25/02/2026
اسٹوڈنٹس کو یونیورسٹی کی طرف سے میسجز موصول ہو رہے ہیں کہ 2 مارچ سے امتحانات شروع ہو رہے ہیں، یا گروپس میں بھی یہی دیکھا جا رہا ہے کہ 2 مارچ سے ایگزام ہے۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ہر طالب علم کا امتحان 2 مارچ سے ہے۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ 2 مارچ سے یونیورسٹی کے تمام پروگرامز (میٹرک سے لے کر پی ایچ ڈی تک) کے امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے، جبکہ ہر کلاس اور ہر طالب علم کے پیپرز کی تاریخ مختلف ہے۔
آپ سب اپنے CMS پورٹل سے رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اس میں درج تاریخوں کو غور سے دیکھیں۔ اگر آپ کا پیپر 2 مارچ سے ہے تو اسی تاریخ کو امتحان دینے جائیں، اور اگر اپریل میں ہے تو اپریل میں جائیں۔ براہِ کرم درست معلومات کے لیے صرف اپنی رول نمبر سلپ پر اعتماد کریں۔