09/12/2025
اسلامی جمعیت طلبہ خیبر میڈیکل کالج(KMC)کے گرلز ہاسٹل میں پیش آنے والے ایک انتہائی تشویشناک واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایک بیرونی خاتون باآسانی ہاسٹل کے اندر داخل ہوئی ، ایک طالبہ کے کمرے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون چوری کر کے بغیر پکڑے گئے ہاسٹل سے باہر نکل گئی۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ہاسٹل وارڈن کو واقعے کی خبر تک نہیں ۔
یہ صورتحال گرلز ہاسٹل کی سکیورٹی، نگرانی اور انتظامی ذمہ داریوں پر سنگین سوالات اٹھاتی ہے، جو کسی صورت قبول نہیں۔
ہمارے مطالبات
1.اسلامی جمیعت طلبہ خیبر میڈیکل کالج اس واقعے کی منصفانہ اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ ایک غیر متعلقہ شخص ہاسٹل میں داخل اور خارج کیسے ہوا۔
2. وارڈن گرلز ہاسٹل اپنی بنیادی ذمہ داری یعنی طالبات کی حفاظت میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ لہٰذا ہم ان کے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
3.چونکہ یہ نقصان سیدھا سیدھا گرلز ہاسٹل کی انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے، اس لیے اسلامی جمعیت طلبہ خیبر میڈیکل کالج مطالبہ کرتی ہے کہ انتظامیہ متاثرہ طالبہ کے لیپ ٹاپ اور موبائل کا مکمل ازالہ کرے۔
4. گرلز ہاسٹل میں کچھ عرصے سے طلبہ کو WiFi کے مسائل درپیش ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ آئے۔
اسلامی جمعیت طلبہ خیبر میڈیکل کالج ہمیشہ طلبہ کے حقوق کی محافظ رہی ہے اور رہیگی۔
ہم اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔