12/12/2025
آج علامہ اقبال میڈیکل کالج میں AIMC Tigers اور Burn Warriors کی ٹیموں کے درمیان کرٹ سیریز کھیلی گئی سیریز میں ملک محمد نصیر کھوکھر صاحب جنرل سیکرٹری ایپکا لاہور ڈویژن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر ملک نصیر کھوکھر کا پھول کی پتیوں اور گلدستے سے پرتپاک استقبال کیا گیا AIMC Tigers کے کپتان محمد حسین اور ان کی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے Burn Warriors کے کپتان دانش گل اور ان کی ٹیم کو پہلے دونوں میچوں میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی سیریز کے آخر میں مہمان خصوصی ملک نصیر کھوکھر جنرل سیکرٹری ایپکا لاہور ڈویژن نے جیتنے والی اور ہارنے والی دونوں ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے پلیئرز کو ٹرافیاں اور نقد انعام دیا دونوں ٹیموں کی طرف سے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا گیا۔