Wali's College, Muridke

Wali's College, Muridke Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Wali's College, Muridke, Community College, Sultan Park, Street # 2, Muridke.

29/03/2023

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے ، ایسوسی ایٹ ڈگری کے لئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ کی تاریخ 19 اپریل تک بڑھا دی ہے۔
JOIN OUR BA CLASSES
WALI'S COLLEGE MURIDKE

13/03/2023

پنجاب یونیورسٹی نے 20 مارچ 2023 تک سنگل فیس کے ساتھ بی اے بی ایس سی کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کر دی ہے ۔ اور سنگل فیس کے ساتھ داخلہ بھیجنے کی آخری تاریخ 30 مارچ ہے ۔

سچ بولنے کی سائینسی  دوا ۔ سوڈیم تھیوپینٹل؟بی بی سی سے منقول فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں سوڈیم تھیوپینٹل کو اکثر ایک ایسی...
08/02/2023

سچ بولنے کی سائینسی دوا ۔ سوڈیم تھیوپینٹل؟
بی بی سی سے منقول

فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں سوڈیم تھیوپینٹل کو اکثر ایک ایسی دوا کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جس کی خوراک پلا کر قیدیوں سے صحیح معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

سائنس کے نامہ نگار مائیکل موزلی نے ایک ذاتی سائنسی تجربے کے بعد کہا ہے کہ سچ بولنے پر مجبور کرنے کی کوئی قابل اعتماد دوا ابھی نہیں بنائی جا سکی ہے۔

ہماری روزہ مرہ زندگی میں جھوٹ اور سچ میں امتیاز کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

جھوٹے کا پتہ لگانے کے بارے میں کئی روایات ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جھوٹ بولتے وقت جھوٹا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے سے گریز کرے گا، اپنے پاؤں ہلائے گا یا پھر اپنی ناک کھجائے گا۔ اس کے باوجود ہم اکثر جھوٹ بولتے ہیں اور ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کب ہم سے جان بوجھ کر دیدہ دانستہ جھوٹ بولا جا رہا ہے۔

بے شمار تجزیوں کے بعد یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پشیہ وار لوگ جیسا کہ پولیس کے تفتیشی افسران جھوٹوں کا پتہ لگانے میں کسی عام شخص سے بہتر نہیں ہوتے۔ لہذا یہ بات کسی طور پر بھی حیران کن نہیں ہے کہ سائنسدان ایک عرصے سے اس بات کی کوشش میں ہیں کہ کوئی ایسی دوا ایجاد کی جائے جس سے انسان سے سچ اگلوایا جا سکے۔

اس طرح کی دواؤں میں سب سے پرانی اور مقبول دوا سوڈیم تھیوپینٹل ہے۔ گو کہ یہ سنہ انیس سو تیس میں بنائی گئی تھی لیکن یہ آج بھی بہت سی جگہوں اور صورتوں میں استعمال کی جاتی ہے اور چند ملکوں میں اسے پولیس اور فوج کے تفتیشی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں۔

میرے لیے یہ کافی حیران کن بات تھی لیکن میں اس بارے میں شک میں بھی مبتلا تھا کہ سوڈیم تھیو پیٹل جسے بنیادی طور پر ایک بے ہوشی طاری کرنے والی یا درد سے نجات کی دوا کے طور پر بنایا گیا تھا لوگوں سے سچ اگلوانے میں مدد گار ہو سکتی ہے۔ اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ ادویات کی تاریخ کے بارے میں اپنی سیریز کے دوران اس دوا کا بھی تجربہ کروں
سوڈیم تھیوپیٹل دواوں کے ’برابیٹیوریٹس‘ گروپ سے تعلق رکھتی ہے جس کو انیس پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں لوگ پرسکون نیند کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اب اسے اس مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا ہے کیونکہ لوگ اس کے عادی ہو جاتے ہیں اور یہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ مارلن منرو باربیٹوریٹس کی دوا زیادہ مقدار میں لینے سے ہی ہلاک ہوئی تھیں۔

میں نے سوڈیم تھیوپیٹل کی ایک ہلکی خوارک لینے کا فیصلہ کیا اور اس دوران ’اینس تھیسیا‘ کے ایک ماہر ڈاکٹر اہم اعضاء کی نگرانی کرتے رہے۔ باربیٹوریٹس آپ کے اعصابی نظام کو سست کر دیتی ہے اور ذہن کے ایک حصے سے پیغامات کی دوسرے حصوں تک ترسیل کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔

آپ کے سوچنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے حتی کہ آپ پر غنودگی طاری ہو جاتی ہے۔ تھیو پینٹل سے یہ عمل بہت تیزی سے ہوتا ہے۔

مشاہدے سے معلوم ہوا اس کے دوا کے اثر میں جب انسانی نیم غنودگی کی حالت میں ہوتا ہے وہ بولنے لگاتا ہے اور جب دوا کا اثر ختم ہوتا ہے تو اس کو یاد نہیں رہتا ہے کہ وہ نیم غنودگی کی حالت میں کیا کہتا رہا ہے۔

اس بنا پر فیصلہ کیا گیا کہ اس دوا کو سچ اگلوانے کی دوا کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ ایک واقعی کارگر دوا ہے؟

یہ سوچ کے کہ میں سائنس کے نامہ نگار مائیکل موزلی کے بجائے میں ایک سرجن ڈاکٹر مائیکل موزلی ہوں۔ ہم نے بڑی ہلکی خوراک سے شروع کیا۔ فوری طور پر میں سر چکرانے لگا اور نشہ کی کیفت طاری ہو گئی۔ لیکن کیا اس وجہ سے میں سچ بولنے پر مجبور ہوا؟

انگریزی کی ایک مشہور کہاوت ہے کہ وائن میں سچ ہوتا ہے۔ الکحل یا شراب میں بھی اس طرح کا اثر ہوتا ہے۔ شراب بھی ذہن کے ان حصوں پر اثر انداز ہوتی ہے جہاں سے ہم اپنی سوچ اور فکر کو کنٹرول کرتے ہیں۔ یہ ہمارے تحفظات ختم کر دیتی ہے اور سوچنے سمجھنے کے عمل کو بھی سست کر دیتی ہے جس سے واضح طور پر سوچنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایک رومی تاریخ دان کےمطابق جرمن قبائل شراب پی کر اپنی کونسل کے اجلاس کیا کرتے تھے کیونکہ ان کے خیال میں نشے کی حالت میں جھوٹ بولنا مشکل ہو جاتا ہے
یک مفروضہ ہے کہ سوڈیم تھیوپیٹل اس طرح ہی اثر انداز ہوتی ہے۔ جھوٹ بولنا سچ بولنے سے زیادہ مشکل اور پیچیدہ عمل ہے اور اگر آپ اپنے ذہن کے ’ہائر کورٹیکل‘ نظام کو سست کر دیں گے تو آپ کے سچ بولنے کا امکان بڑھ جائے گا اس لیے کہ سچ بولنا آسان ہوتا ہے۔

میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ میں جھوٹ بولنے یا سچ کو چھپانے میں کس حد تک کامیاب رہا لیکن مجھے یہ معلوم ہو گیا کہ میں اس کے باوجود جھوٹ بول سکتا ہوں۔

’میں امراض قلب کا ۔۔۔ہا ہا ہا۔۔۔ امراض قلب کا سرجن ہوں دنیا کا مشہور سرجن ۔۔میں چلایا جب ڈاکٹر لیچ نے مجھے سے غنودگی کے عالم میرے پیشے کے بارے میں سوال کیا۔

انھوں نے پوچھا کہ میں نے آخری آپریش کس کا کیا تھا۔ میں نے جواب گھڑا کہ یہ ایک بائی پاس کا آپریشن تھا۔

’یہ ایک شاندار آپریشن تھا۔‘

یہ کوئی بہت متاثر کن کارکردگی نہیں تھی لیکن میں اپنی بنائی ہوئی کہانی پر قائم رہا۔ لیکن دوا بڑھانے کی صورت میں کیا ہوا۔

اس موقع میں مجھے کچھ گھبراہٹ محسوس ہوئی۔ خطرہ اس بات کا تھا کہ میں کہیں وہ سب کچھ نہ کہہ دوں جو دنیا سننا چاہتی ہے۔ اپنے جھوٹ بولنے کی صلاحیت پر بھروسہ کرتے ہوئے میں نے ڈاکٹر لیچ سے کہا کہ خوراک میں اضافہ کریں۔

مجھے ذرا زیادہ مقدار میں دوا دی گئی۔ اس مرتبہ میں زیادہ متین ہو گیا۔ لیکن اس کے بعد کیا ہوا وہ واقعی حیران کن تھا۔

ڈاکٹر لیچ نے مجھ سے میرے نام اور پیشے کے بارے میں دریافت کیا۔ اس مرتبہ کوئی شرم یا ہچکچاہٹ نہیں تھی۔

’میں ٹی وی پیش کار ہوں۔ اصل میں ایکزیکیٹو پروڈیوسر اور پیش کار اصل میں ان تینوں کا ملا جلا کردار۔‘

لہذا دل کے آپریشن کرنے کا آپ کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ انھوں نے بڑے پیار سے سوال کیا۔ ’نہیں کوئی نہیں‘ میں نے جواب دیا۔

میرے خیال میں میرے سچ بولنے کی وجہ یہ تھی کہ اس مرتبہ مجھے جھوٹ بولنا کا خیال ہی نہیں آیا۔

تو کیا یہ دوا کارگر ہے؟ اس تجربے اور ماہرین سےبات چیت کے بعد میں اسی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس دوا کے زیر اثر آپ ایسی حالت میں ہوتے ہیں کہ جو کچھ آپ کے تفتیش کار جو سننا چاہتے ہیں آپ وہی کہنے پر آمادہ ہوتے ہوتے ہیں نہ کہ سچ۔

لہذا سچ یہی ہے کہ ایسی کوئی قابل اعتماد دوا نہیں ہے جو سچ اگلوا سکے۔ اور اگر ایسی کوئی دوا بنا بھی لی گئی ہے تو کوئی بتانے کو تیار نہیں ہے۔

27/01/2023
27/01/2023

General knowledge

Qn1: wolrd's 2nd largest muslim country by population is ?
Ans: Pakistan
Qn2: Zabur was revealed on?
Ans: Hazrat Daood (A.S)
Qn3: Shah jo risalo is famous book of?
Ans: Shah Abdul latif
Qn4: highest range of kirthar is?
Ans: Zardak
Qn5: capital of uzbekistan?
Ans: Taskent
Qn6: What is Fiqah?
Ans: The science of islamic law
Qn7:The accerleration caused by Gravity?
Ans: 32ft
Qn8: Imam Bukhari was born in?
Ans: 194 A.H
Qn9: The world's largest producer of uranium is?
Ans: Canada
Qn10: Headquarter of international Court of Justice (ICJ)?
Ans: The Hague(Netherland)
Qn11: LCD stand for?
Ans: liquid crystal display
Qn12: Federal Minister of education?
Ans:Rana Tanveer Hussain
Qn13: Old name of Netherland?
Ans: Holland
Qn14: Heart of pakistan?
Ans: punjab
Qn15: when WAPDA eastablised?
Ans: 12feb 1958
Qn16: Blood is cleaned by?
Ans: liver
Qn17: Who is champion of football?
Ans: Germany
Qn18: Who refused to take noble prize?
Ans: Jean paul sartre
Qn19: Age of holy prohet at fujjar?
Ans: 15year
Qn20: months in year of 31 days of?
Ans: 7
Qn21: Atique is tittle of?
Ans: Hazrat Abu Bakar(R.A)
Qn22: Circumference of earth?
Ans: 40075km
Qn23: The number of bones in human body?
Ans: 206
Qn24: Ch: Rahmat Ali wss born in?
Ans: 1897
Qn25: Death of Queen victoria?
Ans: 1901
Qn26:The highest award of USA millatry?
Ans: Medal of honour
Qn27: capital of South Africa?
Ans: Pretoria
Qn28: city of conference?
Ans: Geneva
Qn29: Current chairman of HEC?
Ans: Dr javed laghari
Qn30: Siam is old name of?
Ans: Thailand
Qn31: ECO stand for?
Ans: Economic cooperation organization
Qn32: Real name of bukhari?
Ans: Abu Abdullah muhamed bin ismail
Qn33: old name of attock?
Ans: Cambellpur
Qn34: when fatima jinnah joined Muslim League?
Ans: 1939
Qn35: sofia is capital of?
Ans: Bulgaria
Qn36: Who founded Bagdad?
Ans: Al mansur
Qn37: Meaning of Rab?
Ans: Sustainer
Qn38: India Quit movement?
Ans: 1942
Qn39: 50%30?
Ans: 15
Qn40: Buddism founded in?
Ans: 525 B.C
Qn41: lenght of suez canal?
Ans: 160km
Qn42: which pak province has no dessert?
Qn43: KpK
Qn44: oldest forest of pak?
Ans: Junpur
Qn45: frist state to join pakistan?
Ans: Bahawalpur 1954
Qn46: peary cane was first C in C of?
Ans: pak Air force
Qn47:The kargil incident happend in?
Ans: 1999
Qn48:Capital of Gilgitbaltistan?
Ans: Baltistan
Qn49: In which year britsh east india company occupied in punjab?
Ans:1849
Qn50:The longest river of pakistan?
Ans: sindh river
........
Qn1: East india company established in?
Ans: 1600
Qn2: Petra is news agency of?
Ans: jordan
Qn3: pisa tower is in?
Ans: italy
Qn4: Author of *A breif history of time*?
Ans: stephen hawking
Qn5: Easy jet is airline of?
Ans: U.K
Qn6: Rooullah is tittle of?
Ans: Hazrat Essa A.S
Qn7: The world oldest written language is?
Ans: Chines
Qn8: 2nd battle of panipat?
Ans: 1556
Qn9: Capital of ireland?
Ans: Dublin
Qn10: largest continent asia with countries?
Ans: 48
Qn11: old name of srilanka?
Ans: ceylon
Qn12: ABM stand for?
Ans: Anti ballistic missilies
Qn13: city of angels?
Ans: Bangkok
Qn14: C.M of bolochistan?
Ans: Jam kamal khan
Qn15: Hittler party name was?
Ans: N**i
Qn16: land of thousand island?
Ans: maleysia
Qn17: LAN stand for?
Ans: local area network
Qn18: Muslim women confined with sheets?
Ans: 5
Qn19: Israel was title of?
Ans: Hazrat yaqub(A.S)
Qn20: Arab league headquarter in?
Ans: Cairo (Egpt)
Qn21: capital of Angola?
Ans: luanda
Qn22: Badminton was introduced by?
Ans: Britsh Army officer(in india)
Qn23: Tomb of Bullay shah is in?
Ans: kasur
Qn24: islamabad is on mountain hills?
Ans: margalla hills
Qn25: 10%30?
Ans: 3
Qn26:Death of maulana shibli nomani?
Ans:1914
Qn27: Digital computer was invented by?
Ans: howard aiken
Qn28: in which mosque almost 70prohets are burried?
Ans: masjd-e- Iqsa
Qn29: South pole was discover by?
Ans: Amundson 1919
Qn30: city of seven hills?
Ans: Rome
Qn31: frist pakistan film name was?
Ans: Teri yad
Qn32: The britsh parliament is?
Ans: Bi-cameral
Qn33: The largest forest of pakistan?
Ans: changa manga
Qn34: magic pencil book is written by?
Ans: malala yousif zai
Qn35: pakistan Frist chairman of senate was?
Ans: Habibullah khan
Qn36: length of india & pak border line?
Ans: 1610
Qn37: total riverflows in pakistan?
Ans: 24
Qn38: kala bagh dam on?
Ans: indus river
Qn39: capital of saotome?
Ans: saotome
Qn40: The surah name on metal?
Ans: Hadeed
Qn41: largest water fall of the world?
Ans: Angel falls
Qn42: river darling flow in?
Ans: Austrlia
Qn43: Which is largest Bay of world?
Ans: Hudson
Qn44: lowest point?
Ans: Dea sea
Qn45: when sir sayed ahmed became judge?
Ans1846
Qn46: Autor of book *freinds not master*?
Ans: Ayub khan
Qn47: The supreme court of pak is comprised of?
Ans: 17judges
Qn48: According to 1973 the head of cabinet?
Ans: P.M
Qn49: Pak join SEATO?
Ans: sep 1954
Qn50: fatima jinnah died in?
Ans: 1967
........
Qn1: oldest anthem of world is of?
Ans: japan
Qn2: which continent has no dessert?
Ans: Europe
Qn3: Anatolia is News agency of?
Ans: Turkey
Qn4: which one family got noble prize's ?
Ans: Curie
Qn5: capital of uganda?
Ans: kampala
Qn6: Olympic is port of?
Ans: Greece
Qn7: Frist hajj ameer was?
Ans: Abu Bakar R.A
Qn8: Tashkent decleration in ?
Ans: 10jan 1966
Qn9: zakat meaning?
Ans: to purify
Qn10: Old name of Bin Qasim port?
Ans: pipri
Qn11: largest animal of world?
Ans: Blue whale 100ft
Qn12: indian council act?
Ans: 1909
Qn13: Current C.M of KpK?
Ans: Mahmood khan
Qn14: FPSC stand for?
Ans: federal public service comission
Qn15: city of peace?
Ans: Baghdad
Qn16:Headquarter of islamic development bank (IDB)?
Ans: jeddah
Qn16: capital of Barbados?
Ans: Bridgetown
Qn17: Basha dam on?
Ans: Indus
Qn18: The study of Science of population is known as?
Ans: Demography
Qn19: major crop of pak is?
Ans: wheat
Qn20: 60% of 90 is ?
Ans: 54
Qn21: Delta plain start from?
Ans: Thatta
Qn22: The word most used in Quran is?
Ans: Alf
Qn23: The founder of JUI?
Ans: moulana shabir ahmed usmani
Qn24: pakistan first lady fighter pilot ?
Ans: Ayesha farooque
Qn25: Tarbela dam constructed in?
Ans: 1976
Qn26: Brone is alloy of?
Ans: Copper & Tin
Qn27: SHO stand for?
Ans: Station House officer
Qn28: First pakistani cricker captain?
Ans: Hafeez karadar
Qn29: Al-Azhar university is located in?
Ans: Egpt
Qn30: BSS is news agency ?
Ans: Bangladesh
Qn31: Naples is seaport of country?
Ans: Italy
Qn32: Country with shortest coastline?
Ans: Manaco
Qn33: The kargil incident happend in?
Ans: 1999
Qn34: The biggest airbase of Pakistan is located in?
Ans: sargoda
Qn35: Abul bashr title of?
Ans: Hazrat Nuh A.S
Qn36: longest glacier of wolrd is?
Ans : cambert (Antarctica)
Qn37: city of seven hills?
Ans: Rome
Qn38: china was estblished in ?
Ans: 1oct 1949
Qn39: length of cricket bat?
Ans: 38inches
Qn40: Table tennis is national game of?
Ans : China
Qn41: biggest fort of pak?
Ans: Rani kot(jamshoro)
Qn42: least word used in Quran?
Ans: Zaa
Qn43: frist time M.Ghaznavi attack on
India?
Ans: 1000
Qn44: Emergency of pakistan book is written by?
Ans: Ch: Rehmat Ali
Qn45: length of pakistan coastline?
Ans: 1046km
Qn46: Indian Quit movement?
Ans: 1942
Qn47: Laat and Uzaa are known as?
Ans: Idol
Qn48: Length of LoC?
Ans: 740km
Qn49: capital of Qatar?
Ans: Doha
Qn50: furz in wazu?
Ans: 4.......
Qn1: Most develop continent is?
Ans: Europe
Qn2: Alexendor is seaport of?
Ans: Egpt
Qn3: capital of Behrain?
Ans: Al- manama
Qn4: personlity of 20th century is?
Ans: Albert enstien
Qn5: saifullah is tittle of?
Ans: khalid bin waleed
Qn6: Cos¤=?
Ans: B/H
Qn7: lake saiful malik is in province?
Ans: Kpk
Qn8: frist book of pushto?
Ans: pata khazana
Qn9: oldest river of pak?
Ans: warsak (1960)
Qn10: governor of punjab?
Ans: muhammad sarwar
Qn11: pakistan is seperated from tajikistan by?
Ans: wakhan
Qn12: Range of HaftI missile?
Ans: 80km
Qn13: Author of Akbar nama?
Ans: Abul Fazal
Qn14: 2nd largest surah?
Ans: Al- imran
Qn15: Fiance minister ?
Ans Ishaq Dar
Qn16: maximum hadees narrated by?
Ans: abu hurrairah
Qn17: WAPDA stand for?
Ans: water and power development Authority
Qn18: Old name of Iran?
Ans: persia
Qn19: Albattor is?
Ans: Sea bird
Qn20: jamrud fort is located in?
Ans: peshawar
Qn21: Khanpur dam on?
Ans: haro river
Qn22: wheel is the symbol of?
Ans: progress
Qn23: Admiral of navel staff?
Ans: Amjad khan niazi
Qn24: capital of maleysia?
Ans: kuala lampur
Qn25: World health organization members?
Ans: 194
Qn26: Abu Ayub Ansari is burried in?
Ans: Istabul
Qn27: Who was founder of lodhi empire?
Ans: Behlol lodhi
Qn28: Anjuman himayat islam was formed on?
Ans: 24thDec 1880
Qn29: Diamond is composed of?
Ans: Carbon
Qn30: Son of Allama Iqbal?
Ans: 2
Qn31: There are countries having Nuclear power?
Ans: 9
Qn32: founder of jihad movement?
Ans: syed ahmed shaheed
Qn33: shah Waliullah died in?
Ans: 1762
Qn34: pakistan steel mill located in?
Ans: karachi
Qn35: The supreme commander of armed Forces is?
Ans: President
Qn36: karachi to Quetta road is called?
Ans: N25
Qn37: kharan desert is located in?
Ans: bolochistan
Qn38: Length of Baltroo galcier is?
Ans: 63km
Qn39: city of leader's?
Ans: larkana
Qn40: sharab was prohibated in?
Ans: 6hjiri
Qn41: sost is dry port of?
Ans: Gilgit biltistan
Qn42: for what muslim bagh is famous?
Ans: chromite
Qn43: city of saints?
Ans: multan
Qn44: killer mountain?
Ans: Nanga parabt (8126m)
Qn45: Gudu barrage was construted in?
Ans: 1965
Qn46: length of khyber pass?
Ans: 56km
Qn47: Manora is island of?
Ans: Pakistan
Qn48: Man keeps frist step on moon in?
Ans: 1969
Qn49: capital of Finland?
Ans: Helsinki
Qn50: Roohullah is the title of?6
Ans: Hazrat Isa A.S

Copied.......

اگر آپ آج بھی وہی پڑھا رہے ہو جو پانچ سال پہلے پڑھا رہے تھے تو یا تو وہ میدانِ کار مر چکا ہے یا آپ!!!نوم چومسکی
24/01/2023

اگر آپ آج بھی وہی پڑھا رہے ہو جو پانچ سال پہلے پڑھا رہے تھے تو یا تو وہ میدانِ کار مر چکا ہے یا آپ!!!

نوم چومسکی

18/01/2023

الحدیث
اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرانا، والدین کو ستانا، کسی جان کو قتل کرنا اور جھوٹی گواہی دینا کبیرہ گناہ ہیں۔ بخاری 2653

سینے میں درد ہوا۔ مولانا محترم کو ہسپتال لے جایا گیا۔ اینجو گرافی ہوئی۔ پھر اینجو پلاسٹی ہوئی۔ شریانوں میں سٹنٹ ڈالا گیا...
18/01/2023

سینے میں درد ہوا۔ مولانا محترم کو ہسپتال لے جایا گیا۔ اینجو گرافی ہوئی۔ پھر اینجو پلاسٹی ہوئی۔ شریانوں میں سٹنٹ ڈالا گیا۔ الحمدللہ ! علاج کارگر رہا۔ شفا اُس ذاتِ پاک نے دی جس کے قبضۂ قدرت میں صحت ہے۔ مگر اس شفاء کے لیے وسیلہ کون بنے؟ وہ ماہر امراضِ قلب ! جس نے پانچ برس لگا کر ایم بی بی ایس کیا۔ پھر مزید پانچ چھہ برس لگا کر دل کے امراض میں تخصص کیا۔ کئی تربیتی مراحل سے گزرا۔ وہ کارڈیک ٹیکنیشن !جنہوں نے سارے پروسیجر کی نگرانی(مانیٹرنگ) کی۔ وہ ریڈیو گرافر!جس نے آپریشن کے دوران مسلسل ایکس رے کی مشینیں چلائیں اور فلورو سکوپی کا انچارج رہا۔ وہ نرسیں(کم از کم تین) جو اس سارے عمل کے دوران مدد کے لیے موجود رہیں۔ مسلسل مدد کرتی رہیں۔ پھر اس کے بعد بحالی کا عمل شروع ہوتا ہے۔ ریکوری ٹیم کی ضرورت پڑتی ہے۔ چاق و چوبند، مستعد، چوبیس گھنٹے چوکنی نرسیں اشد ضروری ہیں۔ آپریشن کے بعد، فالو اپ آپریشن سے زیادہ نہیں تو کم نازک بھی نہیں۔ مولانا ایک سیلیبرٹی ہیں، چہار دانگِ عالم میں معروف! لاکھوں کے محبوب! ان کے علاج کی خبر فوراً پھیل گئی۔ ورنہ یہ ماہر امراض قلب، یہ نرسیں، یہ کارڈیک ٹیکنیشن، یہ فلوروسکوپی کا ماہر، یہ ریڈیوگرافر، ریکوری ٹیم کے یہ افراد ہر روز کتنوں ہی کی اینجوگرافی اور اینجو پلاسٹی کرتے ہیں۔ ہر روز کتنوں ہی کی جانیں بچاتے ہیں اور اس فرمانِ الٰہی پر عمل کر رہے ہیں کہ ’’جس نے زندگی بخشی ایک انسان کو تو گویا اس نے زندہ کیا سب انسانوں کو…‘‘ تو گویا ڈاکٹری کا علم حاصل کرنا، کارڈیک ٹیکنیشن، ریڈیو گرافر بننا، نرس کے طور پر کام کرنا، پھر سٹنٹ بنانے کے لیے انجینئرنگ کا علم حاصل کرنا، بھی نیکی کا کام ہے اور بے حد لازم بھی! اب اگر یہ سب چارچار مہینے کے لیے کسی مقدس مشن پر چلے جائیں تو مریضوں کا کیا بنے؟ کتنے ہی مریض مر جائیں ! یہ دلیل کہ اور بھی تو بہت سے ڈاکٹر، نرسیں، ریڈیو گرافر وغیرہ ہوں گے تو اِس ملک میں آبادی کے لحاظ سے تو عام ڈاکٹر بھی کم ہیں چہ جائیکہ ماہرینِ امراضِ قلب ! پاکستان میں ہر ہزار افراد کے لیے 3.37، جرمنی میں 3.4، آسٹریا میں 3.5اور چیکوسلواکیہ میں جو کم ترقی یافتہ ہے، ہر ہزار افراد کے لیے 3.5ڈاکٹرز میسر ہیں۔ ’’جس نے ایک انسان کو زندگی بخشی تو گویا اس نے سب انسانوں کو زندہ کیا‘‘ تو کیا ہم اس حکم الٰہی پر عمل پیرا ہیں؟ کس کو معلوم نہیں کہ ہمارے چھوٹے شہروں، قصبوں، قریوں، بستیوں میں لاکھوں کروڑوں انسان اذیت ناک جان لیوا امراض میں مبتلا ہیں۔ دلوں میں خون پہنچانے والی شریانیں بند ہو رہی ہیں۔ گردے کام کرنا چھوڑ رہے ہیں، پھیپھڑوں کی بیماریاں عام ہیں۔ سانس لینا دوبھر ہے۔ گرنے والے اور حادثوں میں مجروح ہونے والے زخموں سے سسک رہے ہیں۔ پیپ پڑ رہی ہے۔ دماغ کے امراض عام ہیں۔ نیورو فزیشن شہروں میں بھی خال خال ہیں۔ قصبوں قریوں کا کیا ذکر! کتنے ہی بصارت سے محروم ہو رہے ہیں۔ آپریشن کرنے والے کلینک اور ڈاکٹر ان کی رسائی سے باہر ہیں۔ کان ناک اور گلے کے امراض پھیلتے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر کم ہیں، جو ہیں، مہنگے ہیں۔ تو پھر کیا اس امر کی بھی تبلیغ ضروری نہیں کہ ڈاکٹر بنو۔ ٹیکنیشن بنو۔ ریڈیو گرافر بنو۔ بچیاں نرسیں بنیں۔ کچھ انجینئرنگ کا علم حاصل کریں تا کہ سٹنٹ بنائیں۔ ایسے سٹنٹ بنائیں جو عام لوگوں کے لیے مہنگے نہ ہوں۔ تو کیا ہم اس ضمن میں تبلیغ کا فرض سرانجام دے رہے ہیں؟ اگر ہم کالجوں، یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو یہ تاثر دیں کہ یہاں تمہارا وقت ضائع ہو رہا ہے۔ نکلو! دین کا کام کرو،اگر ہم آئے دن یہ مثال پیش کریں کہ ہم تو ڈاکٹر کی تعلیم چھوڑ کر اس طرف لگ گئے تو کیا ہم ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کی طرف بڑھیں گے یا ایک ایسی سوسائٹی کی حوصلہ افزائی کریں گے جس میں مبلغ تو ہوں مگر معالج نہ ہوں؟ کیا ہم اس بات کی بھی تبلیغ کر رہے ہیں کہ غریبوں کے لیے فری ہسپتال بنواؤ، ایسے مراکز بنائو جن میں مستحقین کے لیے مفت ادویات میسر ہوں۔ گائوں گائوں جا کر ہیلتھ کیمپ لگائو۔ کیا یہ ممکن نہیں کہ جب تشکیل ہو اور تبلیغ کرنے والی جماعت ایک بستی میں پہنچے تو اس جماعت میں ایک ڈاکٹر بھی ہو۔ اس جماعت کے پاس چند دوائیں بھی ہوں۔ صبح سے لے کر ظہر تک ڈاکٹر بستی کے نادار لوگوں کا معائنہ کرے۔ انہیں ادویات فراہم کی جائیں۔ تب انہیں یہ کہا جائے کہ ظہر یا عصر یا مغرب کی نماز مسجد میں آکر پڑھیں۔ کچھ بات چیت ہو گی؟ کیا اس صورت میں لوگوں کی زیادہ تعداد تبلیغ کے مشن کی طرف راغب نہیں ہو گی؟ کیا یہ نیکی کا کام نہیں۔ یہ دلیل کہ یہ کام دوسرے لوگ کر رہے ہیں، واقعاتی طور پر غلط ہے۔ کہیں کہیں، کم کم، ہو رہا ہے۔ بالکل برائے نام! جتنی وسعت تبلیغ کے گروہوں کو حاصل ہے، اگر اس وسعت میں یہ کام بھی سما جائے تو کیا امر بالمعروف، نہی عن المنکر کے ساتھ ساتھ مَنْ اَحْیَاہَا فَکَاَنَّما اَحْیَا النَّاسَ جَمِیعا، کے حکم پر بھی عمل نہیں ہو گا؟ 2001ء میں یہ کالم نگار ایک ایسے وفاقی محکمے کا سربراہ بنا جس کی کل افرادی قوت ملک بھر میں چودہ پندرہ ہزار کے لگ بھگ تھی۔ جس شہر میں سب سے زیادہ دفاتر تھے، وہاں چار پانچ ہزار ملازمین(عورتیں اور مرد دونوں) تعینات تھے چونکہ اس محکمے نے حساس اداروں کی ضروریات پورا کرنا تھیں، اس لیے اس کے ملازمین کو آرام پہنچانے کے لیے ریاست نے اس کے اندر ہی، اس شہر میں ایک ڈسپنسری بنائی۔ جہاں دو ڈاکٹر تعینات کیے۔ ایک مرد ڈاکٹر، ایک لیڈی ڈاکٹر، مرد ڈاکٹر نیک محنت کے لیے سال کا بیشتر حصہ تبلیغ پر صرف کرتا۔ چند دن، وہ بھی برائے نام، ڈسپنسری میں ہوتا۔ اس اثنا میں لیڈی ڈاکٹر ریٹائر ہو گئی۔ پھر پتہ نہیں، ڈاکٹر صاحب نے کیا کرشمہ دکھایا کہ سالہا سال کوئی ڈاکٹر تعینات نہ ہوا۔ اس فقیر نے بطور سربراہ چارج لیا تو ڈاکٹر صاحب کو وہاں غالباً سولہ برس ہو چکے تھے۔ ملازمین خاص طور پر ان کے کنبے سخت پریشان تھے کہ طبی امداد بالکل نہیں پہنچ رہی تھی۔ بولتا اس لیے کوئی نہیں تھا کہ ڈاکٹر صاحب ’’نیکی‘‘ کے کام کے لیے وقف تھے۔ اعتراض کیا جاتا تو ’’گناہ‘‘ سر چڑھتا۔ فقیر نے چارج لینے کے کچھ عرصہ بعد ڈاکٹر صاحب سے ملاقات کی اور عرض گزاری کی کہ ڈسپنسری اس لیے بنی تھی کہ ہر وقت ڈاکٹر میسر ہوتا کہ ملازمین دلجمعی کے ساتھ حساس اداروں کا مالیاتی نظام چلا سکیں۔ مگر آپ تو موجود ہی نہیں ہوتے۔ انہوں نے فرمایا میں اپنا مشن نہیں چھوڑ سکتا۔ اس پر تجویز پیش کی کہ آپ کو کہیں اور بھجوا دیا جائے اور یہاں کوئی ’’کم نیک‘‘ ڈاکٹر آئے تاکہ علاج معالجہ کر سکے۔ ڈاکٹر صاحب کا فقرہ آج بھی سماعت پر نقش ہے۔ سربراہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکارتے ہوئے کہا ’’کوشش کر دیکھیں! مجھے کوئی نہیں نکال سکتا!‘‘ حاضری کے رجسٹر کا معائنہ کیا تو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ’’محنت‘‘ سے واپس آ کر اکثر و بیشتر اپنی حاضریاں بھی خود ہی لگا لیتے۔ فقیر نے ان کے تبادلے کے لیے سلسلہ جنبانی کی تو ہر قدم پر رکاوٹ کھڑی نظر آئی۔ پھر بلند ترین سطح پر کوشش کی۔ تب جا کر تین چار ماہ کے بعد یہ کام ممکن ہو سکا۔ جب ڈاکٹر صاحب کو احساس ہوا کہ تبادلہ تو ہونے لگا ہے، تو جیسے بھونچال آ گیا۔ دور و نزدیک سے، شرق و غرب سے، اوپر نیچے سے سفارشوں اور دباؤ کے پہاڑ اٹھنے لگے۔ جتنے دوست اس نیک کام سے منسلک تھے، سب نے لعن طعن کی۔ جب بتایا جاتا کہ مریض بے یار و مددگار ہیں تو کوئی جواب نہ ملتا۔ خدا خدا کر کے سولہ برس کے بعد وہ کہیں اور گئے۔ ان کی جگہ ساڑھے چھہ فٹ طویل ڈاکٹر افتخار آئے۔ انہوں نے آتے ہی سب سے پہلے ایک لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کرائی۔ پھر لیبارٹری کے لیے آلات منگوائے۔ ادویات کی رسد بڑھائی۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ ڈاکٹر صاحب اور ان کی معاون لیڈی ڈاکٹر ہر روز صبح سے شام تک موجود رہتیں۔ ملازمین نے سُکھہ کا سانس لیا۔ ان کے کنبوں کو راحت میسر آئی۔ آج یہ ڈسپنسری، عملی طور پر چھوٹا سا ہسپتال ہے ! خلقِ خدا فیض یاب ہو رہی ہے۔ ایک سنہری اصول یہ بھی ہے کہ لڑکیاں تعلیم نہ حاصل کریں۔ ڈاکٹر بنیں نہ نرسیں۔ پھر جب اپنے گھر کی عورتیں بیمار ہوں تو علاج مرد ڈاکٹر نہ کریں، لیڈی ڈاکٹر ہی کرے !
کھنچیں میرؔتجھ ہی سے یہ خواریاں

" نہ بھائی ہماری تو قُدرت نہیں"

تحریر :محمد اظہار الحق (2019)
Muhammad Izhar Ul Haq

میٹا ورس اور ویب تھری کیا بلا ہے؟ what is metaverse and web 3.02009 میں ہالی وو ڈ کی ایک فلم ریلیز ہوئی جس کا نام تھا Su...
17/01/2023

میٹا ورس اور ویب تھری کیا بلا ہے؟

what is metaverse and web 3.0

2009 میں ہالی وو ڈ کی ایک فلم ریلیز ہوئی جس کا نام تھا Surrogates. اس فلم میں یہ دکھایا گیا کہ ہر شخص بوڑھا جوان گھر میں ایک خاص قسم کی الیکٹرک کمپیوٹرائزڈ کرسی پر خاص قسم کی عینکیں لگائے بیٹھا ہے اور وہاں سے وہ اپنے Surrogate کو کنٹرول کر رہا ہے اسی طرح سب لوگ اپنے اپنے گھروں میں ایسے ہی کمپیوٹر کرسی پر عینکیں لگائے لیٹے ہوئے ہیں اور ان کے Surrogate جو دراصل انہی کی شکل کے روبوٹس ہیں جو باہر معاشرے میں مارکیٹس میں پھر رہے ہیں جن کو وہ مکمل طور پر اپنے دماغ سے کنٹرول کر رہے ہیں اور اگر ان میں سے کسی دو کی لڑائی ہوجاتی ہے تو مرنے والا ایک روبوٹ ہی ہوتا ہے اصلی انسان تو گھر کمپیوٹر کرسی پر لیٹا ہوا ہے جو بعد میں نیا روبوٹ لے کر اسے دوبارہ اپنی کمپیوٹر کرسی کے ساتھ آن لائن کنیکٹ کرکے معاشرے میں چھوڑ دیتا ہے۔ فلم کا موضوع یہ ہے کہ اس طرح سب لوگ گھروں میں محفوظ ہیں اور باہر صرف ان کے روبوٹ پھرتے ہیں۔
اب میٹا ورس اور ویب تھری کیا ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگوں نے پہلی بار انٹرنیٹ کا استعمال شروع کیا تو اس وقت ڈائیل اپ مو ڈیم تھا انٹرنیٹ انتہائی سست تھا اور اس سے بہت ہی محدود کام لیا جاتا تھا۔ ویب سائیٹس HTML کو ڈنگ زبان میں بنتی تھیں زیادہ تر انفارمشین صرف پڑھنے کے قابل یعنی read only تھی۔ آن لائن بزنس انتہائی محدود تھا اور اشتہار بازی کے لئیے صرف ویب سائیٹ پہ Banners کا استعمال ہوتا تھا ای میل کی Functionality صرف لفظ بھیجنے تک محدود تھی MSN اور Yahoo اس کئ مثال ہیں، انٹرنیٹ کے اس پہلے دور کو web 1 کا نام دیا گیا۔ اس کے بعد web 2 کا دور شروع ہوا جس میں نہ صرف انفارمیشن کو پڑھا جاسکتا بلکہ لکھا بھئ جاسکتا تھا Read / Write. فیس بک، یوٹیوب، ٹویٹر ، گوگل موبائل ایپس وٹس ایپ وغیرہ اس کی مثال ہیں۔ جن میں جاوا، جاوا سکرپٹ، پی ایچ پی لینگوئج وغیرہ کا استعمال قابل عمل آیا،اشتہار بازئ کے لئیے باقاعدہ Presentation اور ویڈیو استعمال ہوا۔ ای کامرس انتہائی آسان ہوگیا ۔ امازون ای-بے سب ویب 2.0 کی دین ہیں جہاں رنگ برنگی ضرورت کی چیزیں دیکھ کر اپنے Debit /Credit کار ڈ سے خرید سکتے ہیں پاکستان میں DrazPk اس کی ایک مثال ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائیٹس کئ ایجاد اس کے زریعے لوگوں کا آپس میں کنیکٹ ہونا۔ Zoom اور Skype کے زریعے وی ڈیو کانفرنسز آن لائن ٹیکسٹ آ ڈیو ، وی ڈیو بلاگز کے ذریعے تعلیم کا پھیلائو۔ سوشل ویب سائیٹوں اور ایپس کے تعلیمی و سیاسی گروپ وغیرہ سب Web 2.0 کی ہی ایجاد ہیں۔ لیکن اگر کبھی آپ نے سوچا ہو کہ آپ پاکستان میں ہیں اور امریکہ میں بیٹھے دوست سے وی ڈیو بات کر رہے ہیں اور کاش ایسا ہوجائے کہ دونوں بالکل ایک دوسرے کے آمنے سامنے آجائیں اور باقاعدہ ایک روم کے اندر یا کسی دوکان وغیرہ پہ کھڑے ہوکر بات کر سکیں۔ بظاہر تو یہ ناممکن سی بات لگتی ہے لیکن اس کو ممکن بنانے کے لئیے آیا ہے انٹرنیٹ کا دور Web 3
اب ویب تھری میں کیا ہوگا؟
انٹرنیٹ کے انتہائی Advanced دور کا آغاز ہونے والا ہے اور اگلے پانچ دس سالوں میں انٹرنیٹ کا استعمال انتہائی تیز اور مختلف ہوگا۔ فرض کریں عید کا دن ہے اور آپ پانچ رشتہ دار یا دوست پانچ مختلف شہروں سے کنیکٹ ہیں۔ ابھی ایک جگہ اکٹھے تو نہیں ہوسکتے لیکن انٹرنیٹ نے یہ سہولت آسان کردی کہ سب ایک خاص قسم کی عینک Vr Glasses لگائیں اور اپنی مرضی کا شہر، عمارت وغیرہ منتخب کریں اور کمپیوٹر کی دنیا کے اندر چلے جائیں جہاں آپ سب کا ایک ہم شکل (Avater) کھڑا ہے۔ اب سب بالکل ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں ہاتھ پائوں ہلا رہے ہیں اور بالکل ایک بیٹھک جیسی کیفیت ہے جو اس سے پہلے ویب 2 میں ممکن نہ تھی جو صرف وی ڈیو کال تک محدود تھی۔ اب جس عمارت کے اندر آپ کھڑے ہیں وہ آپ کی اپنی بھی ہوسکتی ہے اور آپ کرائے پر بھی لے سکتے ہیں۔ جی ہاں! ویب تھری میں لوگوں کے پاس ڈیجیٹل جائیداد ہوگی جو وہ سیل کریں گے یا رینٹ پہ لگائیں گے۔ اسی لئیے مارک زکربرگ نے جیسے ہی میٹا ورس کا اعلان کیا اس کے ساتھ ڈیجیٹل سازو سامان بنانے والے کرپٹو پراجیکٹس Mana , Sandbox, Enjine coin وغیرہ سب کے سٹاک اوپر چلے گئے۔ اس وقت جو کچھ بھی انٹرنیٹ میں استعمال ہوتا ہے۔ لکھائی ، تصاویر ، میوزک ، وی ڈیو، گیمز سب میٹا ورس اور ویب تھری کی زینت بننے والے ہیں۔
شاید آپ نے ان دنوں Nft کا نام سنا ہو! nft دراصل ڈیجیٹل آرٹ کا نام ہے۔ یعنی تصویروں کی ایک کولیکشن جسے لوگ ڈیجیٹل پراپرٹی گھر بلڈنگ وغیرہ لے کر اس کی دیواروں پہ لگاسکیں گے۔ جیسا کہ پہلے زکر کیا کہ آپ اپنے دوستوں سے مختلف شہروں سے ایک جگہ مل رہے ہیں لیکن یہ سب کچھ کمپیوٹر دنیا میں ڈیجیٹل سمارٹ عینکوں کے زریعے ہورہا ہے۔ صرف یہی نہیں میوزک بھی بطور Nft فروخت ہوگا۔ سنگر حضرات اپنے اپنے گیتوں کو nft کے طور پر اس کمپیوٹر دنیا میں یا تو مکمل طور پر کسی ایک شخص کو مہنگے داموں فروخت کردیں گے یا کرائے پر لگائیں گے۔ اب مثال کے طور پر عید کی چاند رات ہے اور مختلف شہروں کے دوست ایک مکان میں اکٹھے ہوئے ہیں اور ہنی سنگھ کے گیت اس ڈیجیٹل گھر میں لگانا چاہتے ہیں تو وہ اس کے گیت کے Nft کرائے پر یا اصل قیمت دے کر خریدیں گے یا اپنی پہلے سے خریدئ گئی میوزک nft البم سے ایک ہی آواز یا ہاتھ کے اشارے کئ کمانڈ سے لگا سکیں گے اس سے کاپی رائیٹ کا مسئلہ تو بالکل حل ہوجائے گا۔
گیموں کا رخ بھی بدلنے والا ہے ۔ GTA گیم کا تو تقریباً سب کو ہی پتہ ہوگا، گیمیں مکمل طور پر آن لائین ہوجائیں گی بلکہ آپ عینکیں پہن کر یا اپنا ہم شکل (AVATER) بطور گیم پلئیر استعمال کرسکیں گے گرافکس اس قدر جاذب نظر ہونگی کہ آپ اس دنیا سے باہر نہ نکلنا چاہئیں گے جیسے ایک خواب دیکھ رہے ہوں۔ صرف یہی نہیں گیمز کے اندر استعمال ہونے والی چیزیں بھی کرائے پر مل سکیں گی جن کے مالک دنیا کے مختلف کونوں پر بیٹھے ہونگے۔ مثلاً آنے والے دنوں میں GTA گیم کچھ اس طرح ہوگی کہ آپ اپنا ہمشکل جو آپ نے پیسے کر خریدا ہے۔ وہ کار چلا رہا ہے لیکن کار آپ نے کرائے پر لے رکھی ہے جس کا مالک شاید راجھستان بیٹھا ہو اسی طرح گیم کے اندر ہئیر شاپ یا ڈریس شاپ بھی ہوں گی جن کے مالک مختلف لوگ ہونگے اور آپ کو نئے ڈریس یا ہئیر کٹ کے پیسے دینے پڑیں گے۔ ایسی گیموں کی ایک تازہ مثال Axie Infinity گیم ہے جسکی مارکیٹ ویلئیو اس وقت نو بلئین ڈالر تجاوز کر چکی ہے اور اس گیم کے اندر مختلف پراپرٹی کو جن لوگوں نے شروع کے دنوں میں چند سو ڈالر میں خریدا، ان کی ویلیو اب ملین ڈالرز سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ مجھے تو لگتا ہے فطری ورلڈ کی نسبت Virtual ورلڈ میں پیسہ کمانا بہت زیادہ آسان ہوجائے گا۔
اس ویب تھری انٹرنیٹ کی دنیا میں استعمال ہونے والا پیسہ کرپٹو کوئین ہے۔ بٹ کوئین کا جیسے آپ نے نام سنا ہوگا۔ بٹ کوئین دراصل ڈیجیٹل کوئن ہے جس میں آپ پیسے ڈالتے ہیں اور وہ آپ کے پیسے کی ویلئیو کو سٹور کرلیتا ہے۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ساتھ اس کی ویلیو میں کمی بیشی آتی رہتی ہے لیکن چونکہ پہلےانفرادی لوگوں نے اسے خریدا پھر اداروں نے پھر بزنس اداروں نے اس کے بعد اب بات ملکوں پر آگئی ہے جو بٹ کوئین خرید رہے ہیں اس لئیے سال ہا سال اسکی ویلیو بڑھ رہی ہے اور اس کا مستقبل محفوظ ہے۔
اسی طرح ویب تھری میں بننے والی ایپس Blockchain کا استعمال کریں گی۔ etherum کا اگر آپ نے نام پڑھا ہو کہیں یہ ایک بلاک چین ہے۔ بلاک چین کے اندر مختلف ٹوکن بنائے جاتے ہیں جو بطور Payment System استعمال ہوتے ہیں۔ جیسا کہ ویب 2 میں ایمازون ، آئی ٹیون، گوگل پلے وغیرہ کے کار ڈ سٹوروں سے یا آنلائین ملتے ہیں جو اصل میں تو پیسے نہیں لیکن آپ نے جتنے پیسوں کا وہ کار ڈ لیا ہے اتنی ڈیجیٹل ویلیو اس کار ڈ میں محفوظ ہوجاتی ہے۔ کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے ٹوکن میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔فرق یہ ہے کہ کرپٹو میں سیکنڈوں میں ایک خرید و فروخت ہوجاتی ہے اور یہی ویب تھری کے معیار پر پورا اترتی ہے اور اسی کا استعمال آگے ہونے والا ہے۔
آنے والے ویب تھری دور میں بزنس میٹینگز گھروں سے ایک ڈیجیٹل کمپیوٹر آفس میں ہونگی جہاں سب ممبران کی ایک ایک کاپی (avater) موجود ہوگی۔ بیشک اس سے پٹرول کے مہنگا ہونے کا شور ختم ہوجائے گا 😀. زیادہ تر کام گھروں میں ہی ڈیجیٹلی ہوجائیں گے۔ اس کے بعد ایک مسئلہ یہ بھی تھا کہ آپ کا ڈیٹا جس کمپنی ویب سائیٹ کو آپ استعمال کرتے ان کے سرور پر پڑا رہتا ہے۔ مثلاً فیس بک پر آپ کی تمام تصوایر ان کے کمپیوٹر پر ہیں اور کل کو کمپنئ چاہے تو آپ کا اکائونٹ اور ڈیٹا ڈیلیٹ کردے اس طرح آپ کی تو خوبصورت تصاویر اور ان سے جڑی یادیں گئیں۔ ایسے ڈیٹا سسٹم کو Centralized Data کہتے ہیں۔ مطلب سب کا ڈیٹا ایک ہی سینٹر پر۔ ویب 2 اس کی مثال ہے لیکن ویب تھری میں ڈیٹا Decentralized ہوگا۔ یعنی کسی ایک کمپنی کے کمپیوٹر پر نہیں پڑا ہوگا بلکہ یا تو آپ کے اپنے کمپیوٹر میں ہوگا یا پھر آپ کی پسندیدہ کمپنی کے کمپیوٹر میں جس کو کوئی اختیار نہ ہوگا کہ آپ کے ڈیٹا کو چھیڑ سکے ۔
آسان لفظوں میں ویب2.0 2D دور تھا جبکہ ویب 3.0 3D دور ہے۔ یہ تمام تر کرپٹو 3D ایپس اور Decentralized چیزیں ویب تھری کی شروعات ہیں جبکہ میٹا ورس اس کی شاخ ہے جس میں آپ دستانے اور عینکیں پہن کر کمپیوٹر کی دنیا میں داخل ہوجاتے ہیں جہاں آپ اپنے دور دراز دوستوں سے آمنے سامنے کھڑے ہوکر باتیں کریں 3D گیند اچھالیں یا دوڑ لگائیں سب ممکن ہوگا۔ ویب تھری میں تعلیم بالکل بدل جائےگی بچوں کو نظام شمسی سمجھانے کے لئیے عینکیں پہنا کر کمپیوٹر خلاہ میں لے جایا جائے گا جہاں وہ بالکل ایک حیران کن خواب کی طرح سب اپنی آنکھوں کے سامنےدیکھ سکیں گے۔ یہ ڈیجیٹل سمارٹ عینکیں تو بس شروعات ہے ہوسکتا ہے آنے والے دنوں میں سمارٹ کنٹیکٹ لینز متعارف کرائے جائیں جنہیں پہنتے ہی آپ ویب 3 اور میٹا ورس میں پہنچ جائیں گے۔ غرض انٹرنیٹ کا ایک نیا سورج طلوع ہونے والا ہے اور ہمیں اس کی دھوپ سے اپنے فائدے حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ جیسے اب انٹرنیٹ کے کچھ نقصانات بھی ہیں وہ ویب تھری میں بھی موجود ہونگے لیکن دعا ہے کہ یہ نیا دورانسانی فلاح کے لیے ایک بہترین پیغام لے کر آئے۔
میٹاورس کو سمجھنے کے لئیے یہ ویڈیو ملاحظہ کریں
https://youtu.be/rtLTZUaMSDQ
تحریر: عظیم لطیف۔

Address

Sultan Park, Street # 2
Muridke
39000

Opening Hours

Monday 14:40 - 19:00
Tuesday 14:40 - 19:00
Wednesday 14:40 - 19:00
Thursday 14:40 - 19:00
Friday 14:40 - 19:00
Saturday 02:40 - 19:00

Telephone

+923004500025

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wali's College, Muridke posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share