22/05/2026
جیسے ہی tension ہوتی ہے، گیس شروع ہو جاتی ہے…
“پریشانی میں بھوک ختم ہو جاتی ہے…”
دل گھبراتا ہے تو معدہ بھی خراب ہو جاتا ہے…
کبھی غور کیا ہے…Stress ہو تو سب سے پہلے پیٹ کیوں خراب ہوتا ہے؟
اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اکثر ان کے tests تقریباً normal ہوتے ہیں۔
یہ صرف “وہم” نہیں ہوتا۔
یہ واقعی ہمارے جسم کا ایک مضبوط connection ہے۔
ہمارا دماغ اور معدہ مسلسل ایک دوسرے سے بات کرتے رہتے ہیں۔
اسی لیے anxiety صرف دماغ میں نہیں رہتی…
وہ معدے تک بھی پہنچتی ہے۔
بعض لوگوں میں stress کی وجہ سے:
* معدہ بھاری رہتا ہے
* گیس بڑھ جاتی ہے
* متلی محسوس ہوتی ہے
* بار بار واش روم جانا پڑتا ہے
* یا appetite بالکل ختم ہو جاتی ہے
اور پھر ایک عجیب cycle شروع ہو جاتی ہے…Stress معدہ خراب کرتا ہے،
اور خراب معدہ انسان کا mood مزید خراب کر دیتا ہے۔
میں clinic میں یہ چیز بہت زیادہ دیکھتا ہوں۔
بعض patients مہینوں دوائیاں لیتے رہتے ہیں، tests بھی کرواتے ہیں، لیکن اصل problem lifestyle اور stress ہوتی ہے۔
اسی لیے treatment صرف medicine نہیں ہوتا۔
کبھی کبھی:
✔ بہتر نیند
✔ روزانہ walk
✔ کھانے کا صحیح وقت , ✔ mobile اور late night routine کم کرنا
✔ اور ذہنی سکون
بھی معدے کی دوائی جتنا ہی اہم ہوتے ہیں۔
اپنے جسم کے signals کو ignore نہ کریں۔
ہمارا جسم اکثر بیماری شروع ہونے سے پہلے آہستہ آہستہ ہمیں بتانا شروع کر دیتا ہے…
بس ہم سننا نہیں چاہتے۔
اگر آپ نے بھی notice کیا ہے کہ stress میں آپ کا معدہ خراب ہو جاتا ہے، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔
آپ اپنے تناؤ کو کیسے کم کرتے ہیں؟
ڈاکٹر عثمان نعیم ۔ لیور سپیشلسٹ