PU Gujjar Students Welfare Society

PU Gujjar Students Welfare Society Gujjar is not just a cast, its a brotherhood, a Family!

Here's a platform for the brothers to join it
our Motto🍀

Education🌹
Unity💓
welfare ✨

Contact:03451184284

28/05/2026
✨🕋پنجاب یونیورسٹی گجر اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی (PUGSWS) کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔اللہ ت...
27/05/2026

✨🕋
پنجاب یونیورسٹی گجر اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی (PUGSWS) کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ 🤍

“غریب و سادہ و رنگیں ہے داستانِ حرم
نہایت اس کی حسین، ابتدا ہے اسماعیلؑ”
— علامہ اقبال ✨

انفارمیشن سیکرٹری چوہدری وقاص عظیم گجر

گجر اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے یومِ مزدور کے موقع پر ہم تمام محنت کش افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جو اپنی...
01/05/2026

گجر اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے یومِ مزدور کے موقع پر ہم تمام محنت کش افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جو اپنی انتھک محنت اور لگن سے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کسی بھی قوم کی مضبوطی اور خوشحالی کا انحصار اس کے مزدور طبقے پر ہوتا ہے۔ ان کی محنت ہی دراصل ہماری ترقی کی بنیاد ہے، اس لیے ان کے حقوق کا تحفظ، بہتر سہولیات کی فراہمی اور عزت و احترام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

*نہ شور کرتے ہیں، نہ اپنی تھکن کا ذکر کرتے ہیں
یہ مزدور ہیں جو خاموشی سے کمال کرتے ہیں۔*

انفارمیشن سیکرٹری چوہدری وقاص عظیم گجر

ایڈمیشن کمیٹی 2026چیئرمین حمزہ مشتاق گجر اور جنرل سیکرٹری چوہدری عادل گجر کی نگرانی میں، پنجاب یونیورسٹی گجر اسٹوڈنٹس وی...
25/04/2026

ایڈمیشن کمیٹی 2026

چیئرمین حمزہ مشتاق گجر اور جنرل سیکرٹری چوہدری عادل گجر کی نگرانی میں، پنجاب یونیورسٹی گجر اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی نے سال 2026 کے داخلوں کے سلسلے میں ایک ایڈمیشن کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد طلبہ کو داخلہ کے تمام مراحل میں مؤثر رہنمائی فراہم کرنا ہے، جس میں میرٹ، شعبہ جات کے انتخاب اور تعلیمی مشاورت شامل ہیں۔
کمیٹی تمام طلبہ، بالخصوص اپنی برادری کے افراد، کی سہولت اور فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے ان شاءاللہ بروقت اور درست معلومات فراہم کرے گی تاکہ وہ بہتر فیصلے کر سکیں۔ اس کمیٹی کے ہیڈ کے طور پر *عمر گجر* کو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دیگر اراکین بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔
ہم پُرامید ہیں کہ یہ قدم طلبہ کے لیے آسانی پیدا کرے گا اور انہیں اعتماد کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کرنے میں مدد دے گا۔
انفارمیشن سیکرٹری وقاص عظیم گجر

پنجاب یونیورسٹی گجر سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی

حکیم الامت علامہ محمد اقبال (رح)آج 21 اپریل، مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال کا یومِ وفات ہے۔ وہ عظیم ہستی جنہوں نے اپنی ...
21/04/2026

حکیم الامت علامہ محمد اقبال (رح)
آج 21 اپریل، مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال کا یومِ وفات ہے۔ وہ عظیم ہستی جنہوں نے اپنی شاعری اور افکار سے سوئی ہوئی قوم کو بیدار کیا اور ہمیں اپنی "خودی" پہچاننے کا سبق دیا۔

*نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی*

پنجاب یونیورسٹی گجر اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی آج کے دن اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم اقبال کے شاہین بن کر تعلیم اور محنت کے ذریعے ملک و ملت کا نام روشن کریں گے۔
انفارمیشن سیکرٹری: وقاص عظیم گجر

پنجاب یونیورسٹی گجر اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی

پنجاب یونیورسٹی گجر اسٹوڈنٹ ویلفیئر سوسائٹی (PUGSWS) کا ایک اہم مشاورتی اجلاس 15 نمبر کینٹین  پر *چیئرمین حمزہ مشتاق گجر...
19/04/2026

پنجاب یونیورسٹی گجر اسٹوڈنٹ ویلفیئر سوسائٹی (PUGSWS) کا ایک اہم مشاورتی اجلاس 15 نمبر کینٹین پر *چیئرمین حمزہ مشتاق گجر* کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں سوسائٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل اور آنے والے تعلیمی سیشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

*اجلاس کے شرکاء:*
نشست میں *چیئرمین حمزہ مشتاق گجر* ، *جنرل سیکرٹری عادل گجر*، *فنانس سیکرٹری امان اللہ گجر*، ایجوکیشن کمیٹی انچارج *عمر گجر* اور *مصطفیٰ گجر* سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔

ہم ان تمام بھائیوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکالا اور اس بیٹھک کو کامیاب بنایا۔ آپ بھائیوں کا اتحاد اور جذبہ ہی ہماری سوسائٹی کی اصل طاقت ہے۔

*محمد وقاص گجر* انفارمیشن سیکرٹری
پنجاب یونیورسٹی گجر اسٹوڈنٹ ویلفیئر سوسائٹی (PUGSWS)

پنجاب یونیورسٹی گجر اسٹوڈنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی حالیہ میٹنگ، چیئرمین حمزہ مشتاق گجر کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ اس میں شرکت...
12/04/2026

پنجاب یونیورسٹی گجر اسٹوڈنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی حالیہ میٹنگ، چیئرمین حمزہ مشتاق گجر کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ اس میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ✨

خصوصی شکریہ سینئر ممبرز شجاع گجر، ابرار گجر، آصف گجر اور اویس گجر کا، جن کی رہنمائی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
ایکس کیبنٹ کے معزز اراکین وقار گجر، سلمان گجر اور عمر گجر کا بھی تہہ دل سے شکریہ۔

موجودہ کیبنٹ چیئرمین حمزہ مشتاق گجر، جنرل سیکرٹری عادل گجر، امان اللہ گجر،حمزہ گجر،مصطفی گجر اور دیگر بھائیوں کی محنت سے یہ میٹنگ کامیاب رہی۔

چیئرمین حمزہ مشتاق گجر اور کیبنٹ کی جانب سے آپ سب کا بے حد شکریہ 🤝

*انفارمیشن سیکرٹری: وقاص گجر*

انتہائی رنج و غم کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی گجر سٹوڈنٹس ویلفئیر سوسائٹی کے سینئر ترین اور کور کمیٹی کے ...
03/01/2026

انتہائی رنج و غم کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی گجر سٹوڈنٹس ویلفئیر سوسائٹی کے سینئر ترین اور کور کمیٹی کے معزز ممبر *چوہدری شجاع الحسن گجر کی دادی جان* رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔

گجر سوسائٹی بھائی شجاع الحسن اور ان کے تمام اہلِ خانہ کے اس گہرے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے۔ آمین

تمام ممبران سے درخواست ہے کہ مرحومہ کے لیے ایک مرتبہ سورۃ الفاتحہ اور تین مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھ کر ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

انفارمیشن سیکرٹری چوہدری وقاص عظیم گجر

نیا سال، نیا عزم 2026 پنجاب یونیورسٹی گجر سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کے تمام ممبران اور طلباء کو سوسائٹی کے چیئرمین چوہدری ...
01/01/2026

نیا سال، نیا عزم 2026

پنجاب یونیورسٹی گجر سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کے تمام ممبران اور طلباء کو سوسائٹی کے چیئرمین چوہدری حمزہ گجر اور ان کی کابینہ کی طرف سے نیا سال 2026 بہت بہت مبارک ہو!

نیا سال صرف تاریخ بدلنے کا نام نہیں، بلکہ اپنی تقدیر بدلنے کا ایک سنہری موقع ہے۔ ہماری برادری کی پہچان ہمیشہ سے بہادری، غیرت اور محنت رہی ہے، لیکن یاد رکھیں، آج کے دور کی سب سے بڑی جنگ ہتھیار سے نہیں بلکہ "قلم"، "تعلیم" اور "شعور" سے لڑی جا رہی ہے۔

تمام گجر برادران مل کر یہ عہد کریں کہ اس سال ہم تعلیم کے میدان میں کمال حاصل کریں گے اور ایک دوسرے کا بازو بنیں گے۔ ہماری اصل طاقت ہمارے "اتحاد" میں ہے۔ ہمیں ثابت کرنا ہے کہ گجر قوم ترقی اور تعلیم کے میدان میں سب سے آگے ہے۔
اٹھو! محنت کرو، اور اپنی تاریخ کو نئی بلندیوں تک لے جاؤ.

انفارمیشن سیکرٹری چوہدری وقاص عظیم گجر

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PU Gujjar Students Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to PU Gujjar Students Welfare Society:

Share