Government Boys Degree College Balseri

Government Boys Degree College Balseri Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Government Boys Degree College Balseri, Community College, Balseri Patikka Naseerabad Muzaffarabad Azad Kashmir, Muzaffarabad.

05/06/2026
گورنمنٹ ڈگری کالج بالسیری میں سال اول کے پری بورڈ امتحانات خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہیں۔
05/06/2026

گورنمنٹ ڈگری کالج بالسیری میں سال اول کے پری بورڈ امتحانات خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہیں۔

04/06/2026

پرنسپل ڈگری کالج بالسیری پروفیسر محمد نعیم عباسی نے آج سی ایم ایچ ICUمیں زیر علاج ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے ادارہ کے طلبہ ارسلان کشمیری اور سہیل قریشی کی عیادت کی، انھوں نے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی طلبہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر ادارہ کے لیکچرر افضال عالم بھی ان کے ہمراہ تھے۔الحمدللہ! دونوں زخمی طلبہ ریکور ہو رہے ہیں۔اللہ پاک دونوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔آمین۔

انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بالسیری میں زیر تعلیم سال دوم کے دو  طلبہ ارسلان ک...
31/05/2026

انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بالسیری میں زیر تعلیم سال دوم کے دو طلبہ ارسلان کشمیری ساکن بٹدرہ اور سہیل قریشی ساکن کہوڑی موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہیں اور اس وقت سی ایم ایچ مظفرآباد کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔تمام احباب سے ان پھول جیسے چہروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاوں کی درخواست ہے۔

'' صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے ''
30/05/2026

'' صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے ''

گورنمنٹ ڈگری کالج بالسیری کی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ، والدین، اہل علاقہ سمیت دنیا بھر میں مقیم امت مسلمہ کو عید کی خوشی...
27/05/2026

گورنمنٹ ڈگری کالج بالسیری کی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ، والدین، اہل علاقہ سمیت دنیا بھر میں مقیم امت مسلمہ کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔
عید الاضحیٰ کا فلسفہ صرف جانور کی قربانی نہیں بلکہ اپنی خواہشات، انا، خود غرضی اور اللہ کی نافرمانی کو قربان کرنے کا درس ہے۔ یہ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم اطاعت و فرمانبرداری کی یاد دلاتی ہے، جب انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے سرِ تسلیم خم کر دیا۔
عید الاضحیٰ ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ:اللہ کی رضا ہر چیز سے مقدم ہے۔قربانی صرف مال یا جانور کی نہیں بلکہ اپنے نفس کی بھی ہونی چاہیے۔ایثار، محبت، بھائی چارہ اور دوسروں کی مدد اسلامی معاشرے کی بنیاد ہیں۔
آئیے! خوشی کے اس موقع پر غریبوں اور ضرورت مندوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔

26/05/2026
پرنسپل ڈگری کالج بالسیری و موبائل انسپکٹر انٹرمیڈیٹ امتحانات تعلیمی بورڈ میرپور پروفیسر محمد نعیم عباسی تحصیل پٹہکہ نصیر...
26/05/2026

پرنسپل ڈگری کالج بالسیری و موبائل انسپکٹر انٹرمیڈیٹ امتحانات تعلیمی بورڈ میرپور پروفیسر محمد نعیم عباسی تحصیل پٹہکہ نصیر آباد کے مختلف امتحانی مراکز کا معائینہ کر رہے ہیں۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بالسیری کے زیر اہتمام کیرئیر کونسلنگ سیمینار کا انعقاد، تحصیل پٹہکہ نصیر آباد میں پہلی بار منعقد...
24/05/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بالسیری کے زیر اہتمام کیرئیر کونسلنگ سیمینار کا انعقاد، تحصیل پٹہکہ نصیر آباد میں پہلی بار منعقدہ سیمینار میں درجنوں پبلک و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کے طلبہ کی بھرپور شرکت،پرنسپل ادارہ کا ہونہار طلبہ کے لیے اسکالرشپس،تعلیم مکمل کرنے کے لیے مالی معاونت کا اعلان،سیمینار میں میٹرک امتحان سے فارغ طلبہ کی ان کی صلاحیتیوں کے مطابق مختلف شعبوں کے انتخاب میں راہنمائی کی گئی،طلبہ کی جدید رحجانات سے آگاہی سمیت اے آئی،آئی ٹی اور ڈیجیٹل اسکلز کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی،سیمینار میں طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے اور خود اعتمادی پیدا کرنے کے گر بھی سکھائے گئے،سیمینار میں اسسٹنٹ پروفیسر ادارہ پروفیسر بشارت حسین اعوان،لیکچرر ادارہ افضال عالم اور منزہ خالد نے موضوع کی مناسبت سے لیکچر دیتے ہوئے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنی ذات کو پہچانیں،اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتیوں کو تلاش کریں،اگر سائنس سے محبت ہے تو اس میدان میں آگے بڑھیں،اگر طلبہ کا دماغ آئی ٹی،کمپیوٹر اور جدید ٹیکنالوجی کی طرف مائل ہے تو یہ فیلڈز آپ کی منتظر ہیں،طلبہ یاد رکھیں کہ کوئی بھی شعبہ بذات خود چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا بلکہ اس شعبے میں آپ کی مہار ت اور آپ کی محنت آپ کو بڑا بناتی ہے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ پروفیسر محمد نعیم عباسی نے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج بالسیری تحصیل پٹہکہ نصیر آباد کا مرکزی ادارہ ہے،اسے تحصیل لیول پر نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جا رہا ہے،انھوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل باصلاحیت ہے مگر مناسب راہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنے ٹیلنٹ کو ضائع کر دیتے ہیں، اس سیمینار کا مقصد تحصیل پٹہکہ کے ہونہار طلبہ کوان کی صلاحیتیوں کی مناسبت سے مواقع مہیا کرنے ہیں،انھوں نے طلبہ سے کہا کہ آپ قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں،آپ نے بہترین سائنسدان اور ریسرچر بن کر ہمارے مستقبل کا قیمتی سرمایہ بننا ہے،خود کو غیر ضروری سرگرمیوں سے بچاتے ہوئے مقاصد تک محدود رکھیں،مقاصد سے دوری کی وجہ سے آج ہم دنیا میں خوار ہو رہے ہیں جب کہ ترقی یافتہ ممالک سائنسی میدان میں نت نئی ایجادات کر کے دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں،ہماری ماضی شاندار رہا اور مستقبل تابناک ہے،ہماری نوجوان نسل میں اگرچہ جذبہ موجود ہے مگر اس میں نکھار لائے بغیر بہترنتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے،اس موقع پر پرنسپل ڈگری کالج بالسیری نے ادارہ میں داخلہ کے خواہش مند طلبہ کے لیے اسکالر شپس اور ضرورت مند طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کے لیے مالی معاونت کا بھی اعلان کیا،انھوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کا یہ عزم ہے کہ اب کوئی بھی طالب علم مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنی تعلیم ادھوری نہیں چھوڑے گا،اس مقصد کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائے گا،انھوں نے سیمینار میں شریک طلبہ اور ادارہ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا،سیمینار سے صدر معلم محمد طیب،اسکاؤٹ لیڈر بنارس عثمانی نے بھی خطاب کیا،بعد ازاں سیمینار میں شریک طلبہ کو کیمپس کا تفصیلی دورہ بھی کروایا گیا۔

Address

Balseri Patikka Naseerabad Muzaffarabad Azad Kashmir
Muzaffarabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Boys Degree College Balseri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share