MCQs' World

MCQs' World General Knowledge; English, Urdu and Arabic Grammar

عام کریٹ، سنگچور (بنگارس کیرولیس)بنگارس نسل کے زہریلے سانپ کی ایک قسم ہے جو پاکستان کے خشک علاقوں اور پڑوسی ممالک جیسے ہ...
28/06/2023

عام کریٹ، سنگچور
(بنگارس کیرولیس)
بنگارس نسل کے زہریلے سانپ کی ایک قسم ہے جو پاکستان کے خشک علاقوں اور پڑوسی ممالک جیسے ہندوستان اور سری لنکا میں پائی جاتی ہے۔ یہ انڈو پاک برصغیر میں پائے جانے والے بگ فور میں مہلک ترین سانپوں میں سے ایک سب سے زیادہ زہریلے سانپ ہیں۔ عام کریٹس رات کا شکاری اندھیرے میں زیادہ سرگرم ہوتے ہیں اور دن کے وقت بہت سست ہوتے ہے۔
کیوں کہ کریٹس دن کے اوقات کے دوران انسانوں سے ش*ذ و نادر ہی سامنا کرتے ہیں اس لیئے ان کے کاٹنے کے واقعات زیادہ رات کے وقت ہوتے ہیں۔ اکثر کریٹ کے کاٹنے سے بہت کم یا بلکل ہی تکلیف نہیں ہوتی اس لیئے یہ متاثرہ شخص کو غلط یقین فہمی میں مبتلا کرسکتا ہے۔
جسے لگتا ہے کہ شاید اسے کسی مچھر یا کیڑے نے کاٹا ہے اور کچھ گھنٹوں میں متاثرہ انسان کی موت واقعہ ہو جاتی ہے.

Common krait, Sangchur
(Bungarus caeruleus)
A species of venomous snake of the genus Bungarus found commonly in the dry zone of Pakistan and neighbourhood countries like India & Srilanka. These are one most venomous snakes out of The Big Four deadliest snake species found in indo pak subcontinent. Common Kraits are night hunter more active in the dark and very much lazy in the day time.
Because Kraits are nocturnal, so seldom encounter humans during daylight hours; incidents occur mainly at night. Frequently, little or no pain occurs from a krait bite, and this can provide false reassurance to the victim.
It looks like it may have been bitten by a mosquito or an insect, and within hours the infected person dies.

𓆙 𝐓𝐞𝐚𝐦 𝐑𝐞𝐩𝐭𝐢𝐥𝐞𝐬 𝐨𝐟 𝐖𝐢𝐥𝐝 𓆈

Target, Objective or Goal?
25/06/2023

Target, Objective or Goal?

23/06/2023

"اور جب صبح کو کوئی آپ کو اٹھانے والا نہ ہو، رات کو کوئی انتظار کرنے والا نہ ہو، آپ جو چاہیں کر سکتے ہوں، آپ اسے کیا کہیں گے، آزادی یا تنہائی؟"

___چارلس بوکوسکی

20/06/2023

جس آدمی کو اس کا عیب نہیں بتایا جاتا وہ سمجھتا ہے کہ اس کی غلطی ایک ہنر ہے۔

__سعدی شیرازی

20/06/2023

What are Homophones?

'

آئیں مل کر نہ سوچیںتحریر: ابن فاضلزیر نظر دو تصاویر ہماری مجموعی معاشرتی دانش کا ادنیٰ سا پرتو ہیں.ہم اوسطاً سالانہ چوبی...
20/06/2023

آئیں مل کر نہ سوچیں
تحریر: ابن فاضل

زیر نظر دو تصاویر ہماری مجموعی معاشرتی دانش کا ادنیٰ سا پرتو ہیں.ہم اوسطاً سالانہ چوبیس لیٹر فی کس کھانے کا تیل استعمال کرتے ہیں جو دنیا میں پانچویں بڑی شرح ہے. مگر چونکہ ہمارے خوردنی تیل میں پام آئل کی شرح سب سے زیادہ ہوتی ہے اور پام آئل سو فیصد سیچوریٹڈ فیٹس پر مشتمل ہوتا ہے لہذا ہم ذیابیطس کے مرض کی شرح کے لحاظ سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہیں. اور وہ بھی اس طرح کہ کوئی مقابل ہی نہیں دور تک. ہر تیسرا پاکستانی ذیابیطس کا مریض ہے.

اس سرگرمی کا معاشی حسن یہ ہے کہ ساڑھے پانچ سو ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرتے ہیں اور پھر بیمار ہو کر گیارہ ارب روپے کی خیر سے انسولین بھی باہر سے ہی منگواتے ہیں.برسبیل تذکرہ بھارت کی خوردنی تیل کی اوسط شرح انیس لیٹر فی کس اور چین کی ساڑھے نو لیٹر فی کس سالانہ ہے. جبکہ بھارت میں ذیابیطس کے مرض کی شرح ساڑھے نوفیصد اور چین میں نو فیصد کے قریب ہے. آخری بات یہ کہ بھارت نہ صرف اپنے استعمال کی تمام انسولین خود پیدا کرتا ہے بلکہ قریب پندرہ ارب روپے کی انسولین سالانہ دوسرے ممالک کو برآمد بھی کرتا ہے.

لیکن میرے عزیز ہم وطنوں آپ کو پاپ لگے جو آپ نے کبھی اپنی اداؤں پر غور کیا اور کبھی اپنی اصلاح کی کوشش یا نیت کی. بس ہردم سرکار کو کوستے رہیں اور مست رہیں.

06/05/2023

Teaching-learning process is fundamentally completed in:
a) Society
b) City
c) School
d) Classroom

سِول بیوروکریٹ کتنی تنخواہ لیتا ہے؟تحریر: ڈاکٹر حفیظ الحسن2021 کی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (PIDE) کی رپورٹ ...
05/05/2023

سِول بیوروکریٹ کتنی تنخواہ لیتا ہے؟
تحریر: ڈاکٹر حفیظ الحسن

2021 کی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (PIDE) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سول بیوروکریسی میں بیٹھے افسرِ شاہی بنیادی تنخواہ کے ساتھ مراعات ک مد میں تنخواہ سے کئی گنا زیادہ وصول کرتے ہیں۔ کسی ادارے کا ایک فیڈرل سیکرٹری اقوامِ متحدہ کے متوازی گریڈ کے آفیسر سے بھی زیادہ تنخواہ وصول کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک 21 گریڈ کے آفیسر کی بنیادی تنخواہ 1 لاکھ گیارہ ہزار 720 روپے ہے تاہم اس تنخواہ میں دیگر مراعات جیسے کہ گھر کا کرایہ، پیٹرول، بجلی، طبی سہولیات وغیرہ ملا کر کل تنخواہ 9 لاکھ 80 ہزار روپے تک جا پہنچتی ہے یعنی بنیادی تنخواہ سے 11 گنا زیادہ۔
ایسے ہی 20 گریڈ کے آفیسر کی بنیادی تنخواہ 1 لاکھ تک ہے تاہم تمام مراعات ملا کر یہ 7 لاکھ تیس ہزار روپے تک ہو جاتی ہے۔
22 گریڈ کا آفیسر کی بنیادی تنخواہ 1 لاکھ 23 ہزار کے قریب ہے تاہم تمام مراعت ملا کر یہ 11 لاکھ ہو جاتی ہے۔
اسی رپورٹ کے مطابق ان تمام بابا جی لوگوں کو دی جانے والی طبی سہولیات جو انکی تنخواہوں کا بڑا حصہ ہیں کہ علاوہ 2.3 ارب روپے میڈیکل بِلز کی صورت قومی خزانے سے ادا کیے جاتے ہیں۔

2021 کی اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اشرافیہ مراعات کی مد میں ہر سال 17 ارب ڈالر اینٹھ جاتی ہے جبکہ 2021 کا پاکستان کا بجٹ خسارہ تقریباً 12 ارب ڈالر تھا۔

ہمیں ہمارے ان بزرگوں نے خوب لوٹا ہے اور بعد میں پارسا بن کر ہم سے سات خون معاف کروانے آ پہنچتے ہیں۔

پاکستان میں سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج پینشن میں ماہانہ 10 لاکھ روپے، 2000 ہزار بجلی کے فری یونٹ، 300 لیٹر پیٹرول اور 3000...
05/05/2023

پاکستان میں سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج پینشن میں ماہانہ 10 لاکھ روپے، 2000 ہزار بجلی کے فری یونٹ، 300 لیٹر پیٹرول اور 3000 روپے کا فون بیلنس بھی لیتا ہے۔

ڈاکٹر حفیظ الحسن

پاکستان میں سپریم کورٹ کا جج ماہانہ بنیادی تنخواہ 9.5   لاکھ، گھر کا کرایہ 3 لاکھ 70 ہزار، دو لگژری گاڑیاں، دو ڈرائیور ب...
05/05/2023

پاکستان میں سپریم کورٹ کا جج ماہانہ بنیادی تنخواہ 9.5 لاکھ، گھر کا کرایہ 3 لاکھ 70 ہزار، دو لگژری گاڑیاں، دو ڈرائیور بمعہ تنخواہ، 600 لیٹر ماہانہ پیٹرول، 5 ہزار روزانہ کا TADA, رعایتی جہاز کی ٹکٹیں اور دیگر مراعات ملا کر ایک جج مہینے میں 20 لاکھ روپے ماہانہ سے زائد وصول کر رہا ہے۔
جبکہ عالمی درجہ بندی میں انصاف کے حوالے سے پاکستان 140 ممالک کی فہرست میں 129 نمبر پر یے۔

ڈاکٹر حفیظ الحسن

گُڑ، شکر اور چینی!ان تینوں کی ایجاد کا سہرا اہلِ ہند کے سر ہے ۔ہندوستان میں گُڑ کا استعمال 3-4 ہزار سال قبل سے جارہی ہے ...
31/01/2023

گُڑ، شکر اور چینی!
ان تینوں کی ایجاد کا سہرا اہلِ ہند کے سر ہے ۔
ہندوستان میں گُڑ کا استعمال 3-4 ہزار سال قبل سے جارہی ہے جبکہ چینی تقریباً 2500 برس سے۔۔۔ اسی طرح گنے کی راب پکا کر اس گاڑھے شربت کو مٹھاس کے لیے استعمال کرنے کا آغاز بھی تقریباً 500 قبل مسیح میں ہند سے ہوا۔۔۔

اہل یورپ اس سے قبل مٹھاس کے لیے شہد کا استعمال کرتے تھے اور جو غریب طبقے کے افراد شہد افورڈ نہ کر سکتے تھے وہ کچھ میٹھے پھل جیسے انجیر وغیرہ کچل کر اس سے اپنے کھانوں کو میٹھا بنا لیا کرتے تھے ۔۔ اور اسی طرح اہلِ عرب کھانوں میں مٹھاس شامل کرنے کے لیے کجھور کا استعمال کرتے تھے ۔

جب یورپیوں بالخصوص پرتگیزیوں نے پہلے پہل ہندوستان آنا شروع کیا اور انہوں نے وہاں گُڑ کا استعمال دیکھا تو اسے کچھ یوں قلمبند کیا کہ
" ہندوستان میں لوگ مٹھاس کے لیے ایسا ٹھوس شہد استعمال کرتے ہیں جسے مکھیوں نے نہیں بنایا ۔"

تحریر: ستونت کور

15/12/2022

I have a very old and very faithful attachment for dogs. I like them because they always forgive.

___Albert Camus

Address

Rawalpindi

Telephone

+923135189155

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MCQs' World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share