Islamic Studies Department Student BZU Multan

Islamic Studies Department Student BZU Multan "Official page of Islamic Studies Department Students, BZU. Stay updated with department activities, events, festivals, and achievements.

Promoting knowledge, culture, and unity

آج بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبۂ اسلامیات کے طلبہ کو وزیرِ اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے۔...
19/12/2025

آج بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبۂ اسلامیات کے طلبہ کو وزیرِ اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے۔ یہ عمل شعبۂ اسلامیات کے ڈائیریکٹر آف اسٹوڈنٹ افییرز (DSA) سر امجد کی نگرانی میں خوش اسلوبی اور نظم و ضبط کے ساتھ مکمل ہوا۔

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمارے طلبہ کو تعلیم اور تحقیق کے لیے جدید سہولیات میسر آ رہی ہیں۔ یہ لیپ ٹاپس ان شاء اللہ علمِ دین کے فروغ، تحقیقی کام اور مثبت علمی سرگرمیوں میں معاون ثابت ہوں گے۔

الحمد للّٰہ ربّ العالمین 🤲

پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگویجز بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی والدہ کا نما...
17/12/2025

پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگویجز بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی والدہ کا نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء یونیورسٹی ٹیچرز کالونی فیز 2، نزد ملتان پبلک اسکول، کی جامع مسجد تقوی میں ادا کیا جائے گا۔ نماز عشاء 7 بجے ادا کی جا رہی ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرماۓ۔
آمین
🤲🏻 😭 🤲🏻

ادارۂ علومِ اسلامیہ و اسلامک ریسرچ سنٹر، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایک اہم اور فکری رنگ لیے ہوئے بین الاقوامی...
08/12/2025

ادارۂ علومِ اسلامیہ و اسلامک ریسرچ سنٹر، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایک اہم اور فکری رنگ لیے ہوئے بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوا۔
موضوع تھا:
"مشرقِ وسطیٰ میں انسانی حقوق کی عصری خلاف ورزیوں پر مغربی ردِعمل کا اثر"

یہ علمی نشست اس لیے بھی خاص رہی کہ اس میں دو ممتاز غیر ملکی اسکالرز نے شرکت کی:

🌍 DR. ANDREW LEE BRIDGE
California State University Fullerton, USA

🌍 PROF. DR. BULENT SENAY
Bursa University, Turkey

سیمینار کا آغاز حافظ نعمان کی دلنشین تلاوت سے ہوا اور زہرا نواز نے چند نعتیہ اشعار کے ذریعے محفل میں روحانی تازگی بھری۔
نظامت کے فرائض DR. FARIDA نے نہایت اعتماد اور سلیقے کے ساتھ انجام دیے۔

تقاریر کا سلسلہ یوں آگے بڑھا:
1️⃣ سب سے پہلے DR. ANDREW LEE BRIDGE نے موضوع پر اپنے نہایت جامع اور بصیرت افروز خیالات پیش کیے۔
2️⃣ اس کے بعد ادارۂ علومِ اسلامیہ کے سربراہ، HOD پروفیسر الطاف حسین لنگڑیال نے طلباء سے خطاب کیا اور علمی رہنمائی فراہم کی۔
3️⃣ آخر میں DR. BULENT SENAY نے اپنے تحقیقی و عالمی تناظر پر مبنی خیالات بیان کیے، جنہوں نے موضوع کے کئی نئے پہلو اُجاگر کیے۔

یہ سیمینار فقط ایک پروگرام نہیں بلکہ ایک فکری تبادلۂ نظر تھا—ایسا مکالمہ جو انسانی حقوق اور عالمی سیاست کے نئے زاویے سامنے لایا۔

✨فکرِ اقبال کی نئی اُمنگ! ✨​ادارۂ علوم اسلامیہ و اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیرِ اہتمام ایک روزہ سیمینار میں کینیڈا سے تشریف ل...
05/12/2025

✨فکرِ اقبال کی نئی اُمنگ! ✨
​ادارۂ علوم اسلامیہ و اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیرِ اہتمام ایک روزہ سیمینار میں کینیڈا سے تشریف لائے ہوئے بین الاقوامی ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر سید تقی عابدی نے نوجوانوں کے لیے علامہ اقبال کے پیغام کی اہمیت پر پر مغز گفتگو کی۔
​سیمینار کا موضوع:
" اقبال کا پیغام اور آج کا نوجوان "

،آج بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ادارہ علومِ اسلامیہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر سید تقی عا...
02/12/2025

،آج بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ادارہ علومِ اسلامیہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر سید تقی عابدی اور عرفان بٹ صاحب جو کہ یوتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی (YES) کے پریزیڈنٹ ہیں انھوں نے شرکت کی اور اس تقریب کا موضوع تھا
"نوجوانانِ حال اور اقبال کے افکار"
چونکہ یہ تقریب یومِ اقبال کی مناسبت سے تھی تو اقبال ہی کی زبان میں بیان ہوگی۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی
کہ تو گفتار، وہ کردار ، تو ثابت ، وہ سیارہ
Today's generation is all talk , no action.
پرانی نسل جس کے ذمے اس نسل کی تربیت ہے اس کا یہ شکوہ ہے کہ
ہم تو مائل بہ کرم ہیں،کوئی سائل ہی نہیں
راہ دکھلائیں کسے؟ رہروِ منزل ہی نہیں
ان کیلیے یہی کہنا ہے کہ
نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
اور نوجوانوں کو بس یہی ایک پیغام ہے کہ
کبھی اے نوجواں مسلم ! تدبر بھی کیا تو نے ؟
وہ کیا گردوں تھا تو جس کا ہے اک ٹوٹا ہوا تارا
تجھے اس قوم نے پالا ہے آغوشِ محبت میں
کچل ڈالا تھا جس نے پاؤں میں تاجِ سرِ دارا
پہلے اپنا ماضی یاد کر ، پھر حال پر توجہ دے اور مستقبل تعمیر کر
اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے
سرِّ آدم ہے ، ضمیرِ کن فکاں ہے زندگی !

کریئر ڈیویلپمنٹ سینٹر بی زیڈ یو کی جانب سے "ریزیومے رائٹنگ اور کرٹیکل تھنکنگ اسکلز" پر سیمینار کا انعقادکریئر ڈیویلپمنٹ ...
30/10/2025

کریئر ڈیویلپمنٹ سینٹر بی زیڈ یو کی جانب سے "ریزیومے رائٹنگ اور کرٹیکل تھنکنگ اسکلز" پر سیمینار کا انعقاد

کریئر ڈیویلپمنٹ سینٹر، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیرِ اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز میں ریزیومے رائٹنگ اور کرٹیکل تھنکنگ اسکلز کے موضوع پر ایک معلوماتی سیمینار 28 اکتوبر 2025 کو صبح 10:00 بجے منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ ڈائریکٹر کریئر ڈیویلپمنٹ سینٹر ڈاکٹر فرخ بشیر نے سیمینار کا آغاز کیا اور کریئر ڈیویلپمنٹ سینٹر کے مقاصد اور خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ریزیومے رائٹنگ کے موضوع پر بطور ماہرِ وسیلہ (Resource Person) لیکچر دیا اور طلباء کو پیشہ ورانہ انداز میں سی وی اور ریزیومے تیار کرنے کے جدید طریقے سکھائے۔

بعد ازاں، ڈاکٹر ریحان اقبال، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ تاریخ، بی زیڈ یو، نے کرٹیکل تھنکنگ اسکلز پر نہایت مفید اور جامع پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے تنقیدی سوچ، تجزیاتی مہارتوں، اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت کو تعلیمی و پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔

پروگرام کا اختتام ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال کے اظہارِ تشکر پر ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرخ بشیر نے ڈاکٹر راضیہ شبانہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسلامیات کے شعبہ کی جانب سے اس پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ سیمینار طلباء کے لیے نہایت مفید ثابت ہوا اور ان کی پیشہ ورانہ اور فکری مہارتوں کو نکھارنے میں مددگار رہا۔

آیتِ مبارکہ کے مطابق ایک انسان کی جان بچانے والا انسانیت کا بچانے والا ہے۔ زندگی کے سفر میں غیر متوقع موڑ آتے رہتے ہیں ک...
30/10/2025

آیتِ مبارکہ کے مطابق ایک انسان کی جان بچانے والا انسانیت کا بچانے والا ہے۔ زندگی کے سفر میں غیر متوقع موڑ آتے رہتے ہیں کبھی بھی، کہیں بھی، کسی پر بھی۔ انہی غیر متوقع موڑوں میں سے ایک دل کا دورہ (Cardiac Arrest) ہے۔ جس میں گزشتہ چند دہائیوں سے اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ زیادہ تر اموات بذاتِ خود اس مرض کی وجہ سے نہیں بلکہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث ہوتی ہیں جس کی وجہ طبی تکانیک سے ناواقفیت ہے۔ اسی لاعلمی کے خاتمے کو ATC Team کا صحت بچاؤ مہینے کے حوالے سے ادارہ علومِ اسلامیہ، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان میں آنا ہوا۔ سب سے اہم طبی تکنیک CPR طلباء و طالبات کے ہمراہ اساتذہ کو بھی سکھائی گئی۔
جسے لوگ کہتے ہیں زندگی، وہ تو حادثوں کا ہجوم ہے
یہ تو کہیـے کہ میرا ہی کام تھا کہ میں درمیاں سے گزر گیا
اگر آپ اس شعر کی عملی تصویر بننا چاہتے ہیں تو CRP سیکھیں اور اگر سیکھ چکے ہیں تو فراموش مت کیجیے گا۔ رہے نام اللہ کا!

30/10/2025
خون زندگی کی ڈور ہے ۔ عام طور پر زندگی کی یہ ڈور لوگوں کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے یعنی ان کے جسم بحکمِ ربّی خون بناتے ہیں ...
28/10/2025

خون زندگی کی ڈور ہے ۔ عام طور پر زندگی کی یہ ڈور لوگوں کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے یعنی ان کے جسم بحکمِ ربّی خون بناتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے ہاتھ میں ان کی زندگی کی ضامن یہ ڈور نہیں ہوتی ، ان کے جسم خود خون نہیں بنا پاتے ۔ تھیلیسیمیا کے شکار ایسے لوگوں کی سانسیں برقرار رکھنے کو کچھ دردمند افراد اور ادارے خون کا انتظام کرنے میں مسلسل کوشاں ہوتے ہیں ۔ اسی سلسلے میں آج بہاوالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان کے ادارہ علومِ اسلامیہ میں انڈس ہاسپٹل کے سٹاف کا آنا ہوا تاکہ ریجنل بلڈ سینٹر کیلیے خون کے عطیات جمع کیے جا سکیں ۔ بحمدللہ "کرو مہربانی تم اہلِ زمیں پر خدا مہرباں ہوگا عرشِ بریں پر " کے اصول کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمارے ادارے کے طلباء نے خون کا عطیہ دیا جو دراصل کسی روح کیلیے حیاتِ مزید کی نوید ہے ۔ خون دینے کے جسمانی فوائد کے علاوہ ایک فائدہ یہ ہے کہ ہسپتال سے سرٹیفیکیٹ حاصل ہونے کی وجہ سے اگر آپ کو یا آپ کے قریبی عزیزوں کو خون کی ضرورت ہوگی تو فراہم کر دیا جائے گا ۔ تو جنابِ من ! آپ کی رگوں میں دوڑتا خون آپ کا اپنا ہے ، اس پر رب العالمین کا شکر ادا کیجیے ۔ رہے نام اللہ کا

ادارہ شعبہ علوم اسلامیہ بہاؤالدین زکریا  یونیورسٹی، ملتانالحمدللہادارہ شعبہ علوم اسلامیہ نے ہمیشہ حق اور مظلوم کا ساتھ د...
10/10/2025

ادارہ شعبہ علوم اسلامیہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان
الحمدللہ
ادارہ شعبہ علوم اسلامیہ نے ہمیشہ حق اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے
اسی سلسلے میں سینیٹر مشتاق کی گرفتاری کے وقت ادارے کے سیمینار ہال میں گلوبل صمود فلوٹیلا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے سیمینار ہوا
جو "پاک فلسطین فارم" کی کولیبریشن کے ساتھ ہوا
بچوں کو فلسطین کی تاریخ کے بارے میں آگاہی دی گئی اور انہیں بھی اس چیز کا احساس دلایا گیا کہ ہم مسلمان ایک ہیں اگر ایک مسلمان کو تکلیف دی جائے تو پوری امت مسلمہ کو تکلیف پہنچتی ہے

ادارہ علومِ اسلامیہ بی زیڈ یو، ملتان کے طلباء کی طرف سے اساتذہ کرام کیلیے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک تقریب کے ذریع...
09/10/2025

ادارہ علومِ اسلامیہ بی زیڈ یو، ملتان کے طلباء کی طرف سے اساتذہ کرام کیلیے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک تقریب کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کرنے کی ہماری حقیر سی کوشش بفضل اللہ بار آور ثابت ہوئی. اگرچہ ان کے ہم پر احسانات کے مقابلے ہمارا یہ نذرانہِ عقیدت بہت چھوٹا ہے لیکن ان کی فطرتِ سلیمہ اور خلوص کی وجہ سے ہماری یہ حقیر سی کوشش بھی ان کے چہروں پر جگمگاہٹ، لبوں پر مسکراہٹ اور دلوں میں بشاشت کا باعث بنی. واصف علی واصف کا قول ہے: "ہم کسی کی دعا کی تاثیر ہیں، ہماری دعائیں کسی اور زمانے کو اثر دیں گی". اساتذہ نے ہمیں دعائیں دی اور یہی ہماری زندگی کا سرمایہ ہے. اہمیت صرف اچھا پڑھانے کی نہیں ہوتی، درحقیقت اہمیت اس خلوص، اس جذبے کی ہوتی ہے جس کے تحت ہماری اس وقت تربیت کی جاتی ہے جب ضرورت ہوتی ہے. ان کی ہم پر محنت کا بدلہ چکانا ممکن تو نہیں البتہ بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہوں نے ہمیں جو سکھایا ہے اس پر عمل کریں اور آگے پھیلائیں. اب چونکہ بات اساتذہ کی ہورہی ہے تو معلم الاخلاق نبیِ مکرم ص کے تذکرے کے بغیر ادھوری ہوگی. تو عزیزانِ مَن یہی طریقہ سید المعلمین ص کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ہے یعنی عمل اور درس. آخرش بخیر، تحریر میں شاعری نہ ہو تو یتیم
:سی محسوس ہوتی ہے اس لیے
یہ تیرے قرب کا اعجاز ہے ورنہ پہلے "
" طاق اتنے کہاں جینے کے ہنر میں ہم تھے

*دو روزہ ورکشاپ بعنوان: اسلام اور بین الاقوامی قانون انسانیت*📜 *تاثرات:-*الحمدللہ ادارہ علوم اسلامیہ بہاؤالدین زکریا یون...
17/05/2025

*دو روزہ ورکشاپ بعنوان: اسلام اور بین الاقوامی قانون انسانیت*

📜 *تاثرات:-*
الحمدللہ ادارہ علوم اسلامیہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی پاکستان (ICRC) کے تحت ہونے والی "دو روزہ ورکشاپ بعنوان اسلام اور بین الاقوامی قانون انسانیت" آج بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوئی۔ یقینا یہ علمی ورکشاپ اپنی مثال آپ تھی۔ ہمیں اس ورکشاپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اس ورکشاپ میں بنیادی طور پر ICRC کی خدمات اور جنگی حالات ( چاہے وہ جنگ شروع ہونے سے پہلے کے یا جنگ کے دوران یا بعد سے متعلق ہوں) کا اسلامی فقہ اور بین الاقوامی قانون کی روشنی میں جائزہ لیا گیا۔
اس خوبصورت گلدستے کو سجانے میں اہم کردار
ڈاکٹر فریدہ یوسف صاحبہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ادارہ علوم اسلامیہ ۔بی زیڈ یونیورسٹی نے ادا کیا
جنہوں نے *پروفیسر مشتاق احمد صاحب* اور *پروفیسر ضیاء اللہ رحمانی صاحب* سے ہمیں متعارف کروایا۔اور ان سے استفادے کو موقع فراہم کیا۔
اس خوبصورت تربیتی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ڈاکٹر فریدہ یوسف صاحبہ نے پروگرام کے مقاصد سے اگاہ کیا۔اور پروفیسر الطاف لنگڑیال صاحب نے ریسورس پرسنز کے تعاون اور تدریس کے لیے بہت شکریہ ادا کیا۔ اور اس کے بعد پروفیسر ضیاءاللہ رحمانی صاحب نے ورکشاپ کے شیڈول سے آگاہ کرتے ہوئے چند اہم ہدایات دیں۔
اس ورکشاپ میں پروفیسر مشتاق احمد صاحب نے آداب القتال کے قانون ، بین الاقوامی قانون انسانیت کے چند اہم معاہدات ، آداب القتال کے چار اہم قواعد اور جنگی قیدیوں کے حقوق وغیرہ سے متعلق اسلامی فقہ اور بین الاقوامی قانون کی روشنی میں آگاہ کیا۔ پروفیسر مشتاق احمد صاحب نے اس دو روزہ ورکشاپ میں آسان فہم اور مدللانہ انداز میں ہمیں بہت کچھ سیکھایا اور ہمارے علم میں اضافے کا باعث بنے ، پروفیسر صاحب سے متعلق کہنا چاہوں گا کہ:-
✨ *علم و حکمت کا علم بردار ہے تو*
✨ *قافلہء فکر کا سالار ہے تو*
✨ *اس زمانے میں جہالت کے خلاف*
✨ *ہر گھڑی بر سرِ پیکار ہے تو*
اس کے بعد اس پروگرام کے دوسرے مربی و منتظم اور اس خوبصورت گلدستے کے روح رواں پروفیسر ضیاء اللہ رحمانی صاحب نے نہایت مشفقانہ انداز میں ICRC اور IHL جیسی تنظیمات کے تعارف اور ان کے مقاصد کو اجاگر کیا۔پروفیسر ضیاء اللہ رحمانی صاحب نے اس قدر نرم اور مشفقانہ انداز میں اہم معلومات دیں کہ:-
✨ *اپنے استادوں کو پایا ہم نے مشفق مہربان*
✨ *حق نےبخشے ہیں انھیں اوصاف میر کارواں*
اس ورکشاپ میں روایتی پروگرام کی طرح صرف لیکچرز دینے پر اکتفا کرنے کی بجائے شرکاء کو سوالات و جوابات کے ذریعے اور علمی مشقوں کے ذریعے بیدار رکھا گیا ، المختصر یہ ورکشاپ ہر لحاظ سے ہمارے لیے بہت مفید ثابت ہوئی۔
آخر میں ، میں اپنے مربیین و منتظمین کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمارے لیے آرام دہ ماحول میں اس قدر علمی ورکشاپ کا انعقاد کیا اور ہمیں اس میں شرکت کا موقع فراہم کیا:-
✨ *تم نے سنوارا گل کو شگوفوں کو خار کو*
✨ *تم نے حیات بخشی ہے فصلِ بہار کو*
اس مختصر سی دو روزہ ورکشاپ میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ میں ایک بار پھر اپنے مربیین و منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ رب ذو الجلال ان کے علم و عمل میں اضافہ فرمائے اور ان کی اس کاوش کو بارگاہ اقدس میں قبول و منظور فرمائے۔آمین🤲🏻
✨ *آہ ملتے ہی پھر جدائی کی*
✨ *واہ کیا خوب آشنائ کی*
ے
از قلم: حبیب الرحمن
طالب علم: ایم فل علوم اسلامیہ
بہاؤالدین زکرین یونیورسٹی ملتان

Address

Multan
59300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Studies Department Student BZU Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Islamic Studies Department Student BZU Multan:

Share