05/11/2025
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺زیارت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ۔۔۔۔ایک حسین خواب ۔۔۔۔۔
درود شریف کا کام قافلہ غلام رسول چینل کی بنیاد
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
الصلواۃ والسلام علیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم 💓💓💓💓💓💓💓
بتاریخ.3.24۔6
مجھ گناہ گار بندی کا ایک خواب ۔۔
جو میں نے آپ سب سے بہنوں سےشیئر کرنا ضروری سمجھا میں نے خواب میں دیکھتی ہوں کہ
میں انیلا پاکستان میں موجود ہوں اور ایک کھلے میدان میں کھڑی ہوں ایک دم میری نگاہوں کے سامنے مجھے مدینے کے مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بڑے منارے جن سے سبز نورانی روشنی نکل رہی ہے وہ دور( یہاں پاکستان) سے نظر آرے ہیں جیسے ہی میری نظر ان روشن مناروں پہ پڑتی ہے تو میں فرط جذبات اور شدت سے کہتی ہوں کہ
یا رسول اللہ۔۔ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم
یا رسول اللہ۔۔۔صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور یہ کہتی ہوئی ان مناروں کی طرف بھاگتی ہوئی جاتی ہوں بھاگتے ہوئے ایک ہی لمحے میں مجھے لگتا ہے کہ میرے قدم مسجد نبوی کے صحن میں ہیں اور سامنے ہی مسجد نبوی ہے میں دوبارہ خوشی میں سرشار ہو کر کہتی ہوں کہ
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم ۔۔۔ ۔۔۔۔اور دوسرے ہی لمحے مجھے لگتا ہے کہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندر ہوں پر اس وقت میں خود کو حالت سجدہ میں موجود پاتی ہوں میں سجدہ میں میری آنکھیں کھولتی ہوں تو سامنے آنکھوں کےدیکھ رہی تھی کہ سبز کارپٹ ہے اور میں اس کارپٹ پر سجدہ کر رہی ہوں میں ایک دم سجدہ سے سر اٹھاتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ میں مسجد نبوی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) میں ریاض الجنہ میں موجود ہوں اور میں صرف وہاں اکیلی ہوں موجود ہوں وہاں اورکوئی بھی نہیں ہے پورا ریاض الجنہ خالی ہے میں حیرت سے چونک کر اٹھتی ہوں تو سامنے ہی خوبصورت خوبصورت روضہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی حسین جالیاں میرے سامنے تھی
میں قربان جاؤں ان جالیوں پہ ۔۔
میں حیران ہوکر یہاں وہاں دیکھتی ہوں کہ میں تو پاکستان میں تھی یہاں کیسے آگئی ایک دم مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم ان جالیوں کے پیچھے (اندر) تشریف فرما ہیں
میں اسی خوشگوار احساس میں ہی تھی کہ۔۔۔ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ۔۔۔۔ سبحان اللہ
میری جان سے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم خوبصورت سفید لباس نورانی لباس میں ملبوس ان سونھری جالیوں میں سے تشریف فرما ہوتے ہیں میں ان کا حسین چہرہ نہیں دیکھ پائی باقی ان کے حسین نورانی لباس پہ جیسے نظر پڑتی ہے تو میں تعظیم میں اپنی گردن جھکا دیتی ہوں
اور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے قدمین مبارکہ میں بھاگ کر بیٹھ جاتی ہوں میرے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے وہاں مجھ ناچیز کو کچھ احکام فرمائے ان میں ایک احکام یہ تھا کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے ارشاد فرمایا
۔🌹 کہ تم سے جتنا زیادہ ہوسکے زیادہ سے زیادہ درودشریف پڑھو
🌹 دوسرا حکم کہ انیلا تم میڈیا پر درود شریف کا کام کرو کیونکہ لوگوں کو اس کی ضرورت ہے درودشریف کو فروغ دو
🌹تیسرا حکم یہ تھا کہ آقا نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم سب لوگوں کو میری طرف سے میرا سلام دو ۔۔۔۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔
میں خوشی اور جذبات میں وہیں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے قدمین مبارکہ کو اپنی دونوں بانہوں سے تھام کر لپٹ گئی اور رو رو کر جیسے اور خوشی اور فرط جذبات میں پکارنے لگی
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔ یا رسول اللہ۔۔۔
۔۔یا رسول اللہ ۔۔۔۔
۔۔۔یا رسول اللہ۔۔
۔۔۔۔۔یا رسول اللہ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔۔۔۔
زور زور سے پکارنے لگی تو اسی لمحے میری آنکھ کھل گئی
سو بہنوں میرے پیارے اقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ ناچیز ارشاد فرمایا ہے
سب کو میری طرف سے سلام دو
سبحان اللہ
تو اسی لیے میں نے یہ خواب آپ سب سے شیئر کیا آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا سلام آپ سب لیے ہے ۔💓💓💓💓
میرے خیال میں آپ یہ سب نے درودشریف کی برکات ہیں آپ سب گروپ میمبرز نے جب میں اللہ کے فضل اور آقا جان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر کرم سے سال 2024 میں عمرہ پہ گئی تھی آپ سب گروپ میمبرز نے مجھے جو درودشریف کا اجتماعی ہدیہ پیش کیا تھا جو سلام آپ سب نے بھیجے تھے میں نے آپ سب کے سلام جب میں روضہ رسول اللہ آقا جان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جالیوں مبارکہ پہ پیش کیے تھے
تو میرے خیال میں آقا جان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپ سب کے سلام قبول فرمائے ہیں آپ سب کو بھی اپنے رحمت بھرے سلام بھیجے ہیں
بیشک۔۔۔
درود پڑھیں اور پڑھائیں
آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب تر قریب ہوتے جائیں
اور اس سفر میں میرے ساتھی بنیں
الصلواۃ والسلام علیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
غلام رسول
ڈاکٹر انیلا دستی
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺