06/05/2026
🎉 *نشتر میڈیکل یونیورسٹی، ملتان کا ایک اور بڑا اعزاز* 🎉
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے حالیہ تفصیلی معائنہ اور انسپیکشن کے بعد نشتر میڈیکل یونیورسٹی، ملتان کے لیے *28 نئے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز* کی منظوری دے دی ہے۔
📚 *نئے منظور شدہ پروگرامز کی تفصیل:*
🔹 MD لیول III : 13
🔹 MD/MS لیول IV : 4
🔹 FCPS لیول IV : 5
🔹 FCPS لیول III : 1
🔹 MCPS : 1
🔹 MPhil : 2
🔹 ڈپلومہ پروگرامز : 2
✅ *کل نئے پروگرامز: 28*
اس شاندار کامیابی کے بعد نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں PM&DC سے منظور شدہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی مجموعی تعداد *80* تک پہنچ گئی ہے۔
یہ سنگِ میل وائس چانسلر *پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی* کی مدبرانہ قیادت میں فیکلٹی، رجسٹرار آفس اور تمام متعلقہ شعبہ جات کی انتھک محنت، لگن اور ٹیم ورک کا مظہر ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے تعلیمی معیار اور تحقیقی وقار کو مزید مضبوط بناتی ہے بلکہ جنوبی پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ٹریننگ کے ایک ممتاز ادارے کے طور پر اس کے مقام کو بھی مستحکم کرتی ہے۔
نشتر میڈیکل یونیورسٹی مستقبل میں بھی اعلیٰ تربیت یافتہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز تیار کرنے اور خطے کی صحت کی ضروریات پوری کرنے کے عزم پر قائم ہے۔