Govt Boys H/S Kandore-GBHSK

Govt Boys H/S Kandore-GBHSK Learning Strengthens The Spirit

الْحَمْدُ لِلّهِ رَبِّ الْعالَمینَ❤ محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد جموں و کشمیر کے زیراہتمام مقابلہ حسن نعت ...
04/09/2025

الْحَمْدُ لِلّهِ رَبِّ الْعالَمینَ❤
محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد جموں و کشمیر کے زیراہتمام مقابلہ حسن نعت میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور کے ہونہار طالب علم حسن علی نے ڈویژن میرپورمیں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر کے مرکزی مقابلے منعقدہ علی اکبر اعوان ماڈل ہائی سکول چھتر دومیل مظفرآباد کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
تمام سٹاف، والدین اور عوام علاقہ کنڈور کو پھر دلی مبارکباد ❤

03/09/2025

ضلعی مقابلہ جات
الحمدللہ ثم الحمدللہ❤
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور کے ہونہار طالب علم حسن علی نے مقابلہ حسن نعت میں تحصیل سطح کے بعد ضلع میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر کے ڈویژن سطح کے مقابلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
تمام اسٹاف، والدین اور عوام علاقہ کنڈور کو دلی مبارکباد ❤

تحصیل مقابلہ جاتالحمدللہ ❤ادارہ ہذا کے ہونہار طالب علم حسن علی نے مقابلہ حسن نعت منعقدہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول ڈڈیال می...
02/09/2025

تحصیل مقابلہ جات
الحمدللہ ❤
ادارہ ہذا کے ہونہار طالب علم حسن علی نے مقابلہ حسن نعت منعقدہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول ڈڈیال میں تحصیل سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

والدین مطلع رہیں
25/02/2025

والدین مطلع رہیں

داخلے جاری ہیں
24/02/2025

داخلے جاری ہیں

جملہ سٹاف گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈورکی جانب سے جناب شوکت حسین مدرس ادارہ ہذا کو بذریعہ سلیکشن بورڈ سینئر مدرس ترقیاب ...
28/05/2024

جملہ سٹاف گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈورکی جانب سے جناب شوکت حسین مدرس ادارہ ہذا کو بذریعہ سلیکشن بورڈ سینئر مدرس ترقیاب ہونے پر بہت بہت مبارکباد۔

اسلام علیکمادارہ ہذا کے ریٹائرڈ معلم ارشد محمود صاحب نے اپنی اہلیہ کے ایصال ثواب کے لئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور کو...
02/04/2024

اسلام علیکم
ادارہ ہذا کے ریٹائرڈ معلم ارشد محمود صاحب نے اپنی اہلیہ کے ایصال ثواب کے لئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور کو ساونڈ سسٹم عطیہ کیا ہے۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ رمضان کے مقدس ماہ کے وسیلہ سے ماسٹر ارشد محمود کی اہلیہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

اسلام علیکم معزز اساتذہ کرامآپ سے التماس ہے کہ اپنے اپنے اداروں میں بوقت اسمبلی بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے نقصا...
24/03/2024

اسلام علیکم معزز اساتذہ کرام
آپ سے التماس ہے کہ اپنے اپنے اداروں میں بوقت اسمبلی بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کریں اور سختی سے منع کریں تاکہ مستقبل میں کوئی قیمتی جان ضائع نا ہو۔شکریہ

آج ادارہ ہذا کے صدر معلم جناب سید ابرار حسین بخاری صاحب کا تبادلہ ضلع باغ ہو گیا ہے۔ آپ نے ادارہ ہذا میں ایک سال گزارا۔ا...
14/12/2023

آج ادارہ ہذا کے صدر معلم جناب سید ابرار حسین بخاری صاحب کا تبادلہ ضلع باغ ہو گیا ہے۔ آپ نے ادارہ ہذا میں ایک سال گزارا۔
اپنے اس عرصہ میں اس ادارہ کے لئے بے پناہ خدمات سر انجام دیں جو ادارہ کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔ سکول کے نظام کے اندر بہتری واضح نظر آ رہی ہے، سکول کا نظام ہو یا بچوں کی تعلیم یا سکول کی تزئین و آرائش، سب میں واضح بہتری آپ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
آپ نے بطور صدرمعلم پرائمری استاد کی طرح قاعدہ کلاس کو بھی پڑھایا۔ جہاں کمی دیکھتے خود پوری کرتے۔
آپ باقی اساتذہ کی طرح پانچ سے چھ پیریڈ بھی پڑھاتے تھے جو آپ کی نیک نیتی اور مخلصی کا واضح ثبوت ہے۔
ادراہ آپ کی کمی تو نہیں پوری کر سکے گا مگر اللہ سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیشہ کامیابیوں اور کامرانیوں سے نوازے اور آپ کی عزتوں میں اضافہ فرمائے۔ آمین

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور حسن شبیر آفیشل کا مشکور ہے جو ادارہ ہذا کے طالب علم بھی رہ چکے ہیں۔ جن کی وساطت سے ادارہ ہ...
21/09/2023

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور حسن شبیر آفیشل کا مشکور ہے جو ادارہ ہذا کے طالب علم بھی رہ چکے ہیں۔ جن کی وساطت سے ادارہ ہذا کے پانی کی ٹینکیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور مرحوم حاجی ظہور ٹرسٹ اور محمدعرفان سرور بسم اللہ رئیل اسٹیٹ اسلام آباد کا شکر گزار ہے کہ جنھوں نے غریب بچوں کے پینے کے پانی کےلئے عطیہ دیا۔ اللہ سبحان و تعالیٰ ان کے نیک کاموں کو اپنی بارگاہ رسالت میں قبول فرمائے اور مرحوم ظہور کے درجات بلند فرمائے اور محمد عرفان سرور کی جان و مال میں برکتیں اور رحمتیں عطا فرمائے۔ آمین

منجانب: صدر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور و جملہ سٹاف

گورنمنٹ ہائی سکول ڈڈیال میں منعقد کوئز مقابلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور کے طلباء نے تحصیل بھر میں دوسری پوزیشن ح...
01/02/2023

گورنمنٹ ہائی سکول ڈڈیال میں منعقد کوئز مقابلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور کے طلباء نے تحصیل بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے اپنے ادارے کا نام روشن کیا۔
ادارہ ہذا کے صدر معلم سید ابرار احمد بخاری صاحب اور جملہ سٹاف کو مبارکباد۔
دعا ہے کہ اللہ سبحان و تعالیٰ اس ادارے کو مزید کامیابیوں اور کامرانیوں نوازے۔

Address

GBHS-Kandore Teh Dadyal Distt Mirpur A. K
Mirpur
1050

Telephone

03025473497

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Boys H/S Kandore-GBHSK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share