KSS Hazara University Mansehra

KSS Hazara University Mansehra Official Page Of KSS HU Mansehra

کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے تمام امتِ مسلمہ کو عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو ۔عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور ح...
26/05/2026

کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے تمام امتِ مسلمہ کو عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو ۔

عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی، اطاعت اور ایثار کی یاد دلاتی ہے۔ یہ بابرکت موقع ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے قربانی دینے، اتحاد و اخوت کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت و ہمدردی کا درس دیتا ہے۔

اللہ تعالیٰ اس مقدس دن کے صدقے امتِ مسلمہ میں اتحاد و اتفاق، امن اور بھائی چارہ عطا فرمائے، اور فلسطین، ایران سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں پر اپنی خاص رحمت نازل فرمائے۔

اس خوشیوں بھرے موقع پر اپنے اردگرد موجود ان افراد اور خاندانوں کا خصوصی خیال رکھیں جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، تاکہ عید کی خوشیاں سب کے ساتھ بانٹی جا سکیں۔

عید الاضحیٰ مبارک



کوہستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی جامعہ ہزارہ ہلال احمد کو سال 2026-2027 کے لیئے چیف الیکشن کمشنر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرت...
15/05/2026

کوہستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی جامعہ ہزارہ ہلال احمد کو سال 2026-2027 کے لیئے چیف الیکشن کمشنر منتخب ہونے پر
مبارک باد پیش کرتی ہے۔

کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے جناب ہلال احمد کو اس اہم اور باوقار منصب پر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ ہمیں اُمید ہے کہ وہ اپنی غیر جانبداری، ذمہ داری کے احساس اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے ذریعے آئندہ انتخابی عمل کو شفاف، منصفانہ اور مؤثر انداز میں مکمل کریں
گے۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ جناب ہلال احمد کو اس ذمہ داری کی احسن طریقے سے ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں ہر مرحلے پر کامیابی و کامرانی سے نوازے۔



تاریخی فتح — کوہستان سٹوڈنٹ سوسائٹی کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد کوہستان سٹوڈنٹ سوسائٹی نے آج اپنی تاریخ کا ای...
14/05/2026

تاریخی فتح — کوہستان سٹوڈنٹ سوسائٹی کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

کوہستان سٹوڈنٹ سوسائٹی نے آج اپنی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ کے ایس ایس کرکٹ ٹیم نے پہلی بار ہزارہ یونیورسٹی میں مختلف سوسائٹیز کے درمیان منعقد ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

فائنل میچ میں کے ایس ایس کرکٹ ٹیم نے ہزارہ کی مضبوط ٹیم کو سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی۔ یہ کامیابی ٹیم کے کھلاڑیوں کی انتھک محنت، غیر معمولی جذبے، نظم و ضبط اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران مشکل حالات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور ہر میچ میں عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اس تاریخی کامیابی نے نہ صرف کوہستان سٹوڈنٹ سوسائٹی کا نام روشن کیا بلکہ تمام طلبہ کے لیے یہ پیغام بھی دیا کہ اتحاد، محنت اور مستقل مزاجی کے ذریعے ہر ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ فتح صرف کھلاڑیوں کی کامیابی نہیں بلکہ پوری کوہستان سٹوڈنٹ سوسائٹی، تمام ساتھی طلبہ، منتظمین اور سپورٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی اور تعاون کا ثمر ہے۔

ہم ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کپتان، انتظامیہ اور سپورٹرز کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ کامیابیوں کا سفر مستقبل میں بھی اسی شان کے ساتھ جاری رہے۔

Congratulations Champions! 🏆✨


اعلان برائے استعفیٰآج بمورخہ 5 مئی 2026 کو، صدر کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی جناب ہمایون اختر نے اپنی مدت صدارت مکمل ہونے پر ...
05/05/2026

اعلان برائے استعفیٰ

آج بمورخہ 5 مئی 2026 کو، صدر کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی جناب ہمایون اختر نے اپنی مدت صدارت مکمل ہونے پر اپنا استعفیٰ چیف الیکشن کمشنر جناب گل نواز خان کو پیش کر دیا ہے۔

صدر کے استعفیٰ کے ساتھ ہی سوسائٹی کی موجودہ کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی ہے۔

ہم جناب ہمایون اختر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی مستقبل کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی

آج کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی، ہزارہ یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام سیشن 2025-2026 کا دوسرا کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اپنے اخ...
24/04/2026

آج کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی، ہزارہ یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام سیشن 2025-2026 کا دوسرا کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔

فائنل میچ پٹن کرکٹ کلب اور جلکوٹ سائیکلون کے درمیان کھیلا گیا۔ جلکوٹ سائیکلون کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8 اوورز میں 94 رنز اسکور کیے، جبکہ جواب میں پٹن کرکٹ کلب کی ٹیم 86 رنز بنا سکی۔

فائنل میچ میں صدر کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی، ہزارہ یونیورسٹی، جناب ہمایون اختر نے بھی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ہم تمام شائقینِ کرکٹ کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بھرپور شرکت نے اس ایونٹ کو مزید کامیاب اور یادگار بنایا۔

مزید برآں، ہم سپورٹ چیئرمین زاہد اور ان کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہایت ایمانداری، محنت اور بہترین انتظامات کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کو پُرامن اور کامیاب انداز میں اختتام تک پہنچایا۔



07/04/2026

کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی | جامعہ ہزارہ

آج صدر کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی جناب ہمایون اختر نے وائس چانسلر جامعہ ہزارہ ڈاکٹر اکرام اللہ سے ایک اہم اور نتیجہ خیز ملاقات کی۔
اس ملاقات میں درج ذیل امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی

کوہستان کے طلبہ کے لیے اسکالرشپس کے مواقع✅

پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم سے استفادہ✅

وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام اللہ نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، جو کوہستان کے طلبہ کے لیے ایک حوصلہ افزا قدم ہے۔
کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی اپنے طلبہ کے حقوق اور بہتر
مستقبل کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل رہے گی۔


صدر کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے تمام اُمتِ مسلمہ کیلئے عید الفطر کی دلی مبارک باد! 🌙✨عید الفطر خوشیوں، محبت، اخوت...
21/03/2026

صدر کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے تمام اُمتِ
مسلمہ کیلئے عید الفطر کی دلی مبارک باد! 🌙✨

عید الفطر خوشیوں، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آتی ہے۔ یہ دن ہمیں صبر، شکر اور ایثار کا درس دیتا ہے اور ہمیں ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر ہماری عبادات کو قبول فرمائے، ہمارے دلوں میں محبت اور اتحاد پیدا کرے اور پوری اُمتِ مسلمہ کو امن، خوشحالی اور کامیابی عطا فرمائے۔

کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے تمام اُمتِ مسلمہ کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد! یہ خوشی کا موقع ہمیں محبت، اخوت، بھائی ...
20/03/2026

کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے تمام اُمتِ مسلمہ کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد!

یہ خوشی کا موقع ہمیں محبت، اخوت، بھائی چارے اور ایثار کا درس دیتا ہے۔ عیدالفطر نہ صرف ایک مذہبی تہوار ہے بلکہ یہ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم اپنے اردگرد موجود ضرورت مند افراد کا خیال رکھیں، دلوں کو جوڑیں اور معاشرے میں امن و ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کی طرف سے تمام اُمتِ مسلمہ کو عیدالفطر بہت بہت مبارک ہو۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں میں اتفاق و اتحاد نصیب فرمائے۔

ہم بالخصوص فلسطین اور ایران کے عوام کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے اور انہیں اس مشکل حالات میں کامیابی و استقامت عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات، روزے اور دعائیں قبول فرمائے اور اس عید کو ہمارے لیے خیر، برکت اور خوشیوں کا ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲

عید مبارک! 🌙

#عیدالفطر

AnnouncementThe Kohistan Students Society Hazara University is pleased to announce that Mr. Ejaz Ur Rehman has been appo...
08/03/2026

Announcement

The Kohistan Students Society Hazara University is pleased to announce that Mr. Ejaz Ur Rehman has been appointed as Chief Organizer, and Mr. Muhammad Ayaz has been appointed as Vice President of the Kohistan Students Society, Hazara University.
We congratulate them on their well-deserved appointments and express our confidence that they will serve the society with dedication, sincerity, and commitment. We wish them great success in fulfilling their responsibilities and contributing positively to the welfare and unity of students at Hazara University.
Best wishes for a successful tenure ahead.

08/03/2026

کے ایس ایس افطار ڈنر ۲۰۲۶


18/02/2026

کے ایس ایس کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو رمضان مبارک

مقدس مہینۂ رمضان رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا پیغام لے کر آیا ہے۔ یہ صبر، تقویٰ، اخوت اور ایثار کا مہینہ ہے جو ہمیں اپنے
نفس کی اصلاح اور دوسروں کے ساتھ ہمدردی کا درس دیتا ہے۔

کے ایس ایس دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے میں ہم
سب کی عبادات قبول فرمائے، ہمیں اتحاد و یگانگت کی دولت سے نوازے اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔
آئیے اس رمضان کو باہمی احترام، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ گزاریں۔
!رمضان مبارک

Address

Shinkiri Rod
Mansehra
22010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KSS Hazara University Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share