Department of Islamic Studies - University of Layyah

Directions

Department of Islamic Studies - University of Layyah Explore Islamic thought and culture with us. Join for updates on lectures, discussions and research.

University of Layyah | Official Academic Calendar 2026-2027 AnnouncedThe Directorate of Academics, University of Layyah ...
16/10/2026

University of Layyah | Official Academic Calendar 2026-2027 Announced

The Directorate of Academics, University of Layyah has officially released the Academic Calendar for the session 2026-2027.
>

شعبہ علومِ اسلامیہ و لسانیات، یونیورسٹی آف لیّہ کے زیرِ اہتمام 13 اکتوبر 2026ء کو یونیورسٹی آف لیّہ، سٹی کیمپس کے سیمینا...
14/10/2026

شعبہ علومِ اسلامیہ و لسانیات، یونیورسٹی آف لیّہ کے زیرِ اہتمام 13 اکتوبر 2026ء کو یونیورسٹی آف لیّہ، سٹی کیمپس کے سیمینار ہال میں "بین المذاہب مکالمہ:ایک پر امن پاکستانی معاشرے کی تشکیل میں بین المذاہب ہم آہنگی کا کردار" کے عنوان سے ایک علمی سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار کی نظامت کے فرائض شعبہ علومِ اسلامیہ کے استاد اور پی ایچ ڈی اسکالر سر محمد زاہد نواز صاحب نے انجام دیے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت یونیورسٹی آف لیّہ کے شعبہ ایگری کلچر کے پانچویں سمسٹر کے طالب علم محمد شاہ نور نے حاصل کی۔ اس کے بعد شعبہ علومِ اسلامیہ کی تیسرے سمسٹر کی طالبہ نور فاطمہ نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ عقیدت پیش کی۔

ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز کے سربراہ جناب ڈاکٹر حافظ محمد مدثر شفیق نے اپنی تعارفی گفتگو میں واضح کیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی صرف ایک سیاسی نعرہ یا رسمی رواداری نہیں بلکہ انسانیت کی اصل روح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب کا بنیادی پیغام امن، محبت، انصاف اور انسانیت کا احترام ہے اس لیے کسی بھی مذہب کا پیروکار دوسرے مذہب کے ماننے والے سے نفرت نہیں کر سکتا۔ ڈاکٹر صاحب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہم آہنگی کا مطلب اپنے عقیدے سے دستبردار ہونا نہیں بلکہ دوسروں کے عقیدے کو سمجھنا اور اس کا احترام کرنا ہے۔ ان کے خیال میں جب مسلمان، ہندو، عیسائی، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے تہواروں، عبادت گاہوں اور جذبات کا احترام کریں گے تو معاشرے سے انتہا پسندی اور فرقہ واریت خود بخود ختم ہو جائے گی۔ اس لیے وہ نوجوان نسل کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ اصل دینداری یہ ہے کہ ہم اپنے اختلاف کے باوجود ایک قوم، ایک انسانیت اور ایک وطن کے طور پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے رہنا سیکھیں۔

سیمینار کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیّہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابو بکر صاحب تھے۔ اس موقع پر ممتاز مقررین ڈاکٹر امین اللہ قاضی صاحب، اسسٹنٹ پروفیسر و سربراہ شعبہ علومِ اسلامیہ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج (بوائز)، لیّہ اور پروفیسر علامہ وسیم فیضی صاحب، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، لیّہ کیمپس نے موضوع کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا۔

سیمینار کے انعقاد میں شعبہ علومِ اسلامیہ و لسانیات کے سربراہ ڈاکٹر حافظ محمد مدثر شفیق صاحب اور ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اساتذہ کی علمی و انتظامی قیادت بھی نمایاں رہی، جو اس موقع پر موجود تھے۔

مقررین نے مذہبی رواداری، باہمی احترام، برداشت و عدم برداشت اور تعمیری مکالمے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس امر کو بھی اجاگر کیا گیا کہ ایک پر امن معاشرے کی تشکیل کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کے ساتھ بین المسالک ہم آہنگی کا فروغ بھی ناگزیر ہے۔

گفتگو میں اس اصول کو نمایاں کیا گیا کہ پر امن بقائے باہمی کے لیے مختلف مذاہب کے عقائد و نظریات کو ایک دوسرے میں مدغم کرنا یا اپنی مذہبی شناخت سے دست بردار ہونا ضروری نہیں بلکہ اختلافات کے باوجود باہمی احترام، ذمہ دارانہ مکالمے، رواداری اور مشترکہ قومی ذمہ داریوں کے شعور کو فروغ دینا ضروری ہے۔ اسی تناظر میں وطنِ عزیز پاکستان کے امن، سلامتی، استحکام اور قومی ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔

سیمینار میں شعبہ علومِ اسلامیہ سمیت یونیورسٹی کے دیگر شعبہ جات کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور میڈیا کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

یہ علمی نشست اس حقیقت کی عکاس تھی کہ تعلیمی ادارے مذہبی رواداری، فکری شعور، سماجی ہم آہنگی اور ذمہ دارانہ شہری کردار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اختلافِ عقیدہ و نظریہ کے باوجود باہمی احترام اور مثبت مکالمے کو فروغ دے کر ایک پُرامن، مستحکم اور ہم آہنگ پاکستانی معاشرے کی تشکیل میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔


ّہ #پُرامن_پاکستان

Tomorrow Inn Sha Allah 🔥
12/10/2026

Tomorrow Inn Sha Allah 🔥

12/10/2026
05/10/2026

On Teacher’s Day, we honour those who dedicate their lives to the pursuit and transmission of knowledge. May Allah reward our teachers for their patience, guidance, sincerity and countless efforts in shaping the minds and character of future generations..

یومِ اساتذہ کے موقع پر ہم اُن تمام اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی زندگیاں علم کے حصول، فروغ اور ترسیل کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اساتذہ کو اُن کے صبر، رہنمائی، اخلاص اور آنے والی نسلوں کے اذہان و کردار کی تشکیل کے لیے کی جانے والی اُن کی بے شمار کاوشوں کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔

Welcome to the Department of Islamic Studies, University of Layyah! 🌿A warm welcome to all newly admitted students.Congr...
19/07/2026

Welcome to the Department of Islamic Studies, University of Layyah! 🌿

A warm welcome to all newly admitted students.

Congratulations on beginning this exciting academic journey. We are delighted to have you join our department and become part of a community committed to knowledge, research, character and academic excellence.

May your time at the University of Layyah be filled with learning, growth, meaningful experiences and lasting success. We wish you all the very best for a bright and rewarding future.

Once again welcome to the Department of Islamic Studies. We look forward to seeing you achieve great things!

خوش آمدید! 🌿
شعبۂ علومِ اسلامیہ، یونیورسٹی آف لیہ میں داخلہ لینے والے تمام نئے طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔
آپ نے علم، تحقیق اور کردار سازی کے ایک اہم سفر کا آغاز کیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو علمِ نافع، بہترین اساتذہ کی رہنمائی، کامیابیوں اور روشن مستقبل سے نوازے۔
ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی محنت، نظم و ضبط اور اخلاقِ حسنہ سے شعبے اور یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔

شعبۂ علومِ اسلامیہ، یونیورسٹی آف لیہ کی جانب سے آپ سب کو ایک بار پھر خوش آمدید۔

Exciting Opportunity!Students and Faculty of University of Layyah,We're thrilled to invite you to the Entrepreneurial Au...
14/04/2026

Exciting Opportunity!

Students and Faculty of University of Layyah,
We're thrilled to invite you to the Entrepreneurial Aura Exhibition under the Female Ambassador Program, in collaboration with the Women Development Center, University of Layyah!

Join us for an inspiring showcase of innovation, entrepreneurship, and leadership, featuring successful entrepreneurs and industry experts sharing their experiences and insights.

Explore our interactive stalls, including:

Food: Indulge in local flavors and delicacies from our talented student entrepreneurs
Handicrafts: Discover unique artisanal products showcasing the rich cultural heritage of our region
Innovative Startups: Get a glimpse of cutting-edge ideas and innovations from our university's brightest minds
Women Empowerment Initiatives: Support and learn about local women's projects and initiatives
And many more exciting stalls!

Enjoy networking opportunities, engaging sessions

Date: 15,04,2026
Venue: University of Layyah, City Campus.

Open to all students and faculty! 🌟
Mark your calendars and join us for a day of inspiration and innovation!

See you there!

24/02/2026

شکریہ میرے قائد Mian Shehbaz Sharif

Address

Leiah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Islamic Studies - University of Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share