نہیں !

اس بری عادت سے ہمیشہ بچنا چاہیے،

یہ دودھاری ہتھیار ہے،
جب آپ ایک ہفتے تک شوہر سے بات چیت نہیں کریں گی ایسے وقت میں جب کہ اسے آپ کے ساتھ مصالحت کی ضرورت ہے تو وہ اس کیفیت کا عادی ہو جائے گا اور پھر یہ چیز بڑھتے بڑھتے خطرناک قسم کی نفرت کی شکل اختیار کر لے گی.

🍀 صحافی نے پوچھا : پھر آپ کیا کرتی ہیں؟

🍀 بوڑھی خاتون بولیں :
میں دو تین گھنٹے بعد شوہر کے پاس ایک گلاس جوس یا ایک کپ کافی لے کر جاتی ہوں اور محبت بھرے انداز میں کہتی ہوں: پی لیجیے.

حقیقت میں شوہر کو اسی کی ضرورت ہوتی ہے.

پھر میں اس سے نارمل انداز میں بات کرنے لگتی ہوں.

وہ پوچھتا ہے کیا میں اس سے ناراض ہوں؟

میں کہتی ہوں : نہیں.
اس کے بعد اس کا رویہ ٹھیک ہونا شروع ہو جاتا ہے اور خوبصورت قسم کی باتیں کرنے لگتا ہے۔ مگر میں نے کبھی اپنے شوہر کو جھکانے کی کوشش نہیں کی ۔ہمیشہ اسے سربلند ہی رکھا ۔

انٹرویو لینے والی خاتون نے پوچھا : اور آپ اس کی یہ باتیں مان لیتی ہیں؟

🍀 بوڑھی خاتون بولیں : بالکل، میں کوئی اناڑی تھوڑی ہوں، مجھے اپنے آپ پر پورا بھروسہ ہوتا ہے.

کیا آپ چاہتی ہیں کہ میرا شوہر جب غصے میں ہو تو میں اس کی ہر بات کا یقین کرلوں اور جب وہ پرسکون ہو تو تو اس کی کوئی بات نہ مانوں؟

خاتون صحافی نے پوچھا : اور آپ کی عزت نفس (self respect) ؟

🍀 بوڑھی خاتون بولیں :

پہلی بات تو یہ کہ میری عزت نفس اسی وقت ہے
جب میرا شوہر مجھ سے راضی ہو
اور ہماری شادی شدہ زندگی پرسکون ہو

دوسری بات یہ کہ شوہر بیوی کے درمیان عزت نفس نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی

جب مرد و عورت ایک دوسرے کے لباس ہیں تو پھر الگ سی عزت نفس کیسی ؟؟

منقول

18/09/2023

*چند قیمتی نصیحتیں* .

( *نصیحت نمبر 1)*

علامہ ابن عبدالبر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ آپکی اپنی ہی غلطی ہو گی اسمیں کسی دوسرے کو ملامت نہ کریں کہ آپ کسی شخص کو اپنا رازدار دوست سمجھ کر اس کے سامنے اپنی بات رکھیں، جو نہ آپکو کوئی خاص توجہ دیتا ہو اور نہ ہی آہکو کوئی اہمیت دیتا ہو.

( *نصیحت نمبر 2)*

امام کثیر بن زیاد رحمہ اللہ سے کہا گیا ہمیں کچھ نصیحت فرمائیے!
انہوں نے فرمایا :
دنیا بیچ کر آخرت لے لو تو دونوں ملیں گی،لیکن آخرت بیچ کر دنیا مت لینا ورنہ دونوں جائیں گی.

( *نصیحت نمبر 3)*

امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اپنی کتاب مجموع الفتاوی میں لکھتے ہیں کہ
کثرت سے اِستغفار کرنا انسان کو ناپسندیدہ کاموں سے ہٹا کر پسندیدہ کاموں کی طرف لے جاتا ہے؛ برے عمل کے بجائے اچھے عمل پر لگا دیتا ہے، اور اُسے ادنیٰ مقام سے اُٹھا کر اعلیٰ اور اکمل مقام پر پہنچا دیتا ہے.
(لہذا کثرت سے استغفار کی عادت اعلیٰ سعادتوں کی علامت ھے

، *استغفر اللہَ ربِّی مِن کلّ ذنب وَ اَتوبُ الیہ*)

( *نصیحت نمبر 4)*

علامہ ابن قیم رحمہ اللہ اپنی کتاب طریق الھجرتین میں لکھتے ہیں کہ جو شخص قرب الہی کی لذّت سے آشنا ہو کر اُس سے منحرف ہو جاتا ہے (یعنی اعمال اور تقویٰ کے قریب ہو کر پھر ان سے دور ہو جاتا ہے) تو دنیا میں اُس کی باقی زندگی عذاب میں گذرتی ہے اُسے نہ جاہلوں کی سی معمولی راحت ملتی ہے، اور نہ عارفوں کی سی بے انتہا لذّت نصیب ہوتی ہے.

( *نصیحت نمبر 5)*

اپنے رزق میں برکت پیدا کرنی ہو تو غور فرمائیے
امام ابنِ حجر رحمه اللہ اپنی کتاب فتح الباری میں فرماتے ہیں کہ
روایات میں آیا ہے کہ صبح کی نماز کے بعد رزق تقسیم ہوتا ہے اور دن کے آخر میں اعمال، اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوتے ہیں۔ لہٰذا جو شخص ان اوقات میں اطاعت کرتا ھے اس کے رزق اور عمل میں برکت ڈال دی جاتی ھے

18/09/2023

‏امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں

چار چیزیں بدن میں قوت پیدا کرتی ہیں
1:- گوشت کھانا
2:- خوشبو سونگھنا
3:- کثرت سے غسل کرنا
4:- سوتی کپڑا پہننا

چار چیزیں نظر کو تیز کرتی ہیں:
1:-خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھنا
2:-سوتے وقت سرمہ لگانا
3:-سبزہ زار کیطرف دیکھنا
4:- صاف جگہ بیٹھنا

چار چیزیں عقل کو بڑھاتی ہیں
1:- فضول کلام ترک کرنا
2:- مسواک کرنا
3:- صالحین کی مجلس میں بیٹھنا

4:-علماء کرام کی صحبت اختیار کرنا
چار چیزیں رزق کو بڑھاتی ہیں
1:- تہجد کی نماز پڑھنا
2:- کثرت سے استغفار کرنا
3:- کثرت سے صدقہ کرنا
4:-کثرت سے ذکر کرنا

26/04/2022

حکمرانوں کی غیبت نہ کریں۔۔۔اس سے ہماری نیکیاں ان کے پاس چلی جائیں گی ہم دنیا میں بھی
مشقت سے رہ رہے ہیں اور وہ عیش سے زندگی گزار رہے ہیں
ایسا نہ ہو آخرت میں وہ ہماری نیکیاں لے کر عیش میں چلے جائیں اور خدانخواستہ ہم پیچھے کھڑے رہ جائیں👌🏽👌🏽👌🏽😱😭
(پیر ناصر الدین خاکوانی صاحب
امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت)

24/05/2019

خیرکم من تعلّم القرآن و علّمہ
تم میں سب سے اچھے قرآن پڑھنے اور پڑھانے والے ہیں
(الحدیث)

Address

Mustafa Abad
Lahore

Telephone

0923002410493

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ashab e Suffa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share