16/02/2025
*اظہارِ تحسین*
ہم دل کی گہرائیوں سے *ڈاکٹر ضیاء الحق، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU)*، پشاور کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ سرکاری اور نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے لیے مرکزی داخلہ نظام متعارف کروایا۔
یہ تاریخی اقدام نہ صرف ایک اہم سنگِ میل ہے بلکہ اس سے داخلے کے عمل میں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر ضیاء الحق کی قیادت میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے اس عمل کو بغیر کسی دباؤ اور مکمل شفافیت کے ساتھ مکمل کیا، جس سے ہزاروں طلبہ کا اعتماد بحال ہوا۔
ان کی انتھک محنت اور مخلصانہ کاوشوں نے یہ ثابت کر دیا کہ اگر نیک نیتی، ایمانداری اور قابلیت کے ساتھ کوئی قدم اٹھایا جائے تو تعلیمی نظام میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر ضیاء الحق کی قیادت میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی جدید، معیاری اور عالمی معیار کی طبی تعلیم کی جانب گامزن ہے۔
ہم ڈاکٹر ضیاء الحق کی اعلیٰ خدمات، خلوص اور غیر معمولی قیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ اسی طرح علم و تحقیق کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔