Govt. Graduate College Chowk Azam

Govt. Graduate College Chowk Azam We are glad to introduce the Official page for Govt. Graduate College Chowk Azam, Layyah

Free MDCAT classes
26/05/2026

Free MDCAT classes

19/05/2026

  to Prof. Asif Hussain Bhatti sb, the best teacher in the division.
16/05/2026

to Prof. Asif Hussain Bhatti sb, the best teacher in the division.

 سیکنڈ ائیر کے طلباء درج ذیل شیڈول کے مطابق ایڈمشن آفس سے اپنئ رول نمبر سلپ وصول کر سکتے ہیں۔
12/05/2026



سیکنڈ ائیر کے طلباء درج ذیل شیڈول کے مطابق ایڈمشن آفس سے اپنئ رول نمبر سلپ وصول کر سکتے ہیں۔

  11th May 2026
10/05/2026



11th May 2026

 #معرکۂ_حقگورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم میں حکومتی ہدایات کی روشنی میں معرکۂ حق کے تاریخی اور نظریاتی پس منظر کو اجاگر...
08/05/2026

#معرکۂ_حق

گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم میں حکومتی ہدایات کی روشنی میں معرکۂ حق کے تاریخی اور نظریاتی پس منظر کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پروقار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ اور نوجوان نسل کو حق و باطل کے معرکے اور اس کی لازوال قربانیوں کی اہمیت سے روشناس کرانا اور پاک فوج کی آپریشن بنیان المرصوص میں بے مثال کامیابی پر خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

تقریب کی تیاریاں اک دن پہلے ہی شروع ہو گئی تھیں جب شام ڈھلتے ہی کالج کی عمارت میں چراغاں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ شمعوں اور برقی قمقموں کی خوبصورت روشنی نے کالج کے در و دیوار کو جگمگا دیا، جس نے نہ صرف ایک سحر انگیز منظر پیش کیا بلکہ یہ چراغاں اس بات کی علامت بھی تھا کہ باطل کی تاریکی چاہے جتنی بھی گہری ہو، حق کا ایک چھوٹا سا چراغ بھی اس اندھیرے کو مٹانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز صبح کے وقت ایک پروقار سیمینار سے ہوا، جس میں کالج کے اساتذہ، معزز مہمانانِ گرامی اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں نقابت کے فرائض پروفیسر قیصر وسیم نے سرانجام دیے۔ سیمینار میں طلباء نے تلاوت و نعت کے بعد ملی نغمے پیش کیے اور مقررین میں سے پروفیسر مشتاق حسین زاہد نے معرکۂ حق کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جبکہ وائس پرنسپل پروفیسر حبیب اللہ نے بنیان مرصوص کے معنی و پس منظر پر روشنی ڈالی اس بات پر زور دیا کہ تاریخ میں ہمیشہ حق پرستوں نے اپنے غیر متزلزل ایمان اور عزمِ صمیم کی بدولت باطل کی بڑی سے بڑی قوت کو شکستِ فاش دی۔

پرنسپل ادارہ پروفیسر عمیر عاصم گجر نے حاضرین کے دلوں میں حب الوطنی، ایثار اور حق پر ڈٹ جانے کا ایک نیا ولولہ بیدار کیا۔

سیمینار کے اختتام پر کالج انتظامیہ اور اساتذہ کی قیادت میں طلبہ نے ایک پرجوش ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر حق کی سربلندی اور نظریاتی یکجہتی کے حق میں نعرے درج تھے۔ فضا "معرکۂ حق زندہ باد" اور جوشیلے نعروں سے گونج اٹھیں، اور طلبہ کا عزم و جذبہ دیدنی تھا جس نے پورے ماحول کو حب الوطنی کے رنگ میں رنگ دیا۔

یہ یادگار تقریب اپنے پیچھے عزم و ہمت کی ایک نئی داستان چھوڑتی ہوئی انتہائی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

  گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم میں فرسٹ ایئر کے داخلے جاری ہیں۔ ادارہ ہذا میں حسب روایت اس سال بھی ایف ایس سی، آئی سی ا...
04/05/2026



گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم میں فرسٹ ایئر کے داخلے جاری ہیں۔ ادارہ ہذا میں حسب روایت اس سال بھی ایف ایس سی، آئی سی ایس، ایف اے اور بزنس ایجوکیشن (آئی کام) میں داخلے جاری ہیں۔

رش سے بچنے کے لیے جلد از جلد اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں۔

26/04/2026



A podcast with the Principal, Govt Graduate College Chowk Azam.

Host: Prof. Mushtaq Hussain Zahid

Part 2

26/04/2026

Admission_Drive_2026

A podcast with the Principal, Govt Graduate College Chowk Azam.

Host: Prof. Mushtaq Hussain
Part one

 گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم، ضلع لیہ میں طلبہ کی ذہنی، تعلیمی اور سماجی رہنمائی کے پیشِ نظر ایک جدید کونسلنگ سنٹر کا ...
23/04/2026



گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم، ضلع لیہ میں طلبہ کی ذہنی، تعلیمی اور سماجی رہنمائی کے پیشِ نظر ایک جدید کونسلنگ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

اس سنٹر کے قیام کا بنیادی مقصد طلبہ کو ذہنی صحت، جذباتی توازن، تعلیمی مسائل اور سماجی چیلنجز کے حوالے سے مؤثر رہنمائی فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی شخصیت کو متوازن اور پُراعتماد انداز میں پروان چڑھا سکیں۔

اس کونسلنگ سنٹر کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس (پی ایچ ڈی سوشیالوجی) مقرر کیے گئے ہیں، جو اس شعبے میں اپنی علمی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر طلبہ کی رہنمائی کریں گے۔

سنٹر میں طلبہ کو ذہنی دباؤ، تعلیمی مشکلات، کیریئر پلاننگ، اور ذاتی مسائل کے حل کے حوالے سے آگاہی اور مشاورت فراہم کی جائے گی۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی پرنسپل ادارہ پروفیسر محمد عمیر عاصم تھے، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر اس سنٹر کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلبہ کی ذہنی صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیمی اداروں میں کونسلنگ سنٹرز کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، کیونکہ یہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر وائس پرنسپل پروفیسر قاری حبیب اللہ صاحب بھی موجود تھے، جنہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سنٹر طلبہ کے مسائل کے حل میں ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا اور ان کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری لانے میں مددگار ہوگا۔

تقریب میں اساتذہ کرام اور طلبہ نے شرکت کی اور اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ اس کونسلنگ سنٹر کے قیام سے نہ صرف طلبہ کی ذہنی صحت بہتر ہوگی بلکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ایک سازگار ماحول بھی میسر آئے گا۔

Address

Chowk Azam
Leiah

Opening Hours

Monday 09:00 - 13:30
Tuesday 09:00 - 13:30
Wednesday 09:00 - 13:30
Thursday 09:00 - 13:30
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 13:30

Telephone

+92606381310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Graduate College Chowk Azam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share