07/02/2024
الیکشن کے دن جب مہر آپ کے ہاتھ میں ہوگی اور وہ آخری لمحہ جب اُمیدواروں کی لسٹ سامنے ہوگی تب آپکا ضمیر آپ کو ایک آخری آواز دے گا. آپ تنہا ہوں گے. آپ کے ضمیر کے علاوہ آپ پر کوئی گواہ نہ ہوگا. مہر لگانے سے قبل آپ نے بس یہ آواز سننی ہے. اسی پر آپ جواب دہ ہیں اور یہی آپ کے شعور کا مقام طے کرے گا.