Cyber Dost Pakistan

Cyber Dost Pakistan Cyber Dost Pakistan

08/05/2026

غیر ملکی لڑکی پاکستانی لڑکے کے ہاتھوں بلیک میلنگ کا شکار۔

پاکستان میں ہوئے 5G نیلامی کا آسان اور سادہ الفاظ میں نچوڑجاز سب سے ٹاپ پر رہے گا کیونکہ جاز نے مڈ بینڈ، لو بینڈ اور ہائ...
11/03/2026

پاکستان میں ہوئے 5G نیلامی کا آسان اور سادہ الفاظ میں نچوڑ

جاز سب سے ٹاپ پر رہے گا کیونکہ جاز نے مڈ بینڈ، لو بینڈ اور ہائیر بینڈ تینوں سپیکٹرم خریدے ہیں جو کہ دیہاتی اور شہری ایریاز میں یکساں فائیو جی کوریج اور اچھی سپیڈ دے گا۔

جبکہ یوفون نے ہائیر بینڈ کا سپیکٹرم خریدا ہے جس سے شہری ایریاز میں فائیو جی کی سب سے اچھی سپیڈ متوقع ہے لیکن دیہاتی علاقوں میں کوریج اور سپیڈ کوئی خاص نہیں ہو گی۔

اور زونگ نے صرف مڈ بینڈ کا سپیکٹرم خریدا ہے جس سے شہری اور دیہاتی تمام علاقوں میں فائیو جی کی درمیانی سپیڈ اور مناسب کوریج متوقع ہے۔

عمیری عمیری عمیریآجکل تقریبا ہر نوجوان اس لفظ سے واقف ہے۔اب عمیری کے سرمائے میں ایک پولیس ایف آئی آر بھی شامل ہوگئی ہے۔پ...
11/01/2026

عمیری عمیری عمیری
آجکل تقریبا ہر نوجوان اس لفظ سے واقف ہے۔
اب عمیری کے سرمائے میں ایک پولیس ایف آئی آر بھی شامل ہوگئی ہے۔

پیارے نوجوانوں آپ جو اپنے دوستوں کو ایسی ویڈیوز سینڈ کرتے ہیں کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا دوست ہی فحش مواد سینڈ کرنے کے ایکٹ کے تحت آپ پر مقدمہ درج کروا سکتا ہے۔

محتاط رہیں۔
شکریہ

کرونا لاک ڈاؤن کے بعد جیسے ہی زندگی کے بیشتر معاملات آن لائن دنیا سے جڑتے گئے، ویسے ہی سائبر جرائم میں بھی نمایاں اضافہ ...
30/12/2025

کرونا لاک ڈاؤن کے بعد جیسے ہی زندگی کے بیشتر معاملات آن لائن دنیا سے جڑتے گئے، ویسے ہی سائبر جرائم میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس ڈیجیٹل دور میں اپنی حفاظت کو یقینی بنانا بے حد ضروری ہے۔
ہمارے ساتھ جڑیے اور وقت کے تقاضوں کے مطابق بروقت رہنمائی حاصل کیجیے۔

آفیشل سرکاری اکاؤنٹس کسی سیاسی جماعت یا وقتی سیاسی مفاد کی جاگیر نہیں ہوتے۔ یہ اکاؤنٹس عوام کی امانت ہوتے ہیں، جن کا مقص...
26/12/2025

آفیشل سرکاری اکاؤنٹس کسی سیاسی جماعت یا وقتی سیاسی مفاد کی جاگیر نہیں ہوتے۔ یہ اکاؤنٹس عوام کی امانت ہوتے ہیں، جن کا مقصد ریاستی پالیسی، عوامی خدمات اور سرکاری امور کی شفاف معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے۔ جب انہی پلیٹ فارمز کو سیاسی کردار کشی اور طنز کے لیے استعمال کیا جائے تو اس سے نہ صرف اداروں کا وقار مجروح ہوتا ہے بلکہ وفاقی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ایک ملک کے اندر صوبوں کے درمیان اس نوعیت کی محاذ آرائی نفرت اور تقسیم کو جنم دیتی ہے، جو کسی بھی جمہوری ریاست کے لیے زہرِ قاتل ہے۔

پنجاب حکومت کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ (ایکس) سے کے پی کے کے وزیراعلیٰ کی تصویر لگا کر انہیں ’’ڈرگ مافیا‘‘ سے تشبیہ دینا، ساتھ ’’No to Drug Mafia‘‘ جیسے نعرے اور کے پی کے حکومت کا لوگو استعمال کرنا، نہ صرف غیر ذمہ دارانہ تھا بلکہ ادارہ جاتی حدود کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔ ایک صوبے کی منتخب حکومت کا آفیشل پلیٹ فارم کسی دوسرے صوبے کی منتخب قیادت کے خلاف اس انداز میں استعمال ہونا کسی طور بھی مناسب قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ہر جماعت کے پاس اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اپنے پلیٹ فارمز موجود ہوتے ہیں۔ اگر کسی سیاسی جماعت کو کسی رہنما یا حکومت پر اعتراض ہے تو وہ اسے پارٹی سطح پر کرے، نہ کہ صوبے کے سرکاری اکاؤنٹس کے ذریعے۔

آپ کی سم آپ کی ڈیجیٹل شناخت ہے۔ اپنے نام کی سم صرف اور صرف خود استعمال کریں۔ اگر آپ کے نام پر جاری سم کوئی اور استعمال ک...
26/12/2025

آپ کی سم آپ کی ڈیجیٹل شناخت ہے۔ اپنے نام کی سم صرف اور صرف خود استعمال کریں۔ اگر آپ کے نام پر جاری سم کوئی اور استعمال کرتا ہے تو اس کے غلط استعمال ہونے کی مکمل زمہ داری آپ پر عائد ہو گی۔
کسی بھی قسم کے رسک سے بچیں اور صرف اپنےنام کی سم خود ہی استعمال کریں۔

راولپنڈی: ایف آئی اے اہلکار بن کر نرسنگ کالج کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والے تین ملزمان گرفتارملزمان نے کالج کی پرنسپل کو...
25/12/2025

راولپنڈی: ایف آئی اے اہلکار بن کر نرسنگ کالج کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

ملزمان نے کالج کی پرنسپل کو دھوکا دے کر طالبہ کا موبائل فون حاصل کیا اور اس کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر استعمال کیا۔ انہوں نے طالبہ کی نجی تصاویر سے اسے بلیک میل کیا اور اس کے سوشل میڈیا اور ای میل اکاؤنٹس تک رسائی کی بھی کوشش کی۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمان جعلی ایف آئی اے وردی پہن کر خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار ظاہر کرتے تھے اور قابل اعتراض مواد آپس میں شیئر کرتے رہے۔

گرفتار ملزمان کے نام حماد خان، محمد حسنین اور فواد حسین ہیں۔ ان کے موبائل فونز سے اہم شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں اور تینوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
⚠️ یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ سائبر جرائم کے خلاف ہوشیار رہنا اور فوری شکایت کرنا بہت ضروری ہے۔

اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا پولیس سڑک پر روک کر آپ کا موبائل چیک کر سکتی ہے؟ سیدھی سی بات ہے، قانون کہتا ہے نہیں۔ موبائل ...
25/12/2025

اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا پولیس سڑک پر روک کر آپ کا موبائل چیک کر سکتی ہے؟ سیدھی سی بات ہے، قانون کہتا ہے نہیں۔ موبائل آپ کی نجی زندگی ہے، آپ کی چیٹس، کالز، تصاویر، براؤزر ہسٹری اور ایپس۔ یہ سب بغیر وارنٹ دیکھنا آئین کے خلاف ہے۔
لیکن… ہم پاکستان میں رہتے ہیں، اور یہاں قانون اور رواج ہمیشہ ایک جیسے نہیں ہوتے۔
آج کل زیادہ تر پولیس نان PTA فون والوں کو پکڑنے کے لیے موبائل کا IMEI نمبر چیک کرتی ہے۔ یہ اتنی عام بات بن چکی ہے کہ زیادہ تر لوگ خود ہی فون پکڑا دیتے ہیں تاکہ معاملہ ختم ہو جائے۔ قانونی طور پر یہ بھی پولیس کا حق نہیں، مگر زمینی حقیقت یہی ہے۔
بعض اوقات حالات زیادہ گھمبیر ہوں تو پولیس کال ہسٹری پر ایک نظر ڈالنے کا کہہ دیتی ہے، یا صرف موبائل میں موجود ایپس کے نام دیکھ لیتی ہے، خاص طور پر جوئے یا گیمبلنگ والی ایپس کے شک میں۔ یہاں بھی قانون اجازت نہیں دیتا، مگر عملی زندگی میں لوگ بحث سے بچنے کے لیے برداشت کر لیتے ہیں۔
البتہ یاد رکھیں، چیٹس، تصاویر، ویڈیوز یا مکمل ڈیٹا چیک کرنا بغیر وارنٹ سراسر غلط ہے۔
ایک بات بالکل صاف ہے: اگر پولیس کے پاس عدالت کا وارنٹ یا تحریری حکم ہو، تو پھر وہ موبائل مکمل چیک کر سکتی ہے، اور اس صورت میں شہری ہونے کے ناطے آپ کو تعاون کرنا ہی ہوگا، چاہے آپ کو اچھا لگے یا نہ لگے۔
بہتر یہی ہے کہ آدمی پُرسکون رہے، بدتمیزی نہ کرے، اور بس اتنا کہہ دے کہ “سر، میں تعاون کے لیے تیار ہوں، مگر قانون کے مطابق بات کریں۔” اکثر بات یہیں ختم ہو جاتی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ایک باوردی افسر پر سنگین الزامات سامنے آ گئے ہیں۔ شوہر سے گھریلو جھگڑے کے بعد انصاف کے لیے تھانے آنے...
23/12/2025

اسلام آباد پولیس کے ایک باوردی افسر پر سنگین الزامات سامنے آ گئے ہیں۔ شوہر سے گھریلو جھگڑے کے بعد انصاف کے لیے تھانے آنے والی نوجوان لیڈی ڈاکٹر کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے شواہد (اسکرین شاٹ) منظرِ عام پر آ گئے۔
واقعے نے پولیس کی ساکھ اور خواتین کے تحفظ پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد فوری طور پر نوٹس لیں اور متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے
Islamabad Police

11/12/2025

یہ پیج آپ کو سائبر کرائمز، آن لائن سیکیورٹی، ڈیجیٹل سیفٹی، پرائیویسی اور ٹیکنالوجی سے متعلق اہم خبروں اور ٹپس سے آگاہ رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

یہاں آپ کو ملے گا:
🔹 آن لائن فراڈ اور اسکیمنگ سے بچاؤ کی معلومات
🔹 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے طریقے
🔹 سائبر کرائم سے متعلق عام آگاہی
🔹 بچوں اور خواتین کی ڈیجیٹل سیفٹی گائیڈز
🔹 اہم اپڈیٹس، ٹپس اور تکنیکی خبریں

ہمارا مقصد صرف اتنا ہے کہ ہر فرد کو درست معلومات ملے تاکہ وہ انٹرنیٹ کو زیادہ محفوظ اور سمجھی ہوئی جگہ بنا سکے۔

مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارا ساتھ بنائے رکھیں۔
Cyber Dost Pakistan — آگاہی، معلومات، اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کی باتیں! 🔐🌐

Address

Lahore

Telephone

+92673360686

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cyber Dost Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share