31/08/2025
🚨
AJKBISE INTERMEDIATE RESULT, 2025
میرپور کے نامور تعلیمی ادارہ پاک کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹرسائنسز کی شاندار اور نمایاں کارکردگی، امسال بھی ادارہ کے طلباء و طالبات نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے نتائج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔ ادارہ کی طالبہ انوشہ نور نے 1138 نمبرات لے کر آزاد کشمیر بھر میں گیارویں، سدرۃالمنتہی نے 1133 نمبرات لے کر تیرہویں اور ایمان شفیق نے 1132 نمبرات لے کر چودہویں پوزیشنز اپنے نام کیں۔ آزادجموں وکشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ رزلٹ سالانہ امتحان 2025 کے امتحان میں پاک کشمیر کالج آف کمپیوٹر سائنسز کے طلباء و طالبات کی شاندار کارکردگی پر عوامی سماجی حلقوں اور طلباء و طالبات کے والدین نے ادارہ کے ڈائریکٹرز پرنسپل اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاک کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز آمدہ امتحانات میں بھی اپنی شاندار اور نمایاں کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔