20/04/2026
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ میں مڈ ٹرم امتحانات نہایت منظم اور شفاف انداز میں لیے جا رہے ہیں، جن میں کالج کے نو مختلف شعبہ جات کے طلبہ بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔ امتحانی عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے جبکہ نقل کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ پرنسپل پروفیسر احسان اللہ مختلف امتحانی مراکز کے دورے کر رہے ہیں اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ دیانتداری اور محنت کے ساتھ امتحانات دیں کیونکہ یہی ان کی تعلیمی کامیابی کی بنیاد ہے۔ مجموعی طور پر امتحانات کا انعقاد ایک پرامن، منظم اور نظم و ضبط سے بھرپور ماحول میں جاری ہے۔