01/01/2026
الحمدللہ!
ایلم پبلک سکول اینڈ کالج کے طلبہ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات کے سالانہ امتحان دوم میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کر دیا۔
یہ نتائج نہ صرف طلبہ کی محنت و لگن کا مظہر ہیں، بلکہ اساتذہ کی انتھک کاوشوں، والدین کی دعاؤں اور ادارے کی معیاری تعلیمی پالیسیوں کا عملی ثبوت بھی ہیں۔
ہم اپنے تمام کامیاب طلبہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔
ہم ان شاءاللہ آئندہ بھی اپنے طلبہ کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Elum Public School & College