گورنمنٹ ڈگری کالج بلگراں

گورنمنٹ ڈگری کالج بلگراں Awarenesses to College Students

کوئی قابل ہو تو شان ہم کئی دیتے ہیںگورنمنٹ ڈگری کالج بلگراں کو سابق چیف جسٹس غلام مصطفی مغل صاحب کے نام سے منسوب کرنے کا...
09/05/2026

کوئی قابل ہو تو شان ہم کئی دیتے ہیں

گورنمنٹ ڈگری کالج بلگراں کو سابق چیف جسٹس غلام مصطفی مغل صاحب کے نام سے منسوب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔ یہ ایک طویل اور صبر آزما کام تھا۔۔آج سے ٹھیک چھ سال قبل یہ تجویز پیش کی گئی تھی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ رواں برس کالج میں منعقدہ ایک تقریب میں منسٹر آزاد حکومت سردار جاوید ایوب صاحب نے اعلان کیا کہ یہ کالج ان کی ریاستی سطح پر خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے منسوب ہونا چاہیے۔ اس پر مختلف سطح پر کام ہوا۔ کالج میں بھی ایک کمیٹی قائم ہوئی جس نے عوام کی راۓ لی۔ عوام نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا اور ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔
یہ کالج ان کے نام سے منسوب کیوں ہوا؟
باقاعدہ عمارت نہ ہونے کے باوجود اس وقت تعداد کے لحاظ سے یہ ضلع مظفرآباد کا تیسرا بڑا کالج ہے۔سابق پرنسپل راجا محمد فیاض خان کی کاوشوں سے اے۔دی۔اے تک کلاسز چل رہی ہیں۔اگر وسائل فراہم کیے گئے تو آئندہ بی۔ایس پروگرم بھی شروع کیے جائیں گے۔۔دور آفتادہ علاقہ میں اس کالج کے قیام کے پیچھے ان کی خصوصی کاوشیں شامل تھیں۔ ریاستی سطح پر ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے طویل مدت تک عدالتی خدمات سرانجام دیں۔ بہ طور چیف الیکشن کمشنر الیکشن کا انعقاد کروایا۔ اب بھی وہ چیف الیکشن کمشنر ہیں۔یعنی ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے۔ گویا ان بڑی ذمہ داری کو نبھانے کے بعد کالج کا ان کے نام سے منسوب ہونا یہ ان کی ذاتی محنت اور اخلاص کا صلہ ہے۔
وہ ذاتی جیب سے پیسے دے کر کالج کی مالی امداد بھی کرتے ہیں۔کالج میں لائبریری کے قیام کے لیے انہوں نے پیسے فراہم کیے ۔بعد ازاں کتب کے کیے بھی خطیر رقم فراہم کی ۔
عوام علاقہ میں اس خبر پر خوشی کی لہر دوڑ پڑی۔ ان کے محسن کو ایک اور اعزاز ملا۔

سال اول پری بورڈ امتحانات کی تصویری جھلکیاں
07/05/2026

سال اول پری بورڈ امتحانات کی تصویری جھلکیاں

سابق پرنسپل ،پروفیسر عبدالرحمان اخلاق صاحب کالج سے تو گئے لیکن یادوں سے کبھی نہیں جا سکتے۔
02/05/2026

سابق پرنسپل ،پروفیسر عبدالرحمان اخلاق صاحب کالج سے تو گئے لیکن یادوں سے کبھی نہیں جا سکتے۔

آپ کو گورنمنٹ ڈگری کالج بلگراں کے پیج پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ Shahzad Raja, Adil Mu Ghal, Mathab Kazmi, Adeeb Mughal, Asi...
29/04/2026

آپ کو گورنمنٹ ڈگری کالج بلگراں کے پیج پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
Shahzad Raja, Adil Mu Ghal, Mathab Kazmi, Adeeb Mughal, Asim Jameel, Syed Mehtab Shah, Hafiz Saadhussain Hafiz Saadhussain

آپ کو گورنمنٹ ڈگری کالج بلگراں کے فیس بک صفحے پر خوش آمد کہتے ہیں۔ Muhammad Ilyas Chaudhary, Zeeshan Ali, Adeel Iftikhar...
22/04/2026

آپ کو گورنمنٹ ڈگری کالج بلگراں کے فیس بک صفحے پر خوش آمد کہتے ہیں۔

Muhammad Ilyas Chaudhary,
Zeeshan Ali
, Adeel Iftikhar,
Sarwar Khan,
Waseem Bashir,
Zohaib Mahmood,
Sagheer Ahmad Khaksar,
Raja Tahir Khan,
Toqeer U Zaman Awan,
Habib Ur Rehman Shah,
Zia Qayyum,
Azmat Azmat,
Chaudhary Mohsin Khatana,
Adeel Mumtaz
, Ch Shahid Siddique,
Zia Ur Rahman,
ثاقب ارمان رند
, Mansoor Mugal,
Amir Hnif, Tariq Ijaz, Haroon Rasheed, M Ayaz Munir, M Talha, Chaudhary Adnan, Steed Zia Ullah Shah, Syed Asad Majeed Khayal, Karamat Hussain, Muhammad Zakeer Khan, Umme Umar, Sardar Furqan Dawood Abbasi, Saliha Ibraheem, Kamran Bashir, Mathab Kazmi, Itx Danii, Ssadaf Khan, Amanit Mughal, Mohsin Ali Syed, Muhmmad Adil, Minhaj Mughal, بوائز ہائی سکول سلمیہ, Muhammad Awais, Muhammad Shafqat Khan, Sheraz Mughal Mughal, Sardar Umer, Mustaq Khan, شاويز رفيق, Ahmed Ali, Ch Sagheer Razvi

یہ تقریب ایک بہترین تجربہ رہا وزیر جنگلات و فشریز  سردارجاوید ایوب صاحب، ڈویژنل ڈائریکٹر راجا محمد فیاض خان صاحب اور پرن...
21/04/2026

یہ تقریب ایک بہترین تجربہ رہا

وزیر جنگلات و فشریز سردارجاوید ایوب صاحب، ڈویژنل ڈائریکٹر راجا محمد فیاض خان صاحب اور پرنسپل بالسیری ڈگری کالج پروفیسر نعیم عباسی سے نعیم مغل شرکت کی سند وصول کر رہے ہیں۔
دوسری تصویری

گورنمنٹ ڈگری کالج بالسیری میں منعقدہ تقریری مقابلہ بہ عنوان”مضبوط دفاع:ملکی بقا“ میں نعیم مغل سال اول کے طالب علم برگیڈئیر ISPRطارق سہیل صاحب سے انعام وصول کرتے ہیں۔ ہم اس تقریب کے انعقاد پر پرنسپل ادارہ ہروفیسر نعیم عباسی صاحب اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
تقریب میں شرکت پر سردار جاوید ایوب صاحب،میڈم صدف شیخ صاحبہ، برگیڈیر طارق سہیل صاحب، پروفیسر راجا محمد فیاض خان صاحب اور دیگر مہمانوں کا کالج کمیونٹی کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
تقریب بے نظیر و دل پذیر تھی۔ نظامت تو قیامت تھی۔ نظم و ضبط بے مثال، صفائی ستھرائی قابل رشک، نشستوں کی ترتیب میں خاص ترتیب، وقت کی پابندی، شرکاؑ کی شرکت اور مہمانوں کا احسن انداز میں استقبال اس تقریب کو کام یاب بناتا ہے۔ پروفیسر نعیم عباسی (پرنسپل ڈگری کالج بالسیری)اور ان کی ٹیم کو مکرر مبارک باد

گورنمنٹ ڈگری کالج بلگراں کے پیج پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ Sabir Hussain Malik, Syed Haider Ali Naqvi, Khawaja Maqsood...
17/04/2026

گورنمنٹ ڈگری کالج بلگراں کے پیج پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

Sabir Hussain Malik, Syed Haider Ali Naqvi, Khawaja Maqsood Khawaja Maqsood, Ch Israr, Awais Mughal, Mudassar Awan, Shahida Naqvi, Usama Sajid, Razziq Ch, Adeel Kashmiri, Rana Ahmed, Muhawaz Mumtaz Ch, Imran Badanvi

بہت دیر کی مہرباں آتے آتےیقیناً پروفیسر راجا محمد فیاض خان صاحب اپنی الوداعی تقریب کے بارے میں ایسا ہی سوچتے ہوں گے۔ الب...
17/04/2026

بہت دیر کی مہرباں آتے آتے

یقیناً پروفیسر راجا محمد فیاض خان صاحب اپنی الوداعی تقریب کے بارے میں ایسا ہی سوچتے ہوں گے۔ البتہ کچھ ان کی ذاتی مصروفیات اور کچھ مسائل کی بنا پر ہم جیسی تقریب چاہتے تھے، منعقد نہ ہو سکی۔ البتہ ان کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج بلگراں کی فیکلٹی نے ظہرانے کا اہتمام کیا بہ مقام نیلم ویو ہوٹل پر کیا۔جس میں محکمہ کالجز سے
پروفیسر ڈاکٹر طارق خان صاحب(ناظم اعلی تعلیمات کالجز ، آزاد کشمیر)
پروفیسر راجا محمد فیاض خان صاحب(ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز،مظفرآباد)
استاد محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم صاحب(پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گڑھی دوپٹہ)
فاروق آزاد صاحب(اسسٹنٹ پروفیسر)
نے بہ طور مہمان شرکت کی۔ ہم سب معزز مہمانوں کی شفقت اور بیش بہا قیمتی وقت نکالنے کے لیے سپاس گزار ہیں۔ راجا محمد فیاض خان صاحب نے بہ طور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بلگراں کی شہرت کو چار چاند لگاۓ۔ جس کی وجہ سےراجا محمد فیاض خان صاحب کی خدمات کو روشن باب کی صورت میں یاد رکھا جاۓ گا۔
Tariq Khan sir
Raja Fiaz sir
عبدالکریم خاں سر

آخرعبدالعزیز صاحب پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی، اب ہم بھی اگر کسی دیوی کے اسیر ہیں وہ قسمت کی دیوی ہے۔اسسٹنٹ پروفیسر عب...
15/04/2026

آخرعبدالعزیز صاحب پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی، اب ہم بھی اگر کسی دیوی کے اسیر ہیں وہ قسمت کی دیوی ہے۔

اسسٹنٹ پروفیسر عبدالعزیز صاحب کا تبادلہ ہو گیا۔اب وہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میں خدمات سرانجام دیں گے۔ ہم سب کہتے ہیں تبادلہ سروس کا حصہ ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہوتا کہ ایک تبادلہ ہونے والے شخص کا ویسا ہی متبادل بھی آجاۓ۔ پروفیسر عبدالعزیز صاحب ایک ایسے ہی استاد ہیں جن کا متبادل ملنا اس دور میں ممکن نہیں۔
کام سے لگن کی یہ انتہا کہ سولہ سال قبل ان کا بلگراں ڈگری کالج میں تبادلہ ہوا۔ انہوں نے کبھی دفتر کا چکر نہیں لگایا۔ورنہ ہمارے یار لوگ چارپائی ڈالا کر بیٹھ جاتے ہیں۔انہوں نے ایسا نہیں کیا، بس اپنے کام میں جٹ گئے۔حتی کہ آنکھ اٹھا کر کبھی بدلتے موسموں پر بھی نظر نہ کی۔ طوفان آتے ٹل جاتے عبدالعزیز صاحب جیسے تھے ویسے ہی رہے۔
عزیز صاحب ایک بہترین استاد ہیں۔ سب سے اہم بات وہ موسم کی شدتوں کے باوجود لگاتار کالج آتے رہے۔ بلکہ ایک سال وہ سب سے زیادہ حاضر رہنے کا ایورڈ لے اڑے۔ ہم سوچتے تھے یہ لوہے کہ بنے ہیں یا لوہا ان سے بنا ہے۔ عزیز صاحب کا سٹاف روم بھی ان کا کلاس روم رہا۔ صبح جاکرکلاس روم میں داخل ہوۓ، باہر قیامت برپا ہو،عزیز صاحب پھر بھی کلاس روم سے باہر نہیں آتے۔ جب کبھی پرنسپل صاحب نہ ہوں تو عزیز صاحب انچارچ پرنسپل ہوتے تھے ، گویا اس دن پروفیسر بھی، ناظم بھی، ڈی پی ای بھی وہ ہی ہوتے تھے۔
وہ صرف نام کے عزیز نہیں بلکہ بچوں ان کو بہت عزیز رکھتے ہیں۔ان کے کام کو دیکھ کر لگتا ہے وہ بچوں کو بھی عزیز ہی رکھتے ہیں۔بروقت کلاس میں آنا، کورس کی تکمیل کرنا اور ٹیسٹ لینے جیسے معاملات میں وہ جٹے رہے۔
بہ طور انسان ہمدرد ہیں۔ ساتھ والے کا دکھ درد دیکھ کر خوش نہیں ہوتے بلکہ ناخوش رہتے ہیں۔ ہمارے ہاں دوستوں کی کام یابیوں پر ماتم اور ان کی ناکامیوں پر مٹھائی بانٹنے کا رواج عام ہو چکا ہے۔ جب کہ انسانوں کا تعلق ایک صنف انسان سے ہے۔ ان کی خوشیاں ایک جیسی، ان کے دکھ ایک جیسے، آغاز اور اختتام ایک جیسے لہذا کیوں نہ سب کی خوشیوں کو اپنا سمجھا جاۓ اور سب کے غموں کو اپنا غم سمجھا جاۓ۔ یہ ہی عزیز صاحب کی خوبی ہے۔ مشکل وقت میں دوستوں کی دل جوئی کرتے ہوۓ دکھائی دیتے ہیں۔
ملازمت بہت سے لوگ کرتے ہیں۔ خدمت کم لوگ کرتے ہیں۔ عہدے کی عزت عہدہ پاس ہونے تک رہتی جب کہ کام سے جو نام بنتا ہے وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی تابندہ رہتا ہے۔ عزیز صاحب کا نام کام کی وجہ سے بلندہے۔طلبہ ان کی عزت کرتے ہیں، ان سے محبت کرتے ہیں اور انہیں اچھے الفاظ میں یاد رکھتے ہیں۔
انہوں نے بلگراں اور اس کے مضافات کے نوجوان بچوں اور بچیوں کو سولہ سال دیے۔ اس لیے تہہ دل سے سب ان کی خدمات کو خراجٖ تحسین پیش کرتے ہیں۔
راقم ، ادارے کے اساتذہ اور معاون سٹاف ان کی خدمت کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ! ڈاکٹر فاضل نقوی

Raja Fiaz
Abdul Aziz Awan
Javed Iqbal

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Waqar Mughal, Muhammad Sajid Chaudhry, Naveed Ch, Xyed Tu...
08/04/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Waqar Mughal, Muhammad Sajid Chaudhry, Naveed Ch, Xyed Tufail Naqvii, Sarfaraz Ahmad, Shoaib Ahmed Qadri, Sardar Shoaib, Sajjad KashmiRi Gujjar, Ch Waheed, Arshad Ch
آپ کو کالج کے فیس بک پیج پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

Address

Muzaffarabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
Tuesday 09:00 - 02:00
Wednesday 09:00 - 02:00
Thursday 09:00 - 02:00
Friday 09:00 - 00:00
Saturday 09:00 - 02:00

Telephone

+923451893465

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گورنمنٹ ڈگری کالج بلگراں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share