Informations & Updates

Informations & Updates Information, updates

12/10/2022
12/10/2022

*ضلع مردان کے تمام پی ایس ٹی آرڈر جاری کر دئے گئے ہیں*
*اپوائمنٹ آرڈرز کے لئے ڈی ای او آفس کے آفیشل فیس بک پیج وزٹ کریں۔ *

*نئے تعینات ہونے والے PSTs اساتذہ کرام متوجہ ہوں*
*محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں بحیثیت مدرس شامل ہونے پر تمام نئے بھرتی اساتذہ کرام کو خوش آمدید اور بہت بہت مبارک باد*

آرڈر ملنے کےآپ کو مندرجہ ذیل کام کرنے ہونگے۔

*اوریجنل آرڈر*
ڈی ای او آفس کے آفیشل فیس بک پیج سے آرڈر ڈاونلوڈ کر لیں اور آرڈر کاپی کی تین چار کاپیاں بنالیں۔

*میڈیکل*
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان جاکر اپنا آرڈر، شناختی کارڈ کی کاپی اور میڈیکل سرٹیفکیٹ فیس ادا کر کے، میڈیکل کر لیں۔ یاد رکھیں جس دن آرڈر ملے اس دن میڈیکل کریں یا اگلے دن مگر لیٹ نہ کریں ۔
وہاں سے آپکو میڈیکل سرٹیفکیٹ ملے گا

*چارج*
میڈیکل کے بعد اسی دن یا اگلے دن متعلقہ سکول جاکر سکول ہیڈ سے چارج لینے کے لیے چارج رپورٹ کی کاپیاں سائن کریں۔ یاد رہے کہ چارج رپورٹ کی پانچ کاپیاں پرنٹ کرکے پر کریں اور تمام کے تمام سکول ہیڈ سے سائن کریں۔ بعد میں یہ آپ کے تنخواہ و دیگر پراسیس میں کام آئنگے۔
یاد رہے کہ پرائمری سکول کے لیے آپ نے چارج رپورٹ خود تیار کرنا ہوتا ہے۔ چارج رپورٹ تیار کرنے کے بعد سکول ہیڈ سے دستخط کروائیں اور اسکے بعد آپ بحیثیت استاد اب معمول کے مطابق سکول جوائن کیجیے ۔
اب پُر سکون ہو کر درج ذیل کارروائی بھی مکمل کریں،تاکہ بروقت تنخواہ بھی سٹارٹ ہو سکے۔

*چارج رپورٹ کاؤنٹر سائن*
ہیڈ سے دستخط کے بعد پرائمری سکول والے اے ایس ڈی ای او اور ایس ڈی ای او سے وہ چارج رپورٹ کاؤنٹر سائن کروائیں۔

*سروس بک*
مطلوبہ دکان سےسب سے پائیدار سروس بک لے لیں، پیسوں کی فکر نہ کریں پائیدار چیز لیں کیونکہ سروس بک پنشن تک آپ کے کام آئے گا ۔ اپنی سروس بک پر نام اور دیگر تفصیلات وغیرہ لکھ لیں۔

* #ویریفیکیشن فیس*
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سرٹیفیکیٹ ویریفیکیشن فیس مطلوبہ بورڈ کے طریقہ کار کے مطابق جتنے پیسے ہیں وہ متعلقہ بینک میں جمع کروائیں، اسی طرح بی ایس، بی ایس سی جو جو ڈاکومنٹس آپ نے انٹرویو میں دکھائی تھی سب کے لیے ویریفیکیشن فیس متعلقہ یونیورسٹی کے طریقہ کار کے مطابق فیس جمع کروائے –
زیادہ تر بورڈ اور یونیورسٹیزکے بینک چالان آن لائن موجود ہوتے ہیں ، ورنہ مطلوبہ بورڈ یا یونیورسٹی جاکر وہ فیس جمع کروائیں ۔
فیس جمع کروا کر اوریجنل بینک رسید اپنے پاس رکھیں

*فائل بنانا*
جو فیس آپ نے جمع کردی تو اس کو اپنے اپنے ڈاکومنٹ کے ساتھ سٹیپل کریں - یاد رہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے اوریجنل سرٹیفکیٹ کے ہی صرف ویریفیکیشن ہوگی ڈی ایم سی کی نہیں اسی طرح یونیورسٹی کے ڈگری کی ویریفیکیشن ہوتی ہے ٹرانسکرپٹ کی نہیں ۔
تمام دستاویزات کے 2 فائل/کاپیاں بنا ئیں اور مذکورہ فائلیں ایس ڈی ای او آفس لے جاکر متعلقہ سیکشن میں جمع کرائیں۔ ایس ڈی ای او آفس سے مذکورہ فائل ڈی ای او آفس میں جمع ہوگی۔
یاد رہے یہ ویریفیکیشن آپ خود نہیں کرسکتے یہ محکمانہ ہی ہوتی ہے ۔

*بینک اکاؤنٹ*
کوشش کریں پھر آرڈر ملنے کے بعد بینک اکاؤنٹ بنوا لیں تاکہ پے ریلیزسرٹیفکیٹ آنے تک آپکا اکاؤنٹ بن گیا ہو۔

*پے ریلیزسرٹیفکیٹ*
تمام ویریفیکیشن ہونے کے بعد ڈی ای او آفس کومتعلقہ بورڈ/یونیورسٹی سے آپکی ویریفیکیشن موصول ہوتی ہے۔ تقریباً سب اساتذہ کا ایک ساتھ پے ریلیزسرٹیفکیٹ بنتا ہے ۔
*سیلری/اوپننگ اوربقایاجات*
پے ریلیزسرٹیفکیٹ کے بعد اپنی اوریجنل آرڈر، میڈیکل سرٹیفکیٹ، چارج رپورٹ، شناختی کارڈ، پے ریلیزسرٹیفکیٹ ، ڈیوٹی سرٹیفکیٹ اور بینک اکاؤنٹ ڈیٹیل کی 2 کاپیاں بنا کر ہیڈ ٹیچر سے دستخط کروا کر اے ایس ڈی ای او سے کاؤنٹر سائن کروائیں اور ایس ڈی ای او آفس جمع کروائیں تاکہ وہاں آپ کی تنخواہ کا سورس بنوا کر وہ اکاونٹ آفس بھیج دیں - اس دوران بقایاجات کی درخواست بھی جمع کروائیں تاکہ پچھلے مہینوں کے بقایاجات آپکو مل جائے۔

*سیلری سلپ*
سیلری سلپ کے لیے اکاونٹ آفس سے پرسنل نمبر لیکر پیفرا (PIFRA) ویب سائٹ (http://m.pifra.gov.pk)پر آن لائن اپلائی کریں ، اپلائی کرتے وقت ای میل ایڈریس وہاں درج کریں کیونکہ سروس بک کی طرح یہ بھی اہم چیز ہے پاسورڈ یاد رکھا کریں - اس کے ذریعے آپکو سیلری سلپ ای میل ہوگی -

*نوٹ: تمام دستاویزات کا ایک پرسنل فائل لازماً بنا لیں اور اپنے ساتھ رکھیں کیونکہ تمام دستاویزات پنشن تک آپ کے کام آئیں گیں۔*

*ذوالفقارالملک*
*ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر (مردانہ) مردان*

08/10/2022

A simple guide to apply for online Re-Totaling of BISE Mardan- Class HSSC/ Inter (Part-I & Part-II)- Annual Examination 2022=================================...

01/10/2022

Thousand Dreams.One Place. IIUI. We understand that our students define the world and we are here to empower their ambitions so they can inspire, discover and ...

Address

Mardan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Informations & Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share