19/08/2022
آج اپنی پرانی درسگاہ خواجہ فرید کالج رحیمیارخان کے سامنے سے گزر ہوا۔ یہ وہ کالج ہے جس نے اس شہر کو سب سے زیادہ تہذیب یافتہ پڑھے لکھے ہونہار طالب علموں کا تحفہ دیا ہے۔ اور یہاں قابل سے قابل ترین اساتذہ کرام اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
شعبہ ریاضی میں ہردل عزیز شخصیت
سر پروفیسر محمد عجاز احمد گیلانی صاحب
عرصہ دراز سے اِس ادارے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
آپ کے طالب علم نہ صرف اس شہر بلکہ پورے پاکستان میں مختلف محکموں میں اچھے عہدوں پہ فائز ہیں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
آج وہ دن ہے جب گیلانی صاحب اپنے منصب سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔
بلاشبہ جہاں بھی ریاضی کا نام لیا جائے گا وہاں گیلانی صاحب ہمیشہ یاد آئیں گے۔
میں اور میرے جیسے بہت سے شاگرد آپ کا احسان نہیں بھلا سکیں گے۔
میرے لئے یہ عزاز کی بات ہے کہ میں آپ کا سٹوڈنٹ ہوں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر، صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین