گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد آزادکشمیر

  • Home
  • Pakistan
  • Muzaffarabad
  • گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد آزادکشمیر

گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد آزادکشمیر آزادکشمیر کے اس قدیم و تاریخی تعلیمی ادارہ میں انٹرمیڈیٹ، AD اور نو شعبہ جات میں BS کروایا جا رہا ہے

22/01/2025
Today, the BS Orientation Program is being held at the Govt. Boys Postgraduate College Muzaffarabad! We warmly welcome o...
21/10/2024

Today, the BS Orientation Program is being held at the Govt. Boys Postgraduate College Muzaffarabad! We warmly welcome our new students and wish them a bright future ahead. The program aims to introduce students to the semester system, academic environment, and traditions of the institute. A fresh start towards the realization of new dreams!

Excited to have you onboard! Wãjíď Nazir Choudhary, Farraq Ahmed Farraq, Tahir Qayyum, Mudasar Lone, Rafi Udin, Qasam Al...
16/03/2024

Excited to have you onboard! Wãjíď Nazir Choudhary, Farraq Ahmed Farraq, Tahir Qayyum, Mudasar Lone, Rafi Udin, Qasam Ali, Faiz Abbasi, Kh Saddam Dar, Muhammad Ilyas, Mohsin Farooq, Ahsan Aman, Waheed Kasmiry Kasmiry, Arslan Zakir, Khawaja Rashid Mehmood

ازقلم،فہد شفیق،سابق متعلم،بی ایس (فزکس)گڑھی یہ الوداع کی ہے، بچھڑنا لازمی ٹھہرا۔۔۔۔دسمبر 2019 کے پہلے ہفتے بی ایس کی کلا...
18/12/2023

ازقلم،
فہد شفیق،
سابق متعلم،
بی ایس (فزکس)
گڑھی یہ الوداع کی ہے، بچھڑنا لازمی ٹھہرا۔۔۔۔
دسمبر 2019 کے پہلے ہفتے بی ایس کی کلاسز کا آغاز ہوا اور اکتوبر 2023 کے آخری ہفتے گرینڈ وائیوے کے ساتھ یہ کلاسز اختتام کو پہنچی ۔ تقریباً چار سال کا طویل عرصہ اچانک ہی گزر گیا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ کلاس کے باقی طلبہ سے واقفیت بنتی گئی ۔ ان سالوں میں چیزوں کو سیکھنے کے لیے اساتذہ کرام کے قریب رہنے کی کوشش کی ۔
وائیوا دینے کے بعد جب ہم گھروں کو پلٹنے لگے تو کئی خیالات ذہنوں میں چلنے لگے ۔ اساتذہ کرام اور ہم جماعتوں سے جدا ہونے کا خیال ان میں بھیانک تھا ۔ یہ محض خیال نہیں تھا بلکہ حقیقت تھی اور اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں تھوڑا وقت درکار تھا ۔ دن گزرتے گئے ۔ زندگی ہمیں مصروف کرنے کی سعی میں مگن ہوئی جس میں وہ کامیاب رہی ۔ ایک شام موبائل فون کی سکرین آن ہوئی اور اس پر اک پیغام جگمگانے لگا ۔ یہ پیغام شعر کے اس مصرعے سے شروع ہو رہا تھا " حادثے سےکم نہیں جدا ھونا "۔ دراصل اس پیغام میں روایتی انداز کے ساتھ الوداع کرنے کی دعوت تھی ۔
رات گزارنے کے بعد صبح کالج کا رخ کیا ۔ کالج پہنچتے ہی نگاہوں نے مہربان و عزیز ڈاکٹر عبدالرزاق خان صاحب اور ڈاکٹر تنزیل الرحمن صاحب کو ڈھونڈ لیا اور سیدھا ان کے پاس پہنچا ۔ ادب سے سلام کرنے کے بعد مصافحہ کرنے لگا تو انہوں نے گلے لگا لیا ۔ یہ بہت بڑی خوشی تھی ۔
اس کے بعد ہم جماعتوں کے گروپ میں شامل ہو گیا ۔ تھوڑا وقت گزرنے کے بعد ہمیں حال میں بلایا گیا ۔ حال میں داخل ہوتے وقت پھولوں سے ہمارا استقبال کیا گیا ۔ تمام اپنی اپنی نشستوں پر براجمان ہوئے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن اور نعت سے ہوا ۔طلبہ نے بہت سارے سیگمنٹس پرفارم کر کے محظوظ کیا۔پہلے کی نسبت یہ تقریب کافی حوالوں سے بہتر تھی۔
تقریب میں بیٹھے ہوئے ہمیں اپنے آپ میں بہت ساری تبدیلی محسوس ہوئی ۔ ایسی چیزیں جو ہم ہنسی مذاق میں لیتے تھے اب ہمیں سنجیدہ کر رہی تھی ۔
تقریب کے آخری لمحات میں ڈاکٹر عبد الرزاق خان صاحب اور پرنسپل ڈاکٹر عبدالکریم صاحب نے اپنے خطاب میں ہمارے لیے مستقبل میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اک بار پھر سے ہمیں اس تقریب کے توسط سے اکٹھے ہونے کا موقع ملا جس کے ہم مشکور ہیں۔

12/12/2023

Highlights of Farewell & Welcome Party organized by Physics Department, Govt. Boys PGC Muzaffarabad..

Congratulations on your new responsibility in Blood Donors & Student Welfare Society (BDSWS). Embrace the opportunity to...
23/11/2023

Congratulations on your new responsibility in Blood Donors & Student Welfare Society (BDSWS). Embrace the opportunity to showcase your skills and make a positive impact.

ٹیم میٹنگ بلڈ ڈونیشن سوسائٹی، گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد۔۔آج مورخہ 18 نومبر دن بارہ سے ایک بجے کے درمیان ب...
18/11/2023

ٹیم میٹنگ بلڈ ڈونیشن سوسائٹی، گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد۔۔
آج مورخہ 18 نومبر دن بارہ سے ایک بجے کے درمیان بلڈ ڈونرز سوسائٹی پوسٹ گریجویٹ کالج کی ٹیم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ڈاکٹر تنزیل الرحمان نے کی۔ میٹنگ میں بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے صدر جواد احمد اعوان، سینئر نائب صدر زین العابدین، آرگنائزر سعد مغل، میڈیا سیکرٹری توحید مظفر سمیت ایگزیکٹو باڈی کے تمام ممبران اور بی ایس، اے ڈی اور انٹر کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹیز کے سربراہان و ممبران شریک ہوئے۔ تلاوت کلام مجید و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد پروفیسر ڈاکٹر تنزیل الرحمان صاحب نے تفصیلی گُفت گو فرمائی اور تمام حاضرین کو بلڈ دینے کے فوائد گنوائے اور ڈیپارٹمنٹل کمیٹیز میں نئے شامل ہونے والے ممبران کا تعارف پوچھا اور انھیں تنظیم سے واقف کروانے کے ساتھ ساتھ تنظیم کی خدمات سے بھی شناسائی فرمائی۔مستقبل کے لیے حکمت عملی پر ممبران سے تبادلہ خیال فرمایا اور حاضرین کے سوالات کے جواب بھی دیے۔
مستقبل قریب میں بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے ساتھ ساتھ ویلفیئر سوسائٹی بنانے پر بھی غور کیا گیا۔
آخر پر پرنسپل ادارہ جناب پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم خان کو نئے شامل ہونے والے ممبران و سربراہان شعبہ جات سے بھی معتارف کروایا گیا بلا آخر تصویری سیشن کے بعد میٹنگ اختتام پذیر ہوئی--
ازقلم،
حمزہ سعید،
سربراہ، کمیٹی شعبہ اردو

تقریب پزیرائی،کتاب: دیکھ میرا کشمیر، مصنف: یعقوب نظامیمقام: شاہ ہمدان آڈیٹوریم، گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد...
15/10/2023

تقریب پزیرائی،
کتاب: دیکھ میرا کشمیر، مصنف: یعقوب نظامی
مقام: شاہ ہمدان آڈیٹوریم، گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد..

مورخہ 12 اکتوبر 2023 کو پوسٹ گریجویٹ کالج برائے طلباء مظفرآباد میں محمد یعقوب نظامی کی کتاب ”دیکھ میرا کشمیر“ کی تقریب پزیرائی کا انعقاد ہوا.
چیف جسٹس عدالت العظمی آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ مضبوط رشتہ ہے۔ آزادکشمیر میں سیاحت کے شعبہ میں وسیع پوٹینشل موجود ہے۔ ہمارے ملک جیسا خوبصورت خطہ دنیا میں کہیں نہیں ہے۔ ہمیں اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ہو گا۔ محمد یعقوب نظامی کی کتاب ”دیکھ میرا کشمیر“ علم و ادب کے خزانوں میں سے ایک شاہکار ہے۔اس کتاب میں آزادی کی قدر اور پاکستان کے ساتھ رشتہ کو بڑی خوبصورتی سے بیان کیا گیا۔ آزادکشمیر ایک پرامن خطہ ہے جس کا کریڈیٹ افواج پاکستان کو بھی جاتا ہے۔ آزادکشمیر کی دھرتی کے بہترین ججز، جرنلز، سیاستدان، ڈپلومیٹس اور بیوروکریٹس پاکستان میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔تقریب سے پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد ڈاکٹر عبدالکریم، صاحب کتاب محمدیعقوب نظامی، گورنمنٹ کالج راولاکوٹ کے پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین ظفر، سابق پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج بالسیری پروفیسر راجہ رحمت علی خان، اور پروفیسر طارق محمود اعوان نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ تقریب میں سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر خالد محمود چوہان، ایڈووکیٹ جنرل خواجہ مقبول وار،الیاس ایوب، پروفیسرز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں ادارہ کے طالب علم فیصل کبیر نے کلام اقبال پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ آج میرے سمیت تمام حاضرین جس جس منصب پر فائز ہیں ان سب کے پیچھے کسی نہ کسی استاد کا ہاتھ ہے۔ اساتذہ کا احترام کامیابی کی واحد سیڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یعقوب نظامی نے اپنی کتاب میں آزادکشمیر کے سیاحتی مقامات، ثقافت اور تاریخ کاتفصیل کے ساتھ ذکر کیاہے۔ آزادکشمیر میں سیاحت کے شعبہ میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ سیاحتی مقامات پر سہولیات فراہم کی جائیں اور لوگوں کو آگاہی بھی دی جائے۔ جنگلات کے بے جا کٹاؤ کو روکا جائے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ریاست کی بہتری کے لیے جو ممکن ہو سکے کریں۔ انہوں نے کہا کہ بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔اس سفرنامہ میں کشمیر کے قدرتی نظاروں،کوہساروں،برف پو ش پہاڑوں، باغوں، مرغزاروں، آبشاروں، جھیلوں اور جھرنوں کی جتنے خوبصورت انداز میں منظر کشی کی گئی ہے وہ دل کو چھوتی ہے۔ اس کتاب میں کشمیریوں کے تہذیب و تمدن، رہن سہن، طرز معاشرت، اخلاق و آداب، جذبہ آزادی، کشمیر اور اس کے باسیوں کی خوبصورتی کو جس شاندار انداز میں بیان کیا گیا ہے اس کے لیے میرے پاس ذخیرہ الفاظ نہیں ہے۔ مصنف کے بارے میں بس اتنا کہوں گا کہ کشمیری زبان، ادب، ذوق جمال، سیاحت اور تاریخ پر اس قدر کمند رکھنے والی شخصیت دراصل خطہ کشمیر کا اصل سرمایہ ہیں۔یعقوب نظامی نے یورپ میں آباد ہونے کے باوجود مادر وطن سے اس قدر والہانہ محبت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشارہیں۔ انہوں نے تقریبا آدھی دنیا کا سفر کر لیا ہے اور جس حسین پیرائے میں انہوں نے مختلف ممالک اور ان میں آباد قوموں کے بارے میں اپنے مشاہدات کو تحریر کیا ہے اس پر انہیں جتنی بھی داد دی جائے کم ہے۔ میرا انگلستان، مصر کا بازار، مقدس سر زمین، پاکستان سے انگلستان تک، پیغمبروں کی سرزمین، اندلس، یورپ یورپ ہے۔موجود ہ صدی کی بات ایسی کتب ہیں جو بار بار پڑھنے کو جی کر تاہے۔انہوں نے یورپ سے لے کر افریقہ تک اور پھر پاکستان سے لے کر خلیج کے ممالک اور پھر کشمیر کا سفر کیا اور مستقبل کے طلبا کے لیے نادر معلومات پلر مشتمل سفر نامے لکھ دیئے جو رہتی دنیا تک طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے رہیں گے۔ان کا اسلوب بیاں دل کو موہ لینے ولاا ہوتا ہے۔ میں نے پہلی بار جب ان کا سفرنامہ پڑھا تو مجھے لگا کہ میں خود بھی اس سفر میں موجود ہون اور پھر مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے ان کی تمام تصانیف کو حاصل کرنے کا تہیہ کر لیا۔ان کے سفر ناموں کو ایک بار پڑھنے سے قاری کے دل کی پیاس نہیں بجھتی اور بار بار پڑھنے کا دل کرتا ہے۔ ان کے انداز بیاں مسحور کن اور قاری کا اپنی جانب کھینچتا چلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یعقوب نظامی کے سفر نامے تفریح کا ساتھ ساتھ علم وادب کا خزینہ بھی ہیں۔ اس سفر نامہ میں پوری ریاست جموں وکشمیر بالخصوص پونچھ کے عوام کی جانب سے اسلام او رتحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی لازوال قربانیوں کی تصویر کشی کرتے ہوئے ان کی جرات اور بہادری پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے بہت سے علاقوں میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہیدوں کے بارے میں بھی تحریر کیا ہے۔ خطہ کشمیر کے ہر گاؤں اور قصبے کی تاریخی اہمیت اور اس کے نام کی وجہ تسمیہ اور اس میں مقیم خاندانوں کے بارے میں اس قدر قیمتی معلومات زیب قرطاس کیں جو پہلے کسی سفر نامے میں دیکھنے کو نہیں ملتیں۔صاحب کتاب ایک درد دل رکھنے ولاے کشمیری ہیں جن کے اندر اپنے وطن سے محبت کا جذبہ کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے نہ صرف ریاست آزادجموں وکشمیر کے اکثر علاقوں کو سیاحت کے لیے منتخب کیا بلکہ اپنے سفرنامے میں متواتر ایک نظر حد متارکہ کے اس پار بھارتی زیر قبضہ ریاست جموں وکشمیر کے علاقوں پر بھی رکھی۔ انہوں نے خاص انداز میں کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کے متعلق بہت کچھ تحریر کیا۔ راولاکوٹ میں بنجوسہ جھیل کے حوالہ سے مختلف تجاویز دیں۔ انہوں نے ایک باٹنی گارڈن اور کشمیر ی تہذیب و تمدن کی عکاسی کرنے والا ماڈل ویلج بنانے کی سفارشات اور قابل عمل تجاویز دی ہیں جو اس ریاست میں سیاحت کے فروغ اور باہر سے آنے والے سیاحوں کے لیے رغبت کا باعث بن سکتی ہیں۔

تفریحی و مطالعاتی دورہ طلبہ شعبہ فزکس، گورنمنٹ کالج مظفرآباد..
10/08/2023

تفریحی و مطالعاتی دورہ طلبہ شعبہ فزکس، گورنمنٹ کالج مظفرآباد..

10/08/2023

شعبہ فزکس، گورنمنٹ کالج مظفرآباد کے طالب علم شہزاد جھیل سیف الملوک کے کنارے گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے...

Address

Eid-Gah
Muzaffarabad
13100

Opening Hours

Monday 09:00 - 13:00
Tuesday 09:00 - 13:00
Wednesday 09:00 - 13:00
Thursday 09:00 - 13:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 13:00

Telephone

+925822960424

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد آزادکشمیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد آزادکشمیر:

Share