Govt. Graduate College for Women, Pirmahal

Govt. Graduate College for Women, Pirmahal گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین پیرمحل

آ ج ڈائریکٹر کالجز ڈویژن فیصل آباد میڈم بشری پروین صاحبہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ٹوبہ ٹیک سنگھ کاشف سعید صاحب کی گورنمنٹ...
23/06/2026

آ ج ڈائریکٹر کالجز ڈویژن فیصل آباد میڈم بشری پروین صاحبہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ٹوبہ ٹیک سنگھ کاشف سعید صاحب کی گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن پیرمحل آ مد ہمارے لیے باعث اعزاز رہی میڈم بشری پروین صاحبہ کی سب سے نمایاں بات یہ تھی کہ انہیں اپنے ڈویژن کے ہر کالج، خواہ وہ کتنا ہی دور دراز یا چھوٹا کیوں نہ ہو، کے حالات، کارکردگی، مسائل اور امکانات کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل تھی۔ ہر کالج اور اس کے پرنسپل کے بارے میں ان کا تفصیلی علم ان کی لگن، محنت اور مؤثر قیادت کا واضح ثبوت ہے ایسی بصیرت افروز اور متحرک قیادت یقیناً ہم سب کے لیے باعثِ ترغیب ہے اور سرکاری شعبۂ تعلیم میں بہتری کی امید کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

Your Future Begins here
23/06/2026

Your Future Begins here

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پیرمحل میں آج ایک اہم ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔ کالج کا وسیع کھیلوں کا میدان گ...
16/06/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پیرمحل میں آج ایک اہم ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔ کالج کا وسیع کھیلوں کا میدان گزشتہ بیس سے پچیس سال سے بنجر اور غیر آباد پڑا تھا، جہاں جھاڑیاں اور خودرو پودے اُگ آئے تھے۔ محترمہ شمائلہ رشید، پرنسپل کالج، نے چارج سنبھالنے کے بعد طالبات کے لیے معیاری کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی اور ڈپٹی کمشنر صاحب اور الگیلان ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے اس میدان کی بحالی کا کام شروع کیا گیا۔

چھ ماہ کی مسلسل محنت کے بعد یہ منصوبہ پایۂ تکمیل کو پہنچا، جس کے نتیجے میں فٹ بال اور کرکٹ کے باقاعدہ گراؤنڈز اور وسیع پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی۔ آج اس منصوبے کا افتتاح پرنسپل کالج، محترمہ شمائلہ رشید، اسسٹنٹ کمشنر صاحب اور الگیلان ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران نے مشترکہ طور پر کیا۔ یہ میدان نہ صرف کالج کی طالبات بلکہ مقامی کمیونٹی کے لیے بھی صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کا مرکز ثابت ہوگا۔

First Year Admission Desk.
16/06/2026

First Year Admission Desk.

23/05/2026
Stay tuned, we are establishing state of the art facilities for the students and staff. A vast and green playground, a s...
20/05/2026

Stay tuned, we are establishing state of the art facilities for the students and staff. A vast and green playground, a seprate BS block (construction work to start shortly), a brand new computer lab with the latest computer systems and a conference room.

It's time to celebrate the achievements.

🎉 🎉Congratulations 🎉 🎉ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحت ہونے  والے KPI مقابلہ جات میں مختلف کیٹیگریز کے تحت بیسٹ پرنس...
19/05/2026

🎉 🎉Congratulations 🎉 🎉
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحت ہونے والے KPI مقابلہ جات میں مختلف کیٹیگریز کے تحت بیسٹ پرنسپل، بیسٹ کالج اور بیسٹ ٹیچر ایوارڈز منعقد کیے گئے۔ ان مقابلہ جات میں گزشتہ تین سالہ رزلٹ، انرولمنٹ اور تقریباً 20 مختلف انڈیکیٹرز کو شامل کیا گیا۔ فیصل آباد ڈویژن کے تقریباً 113 میل و فیمیل کالجز میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج پیرمحل نے ٹاپ 10 کالجز میں جگہ بنا کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی، جو پیرمحل کے شہریوں اور پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اسی طرح اسی کالج کے ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کی لیکچرار، ڈاکٹر انیلا یاسمین نے KPI مقابلہ جات میں پورے فیصل آباد ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے “بیسٹ ٹیچر ایوارڈ” اپنے نام کیا۔ یاد رہے کہ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن میں اس وقت تقریباً 500 طلبہ زیرِ تعلیم ہیں جبکہ ڈاکٹر انیلا یاسمین بطور سنگل ٹیچر تمام ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں۔ بی ایس ایجوکیشن کے چاروں سمسٹرز میں تقریباً 200 طلبہ موجود ہیں جبکہ 50 طلبہ کے تھیسز بھی ان کی نگرانی میں مکمل ہو رہے ہیں۔

کالج پرنسپل شمائلہ رشید صاحبہ، معززسٹاف اور بالخصوص ڈاکٹر انیلا یاسمین کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش
کی جاتی ہے۔

A   has been established at Govt. Graduate College for Women, Pirmahal to provide psychosocial counselling and support s...
29/04/2026

A has been established at Govt. Graduate College for Women, Pirmahal to provide psychosocial counselling and support services to students. The centre aims to promote mental well-being, offer guidance in personal and academic matters, and create a supportive environment for students to address their concerns.

داخلے جاری ہیں – انٹرمیڈیٹ پروگرامزگورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، پیرمحل میں انٹرمیڈیٹ سطح کے پروگرامز (ایف ایس سی، ...
29/04/2026

داخلے جاری ہیں – انٹرمیڈیٹ پروگرامز

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، پیرمحل میں انٹرمیڈیٹ سطح کے پروگرامز (ایف ایس سی، آئی سی ایس، ایف اے آئی ٹی) میں باقاعدہ داخلے جاری ہیں۔

طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ میٹرک کے نتائج کا انتظار نہ کریں۔ داخلہ فارم نویں جماعت کے رزلٹ کارڈ کی بنیاد پر بھی جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

باقاعدہ کلاسز 27 اپریل 2026 سے شروع ہو چکی ہیں۔

جلد از جلد داخلہ لے کر اس موقع سے فائدہ اٹھائیں!

Another wonderful day, while the college campus blooms even in this hot weather.
17/04/2026

Another wonderful day, while the college campus blooms even in this hot weather.

Address

College Road
Pir Mahal
36300

Opening Hours

Monday 08:45 - 14:00
Tuesday 08:45 - 14:00
Wednesday 08:45 - 14:00
Thursday 08:45 - 14:00
Friday 08:45 - 12:00
Saturday 08:45 - 14:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Graduate College for Women, Pirmahal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share