Jamia Madina Tul Nabi Naushehra Soon valley

Jamia Madina Tul Nabi Naushehra Soon valley Right Place for Right People ,people who have the quest for knowledge and education Its foundation stone laid by Prof.Dr Masud Nizami (late) in 2008.
(1)

Jamia Madina Tul Nabi is a well known Islamic institute in Naushehra, Soon valley, Distt Khushab, Punjab, Pakistan which is the external branch of Muhammdia Ghosia University, Bhera, Distt Sargodha. Now Jamia Madina Tul Nabi is going on the way of progress under the Supervision of Allama Malik Javed Iqbal Khara, (Ex Gen.Secreatry of A.T.I & fazil Dar ul Uloom Muhammdia Ghosia). The basic quality

& characteristic of this institute is that its students learn about Islamic Studies & as well as School & College studies free of cost for the sake of Allah. The Teaching Staff of Jamia Madina Tul Nabi is diligent, efficient & hardworking which spare no effort to come upto the expectations of Parents of the students. Students of Jamia take part in the academic and extra curricular activities like Bazm e Adab, Debates, Essay writing, Quran recites & Naat Khwani competitions, sports etc.

07/09/2026
05/09/2026

جامعہ مدینۃ النبی میں سالانہ مرکزی میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس و جلوس، علماء، مشائخ اور عوام کی بھرپور شرکت
نوشہرہ وادی سون: جامعہ مدینۃ النبی نوشہرہ وادی سون میں جشنِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی مناسبت سے سالانہ مرکزی میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس و جلوس کا عظیم الشان انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت عالمی مبلغِ اسلام، استاذ العلماء استاذی المکرم قبلہ پروفیسر محمد جاوید اقبال کھارا صاحب پرنسپل جامعہ مدینۃ النبی نوشہرہ وادی سون نے کی۔
کانفرنس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان عزت مآب ملک منصور عثمان اعوان صاحب کے والدِ گرامی، ملک حیدر عثمان اعوان، سابق ممبر پنجاب بار کونسل و ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے جامعہ مدینۃ النبی کے تعلیمی و دینی نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج اس ادارے کا وزٹ کرکے یہ محسوس ہوا کہ دینی طبقہ بھی جدید تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دے رہا ہے۔ جامعہ مدینۃ النبی میں آئ ٹی سی سون ویلی ایک انقلابی منصوبہ ہے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ جدید اور پیشہ ورانہ کورسز بھی بہترین انداز میں کروائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دینی و تعلیمی ادارے وادیِ سون کے لیے اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہیں۔ انہوں نے مبلغِ اسلام علامہ محمد جاوید اقبال کھارا صاحب کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک وژنری شخصیت ہیں اور عرصہ دراز سے تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی دینی و تعلیمی تربیت کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
کانفرنس سے مختلف جید علماء و مشائخ نے خطاب کیا، جبکہ پیر سید اقبال شاہ ہمدانی، پیر سید مقصود شاہ، پیر سید چن پیر شاہ سمیت دیگر معزز شخصیات نے خصوصی شرکت فرمائی۔ کانفرنس میں آستانہ عالیہ مکان شریف کے عظیم چشم وچراغ صاحبزادہ حمید الحسن حمیدی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس کی نقابت کے فرائض علامہ حسن رمضان نے انجام دئیے علامہ شکیل احمد بھریڑی ،علامہ میاں ابوالحسن، علامہ طاہر شہزاد ،علامہ عبد الوحید ،علامہ قاری محمد سلیم اور دیگر علماء و مشائخ نے بھی خطاب کیا۔
ثاقب الحسن گولڑوی ،عبدالقادرگولڑوی اور احمد اقبال مدنی و دیگر ثناخوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کی
کانفرنس کے بعد عظیم الشان میلادِ مصطفیٰ ﷺ جلوس نکالا گیا، جس میں علماء، مشائخ، اساتذہ، پروفیسرز، وکلاء، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سول جج نوشہرہ محترم ابوبکر پراچہ صاحب نے بھی جلوس میں خصوصی شرکت فرمائی۔
کانفرنس میں غوث محمد ، ممتاز ماہرِ تعلیم محمد وقاص، ممتاز ماہرِ تعلیم نعیم ظفر، ممتاز ماہرِ تعلیم اسلام ذکی، ممتاز ماہرِ تعلیم غلام مرتضی ،ملک محمد بشارت ہیڈماسٹر ہائی سکول ہردو سوڈھی ،ایس ڈی او واپڈا حافظ محمد اعجاز سمیت وادیِ سون کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ، پروفیسرز، وکلاء، علماء، مشائخ اور معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مبلغِ اسلام حضرت علامہ محمد جاوید اقبال کھارا نے کہا کہ جامعہ مدینۃ النبی حضور نبی کریم ﷺ کی سنتِ مبارکہ کے فروغ، دینی تعلیم کی ترویج اور نئی نسل کی اسلامی تربیت کے لیے کوشاں ہے اور یہ سلسلہ ان شاء اللہ آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے بابرکت موقع پر الحمدللہ ان کا درسِ قرآن کتابچہ کی شکل میں چھپ کر منظرِ عام پر آیا ہے، جو امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی نسبت اس مرتبہ بھی میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس میں پہلے سے بڑھ کر عوام کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ محبتِ رسول ﷺ کے جذبے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
علامہ محمد جاوید اقبال کھارا نے پیر نو بہار شاہ المعروف پیر بابو شاہ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ جامعہ مدینۃ النبی اور اس کے دینی و تعلیمی مشن کی سرپرستی فرماتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادیِ سون کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے علماء و عوام کے بڑی تعداد میں قافلوں کی صورت میں شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ آج تقریباً 100 کے قریب فضلاء، علمائے کرام اور مشائخِ عظام کا اسٹیج پر جلوہ افروز ہونا جامعہ مدینۃ النبی کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ اور نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے حوالے سے اہم خطاب
بعد ازاں تکبیر چوک میں ملک آفتاب احمد اعوان اور انکے رفقاء انجمن طلبہ اسلام اور مصطفائی تحریک کے زیرِ اہتمام قائم کیے گئے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد جاوید اقبال کھارا نے کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ 295-C میں تبدیلی کے حوالے سے بعض این جی اوز اور عناصر سرگرم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے قانون میں کسی قسم کی ترمیم کی اجازت قطعی نہیں دی جائے گی۔
تکبیر چوک میں وادی سون پریس کلب نوشہرہ کے صدرملک احمد سعید اعوان نے اپنے صحافی رفقاء کے ہمراہ جلوس کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔
بعد ازاں میلاد چوک، وائی کراس نوشہرہ میں مرکزی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناموسِ رسالت ﷺ ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ اور تحفظِ پاکستان کے لیے ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مختلف نظام آزمائے جا چکے ہیں، اب ایک موقع نظامِ مصطفیٰ ﷺ کو بھی دینا چاہیے۔ انہوں نے ربیع الاول کے اس عظیم اجتماع کے ذریعے مطالبہ کیا کہ ملک میں نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ کی جانب عملی پیش رفت کی جائے۔
اس موقع پر جگرگوشۂ علامۃ العصر، حضرت علامہ صاحبزادہ پیر محمد حامد عزیز حمیدی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ مکان شریف نے بھی صدارتی خطاب فرمایا۔ جبکہ صاحبزادہ حمید الحسن صاحب، صاحبزادہ عزیز الحسن صاحب اور قاری محمد امین سیالوی صاحب سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
سالانہ مرکزی میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس و جلوس کے کامیاب اور شاندار انعقاد پر وادیِ سون کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے علماء، مشائخ، اساتذہ، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات اور دوست احباب نے مبلغِ اسلام علامہ محمد جاوید اقبال کھارا کو بھرپور مبارکباد پیش کی۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ مدینۃ النبی کی دینی، تعلیمی اور اصلاحی خدمات کا یہ سفر ان شاء اللہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری و ساری رہے گا۔
الحمدللہ! ہر سال کی نسبت اس سال میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا یہ عظیم اجتماع مزید کامیابی، محبتِ رسول ﷺ اور اتحاد و یکجہتی کا پیغام لے کر اختتام پذیر ہوا۔
کانفرنس وجلوس کے انتظامی امور اور سیکورٹی میں جامعہ مدینۃ النبی نوشہرہ وادی سون کے جوان جذبوں کے حامل طلباء اور معزز اساتذہ کرام نے بہت زبردست کردار ادا کیا
رپورٹ علی رضوان


Media

Address

Jamia Madina Tul Nabi
Naushehra
41100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Madina Tul Nabi Naushehra Soon valley posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Jamia Madina Tul Nabi Naushehra Soon valley:

Shortcuts

Share