26/12/2025
“بھائی جاوید اعوان صاحب، ممبر کونسل منڈے بانڈی نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں منڈے بانڈی اور گردونواح کے عوام کو درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات اور فلاحی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جاوید اعوان صاحب نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو علاقے کی ضروریات سے آگاہ کیا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی درخواست کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مسائل کو توجہ سے سنا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے اختتام پر علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا گیا۔”