20/02/2026
اعلانِ استعفیٰ
میں محمد جنید داوڑ صدر وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی عبدالوالی خان یونیورسٹی مردان اپنے ہوش و حواس میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ آج کے بعد میں ذاتی مصروفیات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
میں اپنے دورِ صدارت میں سوسائٹی کے تمام ممبران کابینہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا اور اعتماد کا اظہار کیا۔ آپ سب کی محنت،
تعاون اور اخلاص کے بغیر یہ سفر ممکن نہ تھا۔
خصوصی شکریہ یحییٰ وزیر،اسد اللّٰہ وزیر اور جہانداد وزیر کا، جنہوں نے دن رات محنت کی اور بھرپور کوششوں کے ذریعے سوسائٹی کے کاموں کو کامیابی سے آگے بڑھایا۔ ان کی لگن اور خلوص ہمیشہ قابلِ قدر رہے گا۔
میری دلی دعا ہے کہ وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی مستقبل میں بھی اسی جذبے، اتحاد اور کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتی رہے اور طلبہ کی بہترین نمائندگی کرتی رہے۔
محمد جنید داوڑ
سابق صدر
وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی
عبدالوالی خان یونیورسٹی مردان