17/05/2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان میں 3 روزہ خصوصی سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق، ڈاکٹر تنزیل الرحمٰن (ایم ایس شہباز شریف ہسپتال ملتان) اور ڈاکٹر خرم افضل (چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان) نے کیمپ کا دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی غذائی و طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
کیمپ میں شہریوں کے لیے موٹاپا، شوگر، اضافی چربی اور جسمانی کمزوری سے متعلق مفت غذائی مشاورت، باڈی ماس انڈیکس، بلڈ شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر غذائی معائنے کیے گئے۔
یہ اقدام صحت مند معاشرے اور غذائی آگاہی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔