09/10/2025
تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے پائندی چینہ میں واقع واحد گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کو طلباء اور مقامی لوگوں نے ٹیچنگ سٹاف اور دیگر متعلقہ سہولیات کی کمی کی وجہ سے احتجاج کرتے ہوئے بند کر دیا۔
علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ اساتذہ کے لیئے کل 28 منظور شدہ آسامیوں میں سے 19 خالی ہے۔ طلبہ اور ان کے والدین کی طرف سے بار بار یاد دہانی کے باوجود ابھی بھی خالی پڑی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طلباء اور مقامی لوگوں کے پاس سکول کو تالے لگانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا تھا کیونکہ ان کے پاس 900 طلباء کے لئے صرف 9 اساتذہ تھے جبکہ پرائمری سیکشن میں 600 طلباء کے لئے صرف 2 اساتذہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران یہ دوسری بار ہوا کہ نئے قائم ہونے والے تعلیمی ادارے کو انہی وجوہات کی بنا پر بند کیا گیا جبکہ محکمہ تعلیم مطلوبہ تعداد میں اساتذہ کی تعیناتی اور سکولوں کو دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کرنے میں ناکام تھیں۔
رپورٹ :- ڈان نیوز