Jamia Taleemat e Islamia Kundal Shahi

Jamia Taleemat e Islamia Kundal Shahi بانی مہتمم غلام نبی قریشی (مرحوم)

06/07/2025
الحمدللہ ادارہ ھذا نے اپنی سابقہ  روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 2025 میں بھی بہترین رزلٹ دیا۔   اس شاندار کامیابی پر جملہ س...
21/04/2025

الحمدللہ
ادارہ ھذا نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 2025 میں بھی بہترین رزلٹ دیا۔
اس شاندار کامیابی پر جملہ سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں
اللہ پاک ادارے کو اسی طرح پھلتا پھولتا رکھیں۔🌴
Tanzeem-ul-Madaris pakistan

دینی و عصری علوم کا حسین امتزاججامعہ تعلیماتِ اسلامیہ کنڈل شاہی للبنات (رجسٹرڈ)اس پُرفتن اور نازک دور میں۔۔۔!جہاں فتنوں ...
20/04/2025

دینی و عصری علوم کا حسین امتزاج

جامعہ تعلیماتِ اسلامیہ کنڈل شاہی للبنات (رجسٹرڈ)

اس پُرفتن اور نازک دور میں۔۔۔!

جہاں فتنوں کی آندھیاں تعلیم و تربیت کے چراغ بجھانے کے درپے ہیں.
جب ایک ماں کی ممتا اور ایک باپ کی امیدیں محفوظ تعلیمی اداروں کی تلاش میں سرگرداں ہیں!
ایسے وقت میں جامعہ تعلیماتِ اسلامیہ کنڈل شاہی للبنات کا وجود اہلیانِ نیلم کے لیے کسی ربانی نعمت اور رحمت سے کم نہیں۔

یہ ادارہ نہ صرف علم کا سرچشمہ ہے، بلکہ کردار سازی کی ایسی نرسری ہے
جہاں ہر طالبہ کے دل میں ایمان، حیاء، علم اور اخلاص کی خوشبو بسائی جاتی ہے۔

تمام تعریفیں اس ذات کے لئے۔۔۔۔
جس نے ہمیں علم و حکمت کی روشنی عطا کی، اور ہمارے لیے تعلیم و تربیت کے دروازے کھول دیے۔
اسی کے فضل و کرم سے جامعہ تعلیماتِ اسلامیہ کنڈل شاہی للبنات، اپنے چودھویں تعلیمی سال میں علم و کردار کے ایک نئے سفر پر روانہ ہے۔

یہ ادارہ اُس خواب کی تعبیر ہے جو محنت، دعا اور اخلاص کے دھاگوں سے بُنا گیا۔
جہاں معصوم کلیاں دینی شعور اور عصری آگہی کے نور سے اپنے مستقبل کو روشن کر رہی ہیں۔

اس ادارے میں محدود نشستوں پر پرایمری اور مڈل پاس طالبات کے لیے داخلے جاری ہیں

---

ہمارے امتیازات:-

• علم و عمل کے مجرب اور باصلاحیت اساتذہ کی زیرِ نگرانی معیاری تعلیم

• اخلاق و کردار کی آبیاری پر بھرپور توجہ، تاکہ علم کے ساتھ ساتھ روح بھی نکھرے

• ہفتہ وار و ماہانہ بزمِ ادب کے ذریعے تخلیقی صلاحیتوں کی شگفتگی

• مکمل تحفظ کے لیے جدید CCTV کیمروں سے مربوط نگرانی

• آرام دہ قیام، متوازن اور عمدہ طعام کی فراہمی

• عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ووکیشنل ٹریننگ کا اعلیٰ انتظام

اللہ کے فضل و کرم سے ۔۔۔!

یہ ادارہ اُس عظیم شخصیت کا لگایا ہوا پودا ہے،
جو صوفی باصفا، مردِ خدا، محسنِ ملت، یادگارِ اسلاف،
حضرت علامہ مولانا غلام نبی قریشی رحمۃ اللہ علیہ کی صورت میں ہمیں عطا ہوا۔
جن کی آنکھوں کے خواب، دل کی دعائیں اور اخلاص بھری محنت، آج بھی اس چمن کو مہکاتی ہیں۔

ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو نسلِ نو کے لیے ہدایت، علم، عمل اور کردار کا مرکز بنائے،
اور اس چراغ کو تا قیامت روشن رکھے۔ آمین

---

رابطہ نمبرز برائے معلومات و داخلہ:

03556484382 | 03558155241 | 03556593633

---

منجانب:-

انتظامیہ جامعہ تعلیماتِ اسلامیہ کنڈل شاہی

زکوٰۃ صدقات اور عطیات کیلئے اسلام کے قلعے دینی مدارس کو ترجیح دیں جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا
12/03/2025

زکوٰۃ صدقات اور عطیات کیلئے
اسلام کے قلعے دینی مدارس کو ترجیح دیں
جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا

السلام علیکم و رحمۃ اللہ امید ہے خیریت سے ہوں گے اور دین مبین کی سر بلندی کے لئے مصروف عمل ہوں گے ۔محترم ! جامعہ تعلیمات...
08/03/2025

السلام علیکم و رحمۃ اللہ
امید ہے خیریت سے ہوں گے اور دین مبین کی سر بلندی کے لئے مصروف عمل ہوں گے ۔
محترم ! جامعہ تعلیمات اسلامیہ کنڈل شاہی وادی نیلم گزشتہ کئ سالوں سے درس نظامی عامہ اول تا عالمہ دوم (ایم اے سلامیات ) تجویذ القرات ۔کورس تنظم المدارس بورڈ لاہور میٹرک ، ایف اے میرپور بورڈ بہترین رزلٹ کے ساتھ دینی و عصری تعلیم کے ساتھ قیام و طعام کا اہتمام کر رہا ہے اس ادارے کے اخرجات مخیر حضرات کے تعاون سے پورے ہوتے ہیں ۔
وادی نیلم کے وسائل اور مسائل سے آپ بخوبی واقف ہیں یہ ادارہ کافی مشکلات کا سامنا کررہا ہے آپ سے گزارش ہے کہ ماہ رمضان میں صدقہ ،زکواة اور فطرانہ کی صورت میں ہمارے ساتھ اقامتی 150طالبات کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے میں تعاون فرمائیں ۔امید ہے اس کار خیر میں آپ خود بھی اور دوست احباب کو بھی ضرور حصہ ڈالوئیں گے ۔۔ اللہ تعالی ہمارا حامی و ناصر ہو ۔ اٰمین
والسلام ۔۔۔۔
انتظامہ جامعہ تعلیمات اسلامیہ کنڈل شاہی ضلع نیلم آزاد کشمیر ۔۔

الحمد للہ ادارہ جامعہ تعلیمات اسلامیہ میں سالانہ امتحان2025 مکمل ہوا۔آج درس نظامی ( عالمہ کورس)طالبات کا آخری پیپر تھا ا...
22/02/2025

الحمد للہ ادارہ جامعہ تعلیمات اسلامیہ میں سالانہ امتحان2025 مکمل ہوا۔
آج درس نظامی ( عالمہ کورس)طالبات کا آخری پیپر تھا
اس سال 128سے زائد طالبات درس نظامی کا امتحان تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بورڈ کے تحت دیا۔۔
ان شاء اللہ نئے تعلیمی سال کا آغاز 05 اپریل سے ہوگا۔۔

17/08/2024

ادارہ ھذا کی تمام طالبات اور سٹاف کو ایف اے کا% 100 رزلٹ دینے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
منجائب
انتظامیہ ادارہ جامعہ تعلیمات اسلامیہ کنڈل شاہی 🌴

13/07/2024

الحمداللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ادارہ ھذا نےتنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے شاندار رزلٹ کے بعد میرپور بورڈ میٹرک کا بہترین رزلٹ دینے پر تمام طالبات وسٹاف کو بہت بہت مبارک ہو
ایڈمن 🌴

الحمدللہ ادارہ ھذا نے اپنی سابقہ  روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بہترین رزلٹ دیا اس شاندار کامیابی پر جملہ سٹاف کو مبارکباد ...
27/04/2024

الحمدللہ
ادارہ ھذا نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بہترین رزلٹ دیا اس شاندار کامیابی پر جملہ سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں اللہ پاک اس ادارے کو اسی طرح پھلتا پھولتا رکھیں۔🌴
Tanzeem-ul-Madaris pakistan

Address

Muzaffarabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Taleemat e Islamia Kundal Shahi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Jamia Taleemat e Islamia Kundal Shahi:

Share