26/05/2026
عید الاضحیٰ مبارک.♥️🐐
یہ عید صرف خوشیوں کا دن نہیں، بلکہ قربانی،ایثار، محبت، اپنائیت اور سنتِ ابرہیمی کو یاد رکھنے کا دن ہے۔ مسلمانوں کے لیے دن ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے ۔ دنیا بھر میں کروڑوں مسلمان اس دن سنتِ ابرہیمی کی یاد میں لاکھوں جانور اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں ۔ یہ چیز ہمیں قربانی ایثار اور محبت درس دیتی ہے ۔
یہ دن ہمیں سکھاتا ہے کہ عید کی اصل خوبصورتی صرف نئے کپڑوں یا تصویروں میں نہیں، بلکہ دلوں کی صفائی، رشتوں کی اہمیت اور اپنے لوگوں کے ساتھ گزارے گئے لمحات میں ہوتی ہے۔
گلیوں کی رونق، بچوں کی خوشیاں، گلی کوچوں میں طرح طرح کے جانور، خاندانوں کا ملنا ملانا اور طرح طرح کی دعوتیں عید کی خوشیوں کو دوبالا کرتی ہیں ۔
اس عید پر اپنوں سے ملیں، محبتیں اور خوشیاں بانٹیں ،اللہ کی راہ میں قربانی کریں، خوش رہیں اور خوش رکھیں ۔
آپ سب کو ہماری طرف سے محبتوں بھری عید مبارک 🐑✨♥️