Eastward School System

Eastward School System Free Education Foundation System
No Admission Fee , No Monthly Fee
Free Books

15/07/2024

مافیا نے فیڈرل بورڈ میں پنجے گاڑ لیے۔ بچوں کے والدین نے فیڈرل بورڈ انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کا عندیہ دے دیا۔ اسلام آباد۔ فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے اس مرتبہ2024 کے نتائج نے ہر کسی کو حیران کر دیا ہے۔ 52 فیصد بچوں کو کامیاب جبکہ 48 فیصد کو ناکام قرار دیا گیا ہے۔ یہ ناقابلِ یقین نتائج ہیں کیونکہ کئی طلباء نے شاندار امتحانی پرچے دیے تھے، پھر بھی ان کے نتائج حیرت انگیز طور پر خراب آئے ہیں۔۔ گزشتہ سالوں کے نتائج کا موازنہ کریں تو کبھی بھی اس قسم کے نتائج نہیں آئے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے اس مرتبہ کے نتائج میں دھاندلی کی گئی ہے۔ بچوں بچیوں اور ان کے والدین نے اس بدعنوانی کی پر بھرپور احتجاج کی کال دے دی

یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ہی اسکول کے کچھ بچے کامیاب اور باقی تمام ناکام ہوں؟ یہ سراسر ناانصافی ہے۔ فیڈرل بورڈ نے پیسہ بنانے کے لیے بچوں کو جان بوجھ کر فیل کیا ہے، یہ ناقابلِ برداشت عمل ہے

پی بی اے نظام، جو اس سال پہلی بار متعارف کروایا گیا، اس میں بھی بے ضابطگیاں کی گئیں ہیں۔ ایک طرف تو پی ایچ ڈی سطح کا پی بی اے متعارف کروایا گیا اور دوسری طرف عملی امتحان لینے والوں نے اپنے موڈ کے مطابق نمبر دیے۔ کیسے ممکن ہے کہ ایک مضمون میں 45/50 نمبر لینے والا طالب علم عملی امتحان میں صفر یا ایک نمبر لے؟ یہ بالکل ناانصافی ہے۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ فیڈرل بورڈ اسلام آباد فوری طور پر امتحانی پرچے دوبارہ چیک کرے، پی بی اے نظام کو درست کرے اور جو طالب علم نظریاتی امتحان میں کامیاب ہے اسے عملی امتحان میں بھی کامیاب قرار دے۔ اگر یہ اصلاحات نہ کی گئیں تو ہم فیڈرل بورڈ کے باہر احتجاج کریں گے اور نیشنل پریس کلب میں بھی اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں گے۔

آج کل بچوں اور بچیوں کے والدین بھی شدید پریشان ہیں۔ کئی والدین نے اپنے بچوں کی تعلیم چھڑوا کر انہیں کام پر لگا دیا ہے کیونکہ موجودہ حالات میں فیسیں ادا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں نظر آتا فیڈرل بورڈ کی لاپرواہی کی وجہ سے۔تو پھر والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے کچھ کمائیں اور گھر کے اخراجات میں ہاتھ بٹائیں۔۔ بچوں اور آن کے والدین نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ تعلیم اور بچوں کی زندگیوں کا تماشا نہ بنائیں اور فوری طور پر فیڈرل بورڈ میں اصلاحات کریں جان بوجھ کر بچوں کو فیل کرنے پر فیڈرل بورڈ انتظامیہ کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

یہ ہماری قوم کے مستقبل کا سوال ہے۔ ہم اپنے بچوں کے حقوق کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔
والدین سول سوسائٹی اسکولز مالکان کا شدید احتجاج

22/06/2024

69 likes, 6 comments. “ ”

16/07/2022
30/12/2021

اس خنزیر کو یہ نہیں پتہ کہ جس قائد اعظم کو یہ بہت ماڈرن اور پروگریسیو ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے اسی قائد نے اس ملک کا نام " پاکستان " اور " پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔ لا الہ الااللہ " کا نعرہ پسند کیا تھا ۔ آج اس پاکستان میں ایسے خنزیر کتوں کی طرح اپنے آقاؤں کے اشاروں پر دم ہلاتے ہوئے اور ان کی لکھی ہوئی تقریریں پڑھ کر سناتے ہیں

Address

Rawalpindi West Ridge
46000

Telephone

03005140831

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eastward School System posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Eastward School System:

Share