07/10/2023
گورڈن کالج میں داخلہ لینے والے تمام نئے طلبہ کو خوش آمدید۔
آپ وہ خوش نصیب لوگ ہیں جن کے حصے میں گورڈونین بننے کا خواب , قدرتی، خالص اور گرومنگ کے لیے بہترین جامعہ کا طالب علم بننے کا اعزاز آیا ہے۔
بطور گروپ ایڈمن اور سنئیر گورڈونین کے میں یہ اعتماد سے کہ سکتا ہوں کہ جس بھی طالب علم نے 50% خلوص سے اس جامعہ سے استفادہ کیا وہ ڈگری کے بعد بھوکا نہیں رہا۔ یہ کالج ایک ایسے دریا کی مانند ہے جس میں ہزاروں تیراک موجود ہوں جس کا دل کرے اپنی کمپنی کے ساتھ پار کرجائے اور جو بھٹک جائے وہ غرق ہوجائے۔
آپ کو خود کو سنوارنے کا بہترین موقع ملا ہے اپنے ان چار سالوں میں اپنی چھپی صلاحیتوں کا سامنے لائیں۔ یہ متوسط طبقے کا کالج ہے یہاں ہم بھی جب شروع میں آئے تو بہت سی مشکلات کا سامنا تھا ، فیس کے لیے پیسوں کی کمی سمیت کئ بڑے بڑے چیلنج ہمارے سامنے تھے مگر وقت لگا ہم سنبھلے اور ایسے سنبھلے کہ مُڑ کے نہ دیکھا اور اس کالج نے ہمیں سہارا دیا۔ آپ ان خوش نصیبوں میں ہیں جو صبح سے لے کر شام تک ہر رنگ اور ہر علاقے کا بندہ دیکھیں گے۔ یہاں آپ کو کئ چیلجنز بھی آئیں گے مگر وہ جو ٹھہر گئے جنھوں نے حالات کا مقابلہ کیا وہ منزل پاگئے۔ اس آفیشل پیج اور گروپ میں آپ کو سینکڑوں CSPs, بزنس میں، پروفیسرز، ایجوکییشنسٹ، سمندر پار گورڈونین سمیت ہر شعبے کا سنئیر گورڈونین ملے گا جو آپ کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ہمت کریں اور جب ڈگری کرکے گھر جائیں تو آپ کی ماں آپ کا ماتھا چوم کے کہے کہ میرے بیٹے نے میرا خواب پورا کیا اور آپ کا باپ علاقے بھر میں اپنے بیٹی یا بیٹے کی کامیابی کے گُن گاتا پھرے بس یہی آپ کا پہلا اور آخری سبق ہونا چاہیے۔
ہمت کوشش اور نیک دلی سے ہر منزل پائی جاسکتی ہے اور راستہ عبور کیا جاسکتا ہے اور ہر گرہ کھولی جاسکتی ہے۔
Good luck everyone ☺
My greetings
Dr. Asim Hussain
Assistant Professor
Mathematics Department